سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن حافظ آباد کے زیراہتمام سیلاب متاثرین کے لیے امدادی کیمپ لگایا گیا، جس میں سیلاب سے متاثرہ لوگوں کے لیے امدادی سامان جمع کیا جا رہا ہے۔ اس موقع پر منہاج القرآن حافظ آباد کے عہدیداروں نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بے گھر ہونے والے سیلاب متاثرین کی مدد اس وقت افضل ترین عمل اور کارِ خیر ہے۔ عطیات جمع کرنا اور پھر مستحقین تک پہنچانا اہم ترین ذمہ داری ہے۔ اس ذمہ داری کو تمام مصروفیات پر ترجیح دی جائے۔
منہاج ویلفیئر فاونڈیشن حافظ آباد کے زیراہتمام گورنمنٹ ماڈل ہائی سکول حافظ آباد میں مستحق طلباء میں یونیفارم جرسیوں کی تقریب تقسیم ہوئی، اس موقع پر سکول کے بچوں میں جرسیاں تقسیم کی گئی۔ اس سلسلہ میں ملک محمد سلطان ضلعی صدر تحریک منہاج القرآن حافظ آباد نے خصوصی تعاون کیا۔ تقریب میں صابر حسین گجر کوارڈینیٹر حلقات درود تحریک منہاج القرآن حافظ آباد، عبدالرزاق مصطفوی سیکرٹری فنانس تحریک منہاج القرآن حافظ آباد اور سیٹھ محمد اقبال بھی موجود تھے۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن حافظ آباد کی جانب سے دوسرے مرحلے میں غریب اور مستحق گھرانوں میں راشن پیکیج تقسیم کیا گیا۔ چئیرمین بیت المال جناب ارشد بٹ صاحب، چئیرمین مرکزی انجمن تاجران سیٹھ ہمایوں احمد، چئیرمین پریس کلب ملک ہمایوں شہزاد نے تقریب میں شرکت کی اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور سرپرست اعلی تحریک منہاج القران جناب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمات کو خوب سراہا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ مؤرخہ 3 اپریل کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کالیکی منڈی (حافظ آباد) کی طرف سے 26 مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے، فی بیگ 30 کلو راشن پر مشتمل تھا۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے خوراک گھروں کی دہلیز تک پہنچائی اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن حافظ آباد کی طرف سے پہلے فیز میں سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے خوراک گھروں کی دہلیز تک پہنچائی گئی اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.