سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ایبٹ آباد کے زیراہتمام میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی ناظمہ شعبہ جات محترمہ عائشہ مبشر نے خصوصی شرکت کی۔ زونل ناظمہ ہزارہ محترمہ رافعہ عروج ملک نے محبت و اطاعت رسول ﷺ کے عنوان پر روح پرور اور فکر انگیز خطاب کرتے ہوئے قرآن کریم کی آیات کی روشنی میں محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے تقاضے بیان کیے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ حویلیاں کے زیراہتمام چالیس روزہ درس عرفان القرآن اختتام پزیر ہو گیا۔ اختتامی تقریب میں منہاج ویمن لیگ پشاور کی ضلعی صدر محترمہ روبینہ معین نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر محترمہ زبیدہ باجی نے عرفان القرآن کورس کی اہمیت و فوائد کے متعلق اظہار خیال کیا۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں دھرنا ختم نہیں ہوا بلکہ ملک گیر تحریک میں تبدیل ہوا۔ ڈیل اور پیسوں کی الزام تراشی پر کروڑ بار لعنت۔ پوری دنیا کی حکومتوں کا سرمایہ بھی میرے جوتے کا سودا نہیں کر سکتا۔ کمانڈر ہوں محاذ بدلا جنگ جاری ہے۔ انہوں نے ایبٹ آباد کے جلسہ میں لاکھوں شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ایبٹ آباد کے عوام پاکستان عوامی تحریک کو اکثریت دلوائیں سب سے پہلے ہزارہ صوبہ کا تحفہ دوں گا۔ گھر نہیں جا رہا شہر شہر جا رہا ہوں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کا دو رکنی وفد 12 مارچ تا 18 مارچ 2014ء پنجاب اور خیبر پختونخواہ کی مختلف تحصیلات میں انقلاب کا پیغام لے کر گیا۔ اس وفد میں مرکزی ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ راضیہ نوید اور مرکزی ناظمہ دعوت محترمہ سیدہ نازیہ مظہر شامل تھیں۔ جن علاقوں میں پروگرام کا انعقا د کیا گیا ان میں تحصیل جہلم، دینہ، گوجرخان، دولتالہ، چکوال، کلرکہار، چوآسیدن شاہ، ہری پور، حویلیاں، ایبٹ آباد، مانسہرہ اور پشاور شامل تھے۔ ان پروگرامزمیں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کی 30ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں جاری ہے، جس میں لاکھوں خواتین و حضرات شریک ہیں۔ ایبٹ آباد میں بھی ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شریک ہو کر آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب سننے کے لیے بڑی سکرین کا انتظام کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ بنگلور میں تحریک منہاج القرآن انڈیا کے زیراہتمام بھارتی تاریخ کا میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سب سے بڑا اجتماع ہے جس میں لاکھوں عشاقان مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شریک ہیں۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ایبٹ آباد میں بیداری شعور کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کرپٹ نظام انتخاب میں شاہ رُخ جتوئی اور شاہ زیب کبھی برابر نہیں ہو سکتے۔ اس لئے عوام گھر میں بیٹھ کر مرنے کی بجائے بڑھ کر ظالموں سے اپنی زندگی چھین لیں۔ کرپٹ اور موروثی سیاست کے تابوت میں آخری کیل ٹھونکنے کیلئے انقلابیوں کی صف بندی شروع ہو چکی۔ جلد اقامت کہی جائے گی اور انقلاب کی جماعت ڈاکٹر طاہر القادری کی امامت میں قائم ہو گی۔ جماعت کے قیام کے ساتھ ہی ملک سے شیطانی سیاست رخت سفر باندھے گی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.