سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری واہ کینٹ میں منہاج ویلفیئر کے زیرِاہتمام منعقدہ شادیوں کی اجتماعی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دکھی انسانیت کی خدمت اور مستحقین کے دکھ بانٹنا اور ان کے ساتھ دامے درمے سخنے کھڑے ہونا فی زمانہ افضل ترین نیکی اور سوشل سروس ہے۔ انہوں نے کہا کہ اسلام کی تعلیمات ہیں کہ جن کے پاس ضروریات زندگی کا سامان ضرورت سے زائد ہے وہ ان کو لٹا دیں جو کسی وجہ سے زندگی کی مالی دوڑ میں پیچھے رہ گئے ہیں۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ٹیکسلا (راولپنڈی) کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے راشن گھروں کی دہلیز تک پہنچایا گیا اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن راولپنڈی (پی پی 14) کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے راشن گھروں کی دہلیز تک پہنچایا گیا اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن گوجرہ خان کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے خوراک گھروں کی دہلیز تک پہنچائی گئی اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور منہاج یوتھ لیگ راولپنڈی (پی پی 13) کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے خوراک گھروں کی دہلیز تک پہنچائی اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن واہ کینٹ (پی پی 20) کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ قاضی خرم شیراز، محمد جاوید، محمد مدثر کی سربراہی میں کارکنان نے لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے خوراک گھروں کی دہلیز تک پہنچائی۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن راولپنڈی کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے خوراک گھروں کی دہلیز تک پہنچائی گئی اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن واہ کینٹ کی طرف سے 500 مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کئےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے خوراک گھروں کی دہلیز تک پہنچائی گئی اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 25 ویں سالانہ 7 جوڑوں کی شادیوں کی اجتماعی پُروقار تقریب راولپنڈی میں منعقد ہوئی۔ تقریب کے مہمانِ خصوصی سید امجد علی شاہ ڈائریکٹر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن تھے۔ تقریب میں مختلف جماعتوں کے سیاسی، سماجی، مذہبی رہنما بھی شریک تھے۔
تحریک منہاج القرآن واہ کینٹ اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 12 شادیوں کی اجتماعی تقریب مقامی ہال میں منعقد ہوئی۔ تقریب میں 12 جوڑوں کا نکاح منہاج القرآن علماء کونسل کے سکالرز نے پڑھایا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کی طرف سے ہر دلہن کو زیور، دولہا کو انگوٹھی، جہیز میں ضروریات زندگی کاگھریلو سامان اور سینکڑوں باراتیوں کو کھانا بھی پیش کیا گیا۔ ہر جوڑے کو ڈیڑھ لاکھ مالیت کا سامان تحفے میں دیا گیا۔ تقریب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ٹیلی فونک خطاب کیا۔
منہاج ویلفیئر فائونڈیشن واہ کینٹ، راولپنڈی کے زیراہتمام شادیوں کی اجتماعی سالانہ تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں 12 دلہنوں کو فی کس 175000 روپے کی مالیت کے جہیز کے ساتھ رخصت کیا گیا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاج ویلفیئر فائونڈیشن ڈاکٹر طاہرالقادری کی زیرسرپرستی دکھی اور سسکتی انسانیت کی فلاح و بہبود کے لئے سرکرداں ہے، کہیں نادار اور مستحق مریضوں کاعلاج کروایا جاتا ہے، کہیں بیوگان میں سلائی مشینیں تقسیم کی جاتی ہیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن برانچ مندرہ تحصیل گوجرخان کے زیرانتظام یتیم، نادار اور مستحق طلبہ و طالبات میں یونیفارم تقسیم کئے گئے۔ تفصیلات کے مطابق منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن برانچ مندرہ کے زیراہتمام حال ہی میں ویلفیئر کے پراجیکٹس کا آغاز کیا گیا ہے، جس میں فنڈز کی فراہمی کیلئے مختلف مخیر حضرات سے رابطے کئے گئے، اس ویلفیئر کے پراجیکٹ میں اپنی مدد آپ کے تحت اراکین منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن برانچ مندرہ نے آغاز میں ہی مختلف گورنمنٹ و پرائیویٹ سکولز میں یونیفارم تقسیم کئے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام ٹیکسلا، واہ کینٹ اور حسن ابدال میں مقامی تنظیمات کے تعاون سے مستحق افراد میں مفت کپڑے تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے مرکزی ڈپٹی ڈائریکٹر عین الحق بغدادی، صدر ٹیکسلا PP7 سیف اللہ، ناظم واہ کینٹ کے حاجی لیاقت، ناظم دعوت پروفیسر عبدالرحیم اور چوہدری صداقت نے شرکت کی۔
22 ستمبر 2013ء بروز اتوار کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام منہاج القرآن اسلامک سنٹر مانکیالہ مسلم گوجرخان میں ایک میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا۔ اس میڈیکل کیمپ میں مہمان خصوصی غلام صمدانی تھے جو کہ جامعہ الازہر یونیورسٹی مصر سے PHD ہیں اور ویلفیئر کی فیلڈ میں خدمات سرانجام دے رہے ہیں۔ اس کیمپ میں نظامت امور خارجہ کے عہدیداران ندیم احمد اعوان اور میاں محمد اشتیاق نے بھی خصوصی طور پر شرکت کرنی تھی تاہم بعض نجی مصروفیات کی وجہ سے شرکت نہ کر سکے۔ اس میڈیکل کیمپ میں ڈاکٹر مسعود اور ڈاکٹر کاشف اور دیگر ڈاکٹروں نے 250 سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا اور مفت ادویات فراہم کی گئیں۔ مانکیالہ مسلم کے علاوہ اردگرد کے علاقہ جات موہڑہ، سپیالی، ڈھوک میلم کے مریضوں نے بھی اس فری میڈیکل کیمپ کی سہولت سے فائدہ اٹھایا۔
(گوجرخان) منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یونین کونسل قاضیاں کے زیراہتمام منہاج سلائی سنٹر کا افتتاح گزشتہ روز بدست رہنما مسلم لیگ (ن) راجہ محمد ضمیر آف بورگی وینس ہوا۔ مہمانان خصوصی میں کوآرڈینیٹر مسلم لیگ (ن) راجہ احسان الحق، چوہدری اصغر عرف اچھو، سائیں نثار، صدر تحریک منہاج القرآن گوجرخان ڈاکٹر واجد مصطفوی، ناظم ویلفیئر محمد شفیق مصطفوی، ناظم محمد ریاست قادری اور ناظم مالیات حاجی خالد محمود شامل تھے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.