کالیکی منڈی (حافظ آباد): منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی جانب سے راشن پیکجز کی تقسیم

Ration distribution by Minhaj Welfare Foundation

کورونا وائرس کے باعث موجودہ صورت حال نے غریب، متوسط اور دیہاڑی دار طبقے کو بہت زیادہ متاثر کیا ہے، روزانہ اجرت پر کام کرنے والوں کیلئے روزی روٹی کا بندوبست کرنا مشکل ہو گیا ہے، وہ سب گھروں میں قید ہو کر رہ گئے ہیں۔ ایسی صورت حال میں ہم سب کا دینی، ملی اور اخلاقی فریضہ ہے کہ ہم حسب استطاعت ان کی مدد کریں۔

قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ مؤرخہ 3 اپریل کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کالیکی منڈی (حافظ آباد) کی طرف سے 26 مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے، فی بیگ 30 کلو راشن پر مشتمل تھا۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے خوراک گھروں کی دہلیز تک پہنچائی اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔ یہ کاوش اللہ رب العزت کے فضل اور منہاج القرآن یوتھ لیگ حافظ آباد و منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کالیکی منڈی کے احباب اور چوہدری صابر حسین گجر کے خصوصی تعاون کیا گیا۔ محمد شاہد جاوید، محمد نعیم مصطفوی، محمد شعیب منیر، محمد شرجیل چاند، ملک عمران مصطفوی، عرفان رضا قادری، ممتاز اکرم ملک، ڈاکٹر منظور اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کے نوجوانوں نے لوگوں تک راشن پہنچانے میں اپنا کردار ادا کیا۔

Ration distribution by Minhaj Welfare Foundation

Ration distribution by Minhaj Welfare Foundation

Ration distribution by Minhaj Welfare Foundation

Ration distribution by Minhaj Welfare Foundation

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top