سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
مورخہ 30 نومبر 2012ء کو منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، اس پروگرام میں خصوصی خطاب مرکزی نگران ضلع جہلم محترمہ شمائلہ عباس صاحبہ نے کیا، پروگرام کا انعقاد فاطمہ جناح گرلز کالج ویسٹ کالونی جہلم میں کیا گیا جس میں 200 سے زائد طالبات اور خواتین نے شرکت کی۔
بدھ 14 نومبر 2012ء کو منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع جہلم کا ورکرز کنونشن منہاج القرآن اسلامک سنٹر جادہ میں انعقاد پذیر ہوا، جس میں خصوصی شرکت مرکزی سیئنر نائب ناظمِ اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے کی۔ اس تقریب میں ضلع بھر سے خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم اور ایم ایس ایم (سسٹرز) جہلم کی طرف سے جہلم کے کالجز (برائے طالبات) کے مابین تقریری مقابلہ بعنوان گستاخانہ فلم اور امتِ مسلمہ کی ذمہ داریاں انعقاد پذیر ہوا۔ یہ تقریری مقابہ مورخہ 3 نومبر 2012 (بروز ہفتہ) صبح نو بجے فرسٹ مون میرج ہال جہلم میں ہوا۔
توہین آمیز فلم اور گستاخانہ خاکوں کی اشاعت کے خلاف بھرپور اور پرامن احتجاج کرنے کے لیے مورخہ 07 اکتوبر 2012ء بروز اتوار تحریک منہاج القرآن جہلم کے زیراہتمام عظیم الشان عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں تحریک منہاج القرآن جہلم، منہاج القرآن ویمن لیگ، منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ تمام عہدیداران اور کارکنان سمیت شہر بھر سے تقریباً 500 سے زائد خواتین و حضرات نے شرکت کی۔
اس موقع پر علامہ محمد شریف کمالوی نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا میری امت میں سے جس نے امور دینیہ کے متعلق چالیس احادیث زبانی یاد کیں اللہ تعالیٰ اسے فقیہ بناکر اٹھائے گا اور میں اس کی شفاعت کروں گا اور اس کے ایمان کا گواہ ہوں گا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام مورخہ 12 فروری 2012ء بروز اتوار عبدااللہ میرج ہال میں عظیم الشان سالانہ محفل میلادِ مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس میں جہلم کی تمام یونین کونسلز اور علاقہ بھر سے تقریبًا 2200 خواتین و طالبات نے شرکت کی مرکز منہاج القرآن سے محترمہ گلشن ارشاد (مرکزی ناظمہ تربیت) نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآں ویمن لیگ کوٹلہ کے زیراہتمام مورخہ 12 فروری 2012 کو منگڑیاں میں عظیم الشان محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی۔ جس میں تقریبا 2000 سے زائد خواتین نے شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید سے ہوا۔ اس کے بعد منہاج نعت کونسل کوٹلہ نے حضور نبی کریم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں ہدیہ نعت پیش کیا۔ نقابت کے فرائض محترمہ فرح ناز نے سرانجام دیئے
منہاج القرآن ویمن لیگ کوٹلہ کے زیراہتمام عظیم الشان محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مورخہ 19 فروری 2012 کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کی تقریب کے حوالے سے منعقد ہوئی۔ یہ تقریب صدر ویمن لیگ محفل محترمہ یاسمین کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔ جس میں علاقہ بھر سے ویمن لیگ سے وابستہ تمام بہنوں نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ پنڈدادن خان کے زیراہتمام مورخہ 26 فروری 2012ء بروز اتوار عظیم الشان سالانہ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد کی گئی جس میں دورونزدیک سے تقریباً 2000 خواتین نے شرکت کی۔ محفل کا عنوان "آؤ کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے عہد وفا کریں" تھا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم مورخہ 12 فروری 2012 کو عبداللہ میرج ہال بلال ٹاون میں منعقد ہوئی۔ وہاں پر موجود خواتین کے مطابق یہ جہلم میں خواتین کی سب سے بڑی محفل میلاد تھی، جس میں خواتین کا ایک جم غفیر تھا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.