سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ناظمہ محترمہ سمیرا رفاقت ایڈووکیٹ اور محترمہ مرکزی نائب ناظمہ ساجدہ صادق نے 18 اور 19 اپریل 2010ء کوگوجرانوالہ کا دورہ کیا۔ اس تنظیمی و دعوتی دورے کا مقاصد PP's کی تنظیمات کی فعال کرنا، ویژن 2010ء کی ترجیحات، سالانہ ورکنگ پلان کے اہداف کا جائزہ اور فکر ی، نظریاتی اور انتظامی تربیت کرنا تھے۔
زشتہ روز وزیرآباد کے علاقہ دھونکل میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ناظم دعوت رانا محمد ادریس نے اسلام میں عورت کے کردار کے موضوع پر درس قرآن دیتے ہوئے ارشاد فرمایا کہ اسلام نے خواتین کو نہ صرف مردوں کی طرح حقوق عطا کئے بلکہ اسے معاشرے میں عزت و وقار بھی عطا کیا ہے۔ قرآن و حدیث نے عورت کو معاشرے میں ماں، بہن، بیٹی اور بیوی چاروں حیثیتوں سے اس کے مقام ومرتبے کا ذکر کر کے اسے دنیا کی سب سے قیمتی متاع قرار دیا ہے۔
ملک بھر میں جاری دروس عرفان القرآن کے سلسلہ میں گزشتہ روز تحریک منہاج القرآن دھونکل وزیر آباد کے زیراہتمام درس عرفان القرآن کی تقریب منعقد ہوئی۔ جس میں علامہ غلام مرتضیٰ علوی (سینئر نائب ناظم دعوت) نے مقصد تخلیق انسانیت (عبادت خدا اور معرفت محمد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ) کے موضوع پر خطاب کیا۔ انہوں نے فرمایا کہ انسان کی پیدائش کا مقصد اللہ کی عبادت اور حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی پہچان ہے۔ عبادت صرف اللہ ہی کی ہو سکتی ہے جبکہ پہچان صرف حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ہو سکتی ہے۔ ذات خدا انسانی عقل وشعور اور ادراک کی وسعتوں سے باہر ہے۔ اگر انسان کو پہچان میسر آ سکتی ہے تو صرف رسول اللہ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.