سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القران اور اس کا ہر فورم بشمول ایگرز قرآنِ مجید سے دلی اور روحانی وابستگی رکھتا ہے۔ حالیہ سویڈن میں ہوئی قران کریم کی بے حرمتی کے خلاف ایگرز ٹیم گجرانوالہ نے بچوں میں قرآن کی حرمت اور اس کی محبت کے پیشِ نظر ایک ایکٹیوٹی منعقد کروائی
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام دلاور چیمہ تحصیل علی پور چٹھہ (ضلع شمالی گوجرانوالہ) میں سیدہ کائنات سلام اللہ علیھا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں خصوصی خطاب محترمہ عائشہ شبیر (ڈائیریکٹر شعبہ منہاجین سسٹرز) نے کیا جبکہ نائب زونل ناظمہ محترمہ صباء اسلم نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ علی پور چھٹہ شمالی گوجرانوالہ کے زیرِ اہتمام 16 نومبر 2022 کو محفلِ میلاد النبی ﷺ کا انعقادکیا گیا، جس میں مرکزی ناظمہ زونز ام حبیبہ اسماعیل نے خصوصی خطاب کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع گوجرانوالہ (جنوبی) کے زیرِاہتمام تحصیل مرالی وآلہ میں میلاد النبیﷺ کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں ناظمہ زونز (بی) محترمہ ام حبیبہ اسماعیل نے خطاب کیا۔ انہوں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے قلبی و حبی تعلق استوار کرنے کے ساتھ ساتھ آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت کی اتباع ہی ہماری کامیابی کی ضمانت ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے ذیلی فورم ایگرز کلب کا گوجرانوالہ میں افتتاح کر دیا گیا، افتتاحی تقریب میں ڈائریکٹر فیلڈ اینڈ ٹریننگ محترمہ ام کلثوم قمر اور کوارڈینیٹر ایگرز کلب محترمہ سعدیہ احمد مہمان خصوصی تھیں۔ ایگرز کلب گوجرانولہ کی ڈپٹی ڈائریکٹر محترمہ حورالعین حفیظ، ایگرز کے ممبر بچوں کی ماؤں اور دیگر خواتین نے بڑی تعداد میں پروگرام میں شرکت کی۔ اس موقع پر مقررین نے اظہار خیال کرتے ہوئے منہاج ویمن لیگ کے ایگرز کلب کے قیام کو سراہا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ سینٹرل پنجاب اے کی زونل ہیڈ محترمہ رافعہ عروج ملک اور عرفان الھدایہ کی ڈپٹی ڈائریکٹر مسز اقراء مبین نے گوجرانوالہ کا تنظیمی دورہ کیا۔ انہوں نے منہاج القرآن ویمن لیگ گوجرانوالہ پی پی 58 بی، پی پی 59 اور پی پی 61 میں مختلف اجلاسوں میں شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ گوجرانوالہ کے زیراہتمام عرفان الھدایہ پراجیکٹ کے سلسلہ میں اختتامی تقریب ’’دورہ قرآن‘‘ منعقد ہوئی، جس میں منہاج ویمن لیگ گوجرانوالہ کی رہنماوں نے شرکت کی جبکہ پروگرام میں خواتین کی بڑی تعداد آنلائن بھی شریک ہوئی۔
منہاج ویمن لیگ گوجرانوالہ کے زیراہتمام قائد ڈے سیمینار گوجرانوالہ چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری میں منعقد ہوئی، جس میں منہاج ویمن لیگ سنٹرل پنجاب اے کی زونل ناظمہ مسز رافعہ عروج مہمان خصوصی تھیں۔ سیمینار میں منہاج ویمن لیگ ضلع گوجرانوالہ کے 12 پی پی حلقہ جات سے ایگزیکٹیوز ممبران نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ گوجرانوالہ کے زیراہتمام 31 ویں یوم تاسیس کی تقریب منعقد ہوئی۔ تقریب میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی عہدیداروں اور تحریک منہاج القرآن کے قائدین نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا اور عہدیداروں و کارکنان نے ایک دوسرے مبارکبادیں دیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کِڈز فورم گوجرانوالہ کے زیراہتمام یکم جنوری 2017 کو بچوں کی محفلِ میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا، جس میں بچوں اور بچیوں کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ محفل میں پیس سکول سسٹم کے طلبہ اور اسپیشل بچوں نے بھی شرکت کی۔ پروگرام کے تمام فارمیٹ تلاوت، نعت خوانی اور ذکر بچوں نے پرفارم کیے۔ منہاج کڈز فورم کی ڈائریکٹر حافظہ ایمن یوسف نے کی محفل سے خطاب کیا۔ محفل کا مقصد نئی نسل میں عشقِ رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو فروغ دینا تھا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی نظامت تربیت نے 13 اپریل سے 10 مئی 2016 تک مختلف اضلاع میں کارکنان کے لیے تربیتی کنونشنز کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں منہاج القرآن ویمن لیگ گجرانوالہ کے زیراہتمام 23 اپریل 2016 کو تنظیمی و تربیتی ورکشاپ کا انعقاد ہوا جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ وسطی پنجاب کی سیکرٹری جنرل انیلا الیاس اور مرکزی ناظمہ دعوت گلشن ارشاد خصوصی طور پر شریک ہوئیں اور لیکچرز دیئے۔
منہاج القرآن وویمن لیگ گوجرانوالہ کے زیرِاہتمام سیدہ زینب سلام اللہ علیہا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ مرکزی دفتر منہاج القرآن گوجرانوالہ پر منعقدہ اس کانفرنس میں منہاج القرآن وویمن لیگ کی کارکنان سمیت خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ کانفرنس سے مخاطب مقررین کا کہنا تھا کہ میدانِ کربلا میں حضرت امام حسین علیہ السلام اور ان کے رفقاء کا صبر اور ہمت بےمثال ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ گوجرانوالہ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 63 ویں سالگرہ کے موقع پر ’’ڈاکٹر طاہرالقادری کا پاکستان‘‘ کے عنوان سے سیمینار منعقد کیا گیا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار کا باقاعدہ آغاز قاریہ طیبہ نے صحیفہ انقلاب کی آیات بینات سے کیا، جبکہ سدرہ فاضل نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گلہائے عقیدت نچھاور کیے۔ نقابت کے فرائض محترمہ مریم اسلم نے انجام دیے اور محترمہ ہریرہ باور صدر منہاج القرآن ویمن لیگ گوجرانوالہ نے استقبالیہ کلمات ادا کئے۔
مرکزی ناظمہ نوشابہ ضیاء نے اپنی گفتگو میں کہا کہ موجودہ نظام انتخابات میں رہتے ہوئے ملک میں مثبت تبدیلی لانا ناممکن ہے۔ یہ نظام کرپٹ اور دھن دھونس دھاندلی کا نظام ہے جس میں کرپشن کرنے اور لوٹ مار کرنے والوں کو چہرے بدل بدل کر سامنے لایا جاتا ہے اور عوام کے ساتھ گھناؤنا کھیل کھیلا جاتا ہے۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے جلسہ عام کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ دار کبھی غریب کی بہتری کے لئے قانون سازی نہیں کریں گے۔ کیا آپ اپنی عزت کرپٹ سیاستدانوں کے ہاتھ بیچ دینا چاہتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ میں قوم کو آئین کی تعلیم دیتا رہوں گا تآنکہ لوگ امیدواروں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر آئین کے مطابق ان کی جانچ پرکھ کر سکیں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.