سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کی صدر صفیہ رفعت نے قرآن سکالرز کے ساتھ ملاقات کی۔ ملاقات میں انہوں نے قرآن سکالرز سے ان کے زیر نگرانی کورسز اور اکیڈمیز کی تفصیلات بارے تبادلہ خیال ہوا اور مزید بہتری کے لئے ہدایات بھی دیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام جامعہ مسجد المنہاج جادہ جہلم میں ماہانہ درس عرفان القران کا انعقاد کیا گیا جس میں مرکزی ناظم دعوت علامہ رانا محمد ادریس قادری نے درس عرفان القرآن دیا۔ انہوں نے والدین کے حقوق پر خصوصی خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل جہلم کے ضلعی دفتر میں منہاج ویمن لیگ تحصیل جہلم کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدرارت صدر ویمن لیگ تحصیل جہلم محترمہ صفیہ رفعت نے کی۔ اجلاس میں پچھلے دو ماہ کی کارکردگی رپورٹ لی گئی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی یوسی کوٹلہ فقیر میں قائم عرفان القران اکیڈمی کے زیراہتمام 5 روزہ آئیں دین سیکھیں کورس 25 دسمبر تا 29 دسمبر 2018ء منعقد ہوا۔ کورس میں محترمہ ثمینہ کوثر (قرآن سکالر) اور حافظہ ام زہرہ (قرآن سکالر) نے معلمات کے فرائض سرانجام دئیے۔ 5 روزہ کورس میں نماز، منتخب سورتیں، احادیث بمعہ ترجمہ، دعائیں اور بنیادی فقہی مسائل سکھائے گئے۔ کورس کے آخر میں شرکاء نے تحریری امتحان بھی دیا۔
منہاج القران ویمن لیگ تحصیل جہلم کے ذیلی فورم ایگرز کے زیراہتمام جہلم میں پہلی دفعہ بچوں کےلئے کڈز میلادالنبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں جہلم بھر سے بچوں نے بھرپور شرکت کی اور آقا کریم ﷺ سے والہانہ محبت کا اظہار کیا۔ ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ حلیمہ سعدیہ نے اپنی تحصیلی ٹیم کے ساتھ بطور مہمان خصوصی محفل میلادالنبی ﷺ میں شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے ذیلی فورم ایگرز کے زیراہتمام جہلم کی چار یونین کونسلز کوٹلہ فقیر، کالا گجراں، جادہ اور جہلم سٹی میں 8 مختلف مقامات پر محافل میلاد کا انعقاد کیا۔ ان محافل کے انعقاد کا مقصد بچوں میں محبت و عشق رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فروغ ہے۔
منہاج القران ویمن لیگ تحصیل جہلم کے زیر اہتمام سالانہ محفل میلاد مصطفی ﷺ 23 دسمبر 2018 کو مسجد المنہاج جادہ میں انعقاد پذیر ہوئی۔ جس میں جہلم کی مختلف یونین کونسلز سے منہاج القران ویمن لیگ کی عہدیداران، ورکرز، رفقاء اور مختلف شعبہ ہائے زندگی کی خواتین نے بھرپور شرکت کی۔ محفل میں مرکزی نائب صدر منہاج ویمن لیگ راضیہ نوید نے خطاب کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کے زیراہتمام عرفان القرآن کورسز میں حصہ لینے والی طالبات کیلئے تقسیم اسناد کی تقریب مؤرخہ 23 دسمبر 2018 کو مسجد المنہاج جادہ جہلم میں منعقد ہوئی، جس میں مسز زین العابدین (ناظمہ دعوت ویمن لیگ تحصیل جہلم) نے عرفان القرآن کورس کا تعارف، ضرورت و اہمیت اور افادیت شرکاء محفل کے سامنے پیش کیا۔ محفل میں جہلم کی تین یونین کونسلز کوٹلہ فقیر، جہلم سٹی اور کالا گجراں میں جاری 40 روزہ عرفان القرآن کورسز میں شرکت کرنے والی طالبات کو اسناد بھی دی گئیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ Woice کے زیراہتمام ماہ اکتوبر اور نومبر 2018ء میں مستحقین کی مالی امداد کی گئی۔ اس سلسلہ میں مستحقین کے ساتھ ماہ اکتوبر اور نومبر میں 40,500 روپے مالیت کا تعاون کیا گیا۔ Woice ٹیم کے ساتھ مالی معاونت کرنے میں محترمہ صاعقہ اظہر، ریحانہ عظیم، کرن منیر اور سیف اللہ نے اہم کردار ادا کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے طرف سے ضیافت میلاد کا اہتمام کیا گیا۔ جس میں تحصیلی ٹیم کے علاوہ سینئر رفقاء کے ساتھ مختلف یونین کونسل کے ذمہ داران اور قرآن سکالرز اور ایگرز ٹیم نے بھی شرکت کی۔ پروگرام میں تلاوت قرآن مجید کی سعادت شہزانہ عنصر نے حاصل کی جبکہ غوثیہ نعت کونسل، ایگرز نعت کونسل، امر زہرہ، پاکیزہ اشرف نے نعت خوانی کی۔ اس موقع پر شرکاء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خطاب بھی سنایا گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام تحریک منہاج القرآن کے 38 ویں یوم تاسیس کی تقریب منائی گئی۔ 17 اکتوبر 2018ء کو منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی قائدین نے کیک کٹنگ تقریب منعقد کی۔ اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور تحریک اور قائد تحریک کی صحت و سلامتی کے لئے دعا کی گئی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم سٹی کے زیراہتمام 40 روزہ عرفان القرآن کورس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد 15 اکتوبر 2018ء کو ہوا، جس میں صدر صفیہ رفعت، ناظمہ دعوت مسز زین العابدین، ایگرز کوآرڈینیٹر ثانیہ ناصر سمیت علاقہ بھر سے خواتین نے بھر پور شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی یوسی کوارڈینیٹر جادہ محترمہ سمعیہ ظفر، سابقہ صدر ویمن لیگ محترمہ مریم نعیم اور ڈپٹی کوارڈینیٹر Woice محترمہ تہنیزہ شاہد نے 22 اکتوبر 2018ء کو پنجاب کالج آف ٹیکنالوجی جادہ کا دورہ کیا۔ اس دورے میں انہوں نے کالج کی طالبات کو حلقہ درود و فکر اور درس قرآن کا آغاز کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی صدر محترمہ صفیہ رفعت اور ناظمہ دعوت و تربیت محترمہ مسز زین العابدین نے 13 نومبر 2018ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے منہاج ویمن لیگ جہلم کی اپنی تمام ٹیم ممبرز کی جانب سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خیریت دریافت کی اور اپنی تنظیم کی نیک تمنائیں پیش کیں۔
منہاج ویمن لیگ کے زیراہتمام جہلم کے مختلف علاقہ جات سعیلہ، ارسل ٹاؤن اور کوٹھہ گورسیاں میں جاری عرفان القران کورسز اور اکیڈمیز میں استقبال ربیع الاول کے سلسلے میں خواتین کی خصوصی محافل میلاد کا انعقاد کیا گیا ۔ ان محافل میں تلاوت کے بعد درود شریف، قصیدہ بردہ شریف اور نعتوں کے نذرانے حضور صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی بارگاہ میں پیش کئے گئے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.