سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ وائس کے زیراہتمام ڈی ایچ کیو ہاسپٹل جہلم کے نرسنگ سکول میں نرسز کے لئے محفل میلاد مصطفی ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔ محفل میں نعت خوانی منزہ مقصود نےکی۔ محفل میلاد میں محترمہ مریم نعیم (سابقہ ناظمہ ویمن لیگ جہلم) نے حضور ﷺ تمام جہانوں کے لئے رحمت کے موضوع پر خطاب کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے ذیلی فورم WOICE کے زیراہتمام یونین کونسل کوٹلہ فقیر میں عید میلاد النبی ﷺ کی خوشی میں 25 مستحق خواتین میں ایک ایک ہزار روپے تقسیم کئے گئے۔ اِس موقع ناظمہ یونین کونسل عنبرین عمران کا کہنا تھا کہ باقی عیدوں کی طرح عید میلاد کی خوشی پر بھی ہمیں غریبوں کی مدد کرنی چاہئے۔
منہاج القرآن ویمن تحصیل جہلم کے ذیلی فورم WOICE کے زیراہتمام گزشتہ چند مہینوں میں مستحق خاندانوں کے لیے 54,700 روپے کی ویلفیئر کی۔ مختلف مستحق خاندانوں کی بچیوں کی شادیوں کے لیے جہیز کا سامان اور نقدی دی گئی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام تنظیمی ٹریننگ ورکشاپ منعقد ہوئی، جس میں مرکزی کوارڈینٹر کورسز علامہ محمود مسعود اور منہاج القرآن ویمن لیگ کے مرکزی وفد نے خصوصی شرکت کی۔ وفد میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی علینہ الیاس، ڈائریکٹر ایگرز آئمن مغل، ڈائریکڑ WOICE ثناء وحید، ایم ایس ایم سسٹرز کی صدر اقراء یوسف جامی اور ڈپٹی ڈائریکٹر الھدایہ اقرا مبین اور سوشل میڈیا ڈائریکٹر حلیمہ عارف شامل تھیں۔
منہاج القران ویمن لیگ تحصیل جہلم کے زیراہتمام سیدہ زینب (سلام اللہ علیہا) کانفرنس 22 ستمبر کو مسجد المنہاج جادہ میں منعقد ہوئی۔ کانفرنس میں جہلم کی مختلف یونین کونسلز سے منہاج القرآن ویمن لیگ کی عہدیداران، ورکرز، رفقاء اور قرآن سکالرز کے علاوہ سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی خواتین بھی نے بھرپور شرکت کی۔
منہاج القران ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام جہلم کی 7 یونین کونسلز میں خواتین اور طالبات کے لئے قرآنی تعلیمات سے مستفید ہونے کے لئے 40 روزہ عرفان القران کورسز کا انعقاد کیا گیا۔ ان کورسز میں منہاج القران ویمن لیگ جہلم کی مختلف قرآن سکالرز ثمینہ کوثر، آمنہ نصیر، رافعہ طاہر، روبینہ کوثر، مصباح فیصل، عالیہ نوید، خدیجہ انور، حافظہ غلیشاء، حافظہ پاکیزہ، مسز زین اور حافظہ ام زہرہ نے تدریس کے فرائض سرانجام دیئے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کے زیر اہتمام یوسی کوٹلہ فقیر کی مکی مسجد سعیلہ میں 15 روزہ عرفان العقائد کورس کا انعقاد کیا گیا۔ کورس کا آغاز 5 جولائی کو ہوا۔
منہاج القران ویمن لیگ تحصیل جہلم کے زیراہتمام جہلم کی 7 یوسیز میں 40 روزہ عرفان القران کورسز کی افتتاحی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ جہلم کے نواحی علاقے نٹائن میں عرفان القران کورس شروع ہو چکا ہے۔
منہاج القران لیگ تحصیل جہلم کے ذیلی فورم WOICE کے زیراہتمام 90 سے زائد مستحق خاندانوں کو رمضان فوڈ پیکج تقسیم کرنے کی تقریب یوسی کوٹلہ فقیر میں منعقد کی گئی۔ جس میں تحصیلی ٹیم کے علاوہ محترمہ شاہدہ شاہ (سوشل ورکر، ممبر ڈسٹرکٹ اسمبلی جہلم، چیئر پرسن المرکز ویمن ونگ جہلم)، محترمہ شکیلہ طاہر (سابقہ صدر ویمن لیگ جہلم) اور محترمہ نبیلہ احسان (پرنسپل MMS سعیلہ جہلم) نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی تنظیمی و تربیتی ورکشاپ تحریک منہاج القران جہلم کے ضلعی دفتر میں منعقد ہوئی، جس میں تحصیلی ٹیم کے علاوہ یونین کونسلز کی کارکنان اور ویمن لیگ تحصیل PD Khan کی تحصیلی ٹیم نے ورکشاپ میں خصوصی طور پر شرکت کی۔
یم ایس ایم سسٹرز جہلم کی زیرنگرانی اور سوشل ویلفیئر سوسائٹی کے تحت 20 مستحق بچوں کو 8000 روپے مالیت کی نوٹ بکس خرید کر دی گئیں۔ نوٹ بکس کی تقسیم کے لیے تقریب کا انعقاد کیا گیا، منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کے ذیلی فورم Woice کی ڈپٹی کوارڈینیٹر کے گھر حلقہ درود کا اہتمام کیا گیا۔
خواتین کے عالمی دن کے موقع پر منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کے زیراہتمام ’’خواتین معاشرے کا جزو لاینفک‘‘ کے عنوان سے سیمینار کا انعقاد کیا گیا جس میں مسز فرح ناز، مرکزی صدر منہاج القرآن ویمن لیگ نے خصوصی شرکت کی۔ مسز فرح ناز نے اپنے خطاب میں کہا کہ اگر ہم سیدہ فاطمہ سلام اللہ علیہا کے راستے پر چلیں گی تب ہی معاشرے کا جزو لا ینفک بن سکیں گی۔ عورت صرف خاندان ساز نہیں بلکہ معاشرہ ساز ہے، تربیت یافتہ خاتون غیر معمولی نتائج دیتی ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم اور ایگرز جہلم نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 68 سالگرہ کے موقع پر قائد ڈے کی تقریب منعقد کی۔ جس میں مختلف یونین کونسلز سے منہاج ویمن لیگ کی ورکرز نے شرکت کی۔ منہاج ویمن لیگ جہلم کی صدر محترمہ صفیہ رفعت نے قائد ڈے کے حوالے سے گفتگو کی۔ تقریب میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی سالگرہ کی خوشی میں کیک کاٹا گیا اور شرکاء میں کارڈز تقسیم کئے گئے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام یوسی مونن (کوٹھہ پرانا) میں محترمہ ریحانہ ذوالفقار کے گھر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 68 سالگرہ کے موقع پر تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب میں صدر ویمن لیگ محترمہ صفیہ رفعت اور ایگرز کوارڈینیٹر ثانیہ ناصر نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ و ایگرز کے زیراہتمام جہلم کی یوسی جہلم سٹی میں قائم عرفان القران اکیڈمی میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 68 سالگرہ منائی گئی۔ اس سلسلہ میں بچوں کی تقریب منعقد ہوئی، جس کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.