سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن ضلع حافظ آباد کے جملہ فورمز کے عہدیداران و ذمہ داران اور تنظیمات کے لیے ایک روزہ تنظیمی تربیتی ورکشاپ کا نہایت کامیاب انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں مرکزی نظامتِ تربیت کی طرف سے پروفیسر محمد سلیم احمد چوہدری، علامہ غلام مرتضی علوی نے شرکاء کو لیکچرز دیئے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ حافظ آباد کے زیراہتمام 25 مارچ 2012ء کو 5 ویں سالانہ محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کے معزز مہمانوں میں ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کی صدر محترمہ ڈاکٹر علیہ عثمان طرار، محترمہ صائمہ عثمان کھرل ایڈوکیٹ، محترمہ فردوس، محترمہ علیشبہ اور محترمہ زارا شامل تھیں۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن حافظ آباد کی جانب سے دوسرے مرحلے میں غریب اور مستحق گھرانوں میں راشن پیکیج تقسیم کیا گیا۔ چئیرمین بیت المال جناب ارشد بٹ صاحب، چئیرمین مرکزی انجمن تاجران سیٹھ ہمایوں احمد، چئیرمین پریس کلب ملک ہمایوں شہزاد نے تقریب میں شرکت کی اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور سرپرست اعلی تحریک منہاج القران جناب شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خدمات کو خوب سراہا۔
پاکستان عوامی تحریک حافظ آباد نے 20 اگست 2016 کو سانحہ ماڈل ٹاؤن کے قتلِ عام اور شہداء کو انصاف کی عدم فراہمی کیخلاف قصاص مارچ کا انعقاد کیا جس میں پاکستان عوامی تحریک کے عہدیداران، کارکنان، سیاسی و مذہبی جماعتوں کے راہنماؤں اور سول سوسائٹی کے نمائندگان نے شرکت کی۔ مارچ کے شرکاء نے پلے کارڈز اور بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر شہدائے ماڈل ٹاؤن کی تصاویر اور ان کے قصاص کے نعرے درج تھے۔
Shaykh-ul-Islam Prof.Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri
3.4M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2021 Minhaj-ul-Quran International.