سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القران ویمن لیگ تحصیل جہلم کے زیراہتمام جہلم کی دو یونین کونسلز کوٹلہ فقیر اور کالا گوجراں میں استقبال ربیع الاول کی محافل کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں خواتین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
منہاج القران ویمن لیگ تحصیل جہلم اور ایگرز جہلم کی میٹنگ تحریک منہاج القران جہلم کے ضلعی دفتر میں منعقد ہوئی۔ جس میں ویمن لیگ اور ایگرز کی تحصیلی و یونین کونسلز کی عہدیداران نے شرکت کی۔ اجلاس میں میلاد مہم کا ایجنڈا شامل تھا، جس میں سب کی مشاورت سے طے پایا کہ منہاج ویمن لیگ کا تحصیلی میلاد 23 دسمبر اور EAGERS JHELUM کا تحصیلی میلاد 30 دسمبر کو ہو گا۔
جہلم کوٹلہ فقیر میں شروع ہونے والے 40 روزہ عرفان القرآن کورس کی افتتاحی تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرکزی نظامت تربیت سے علامہ محمود مسعود قادری (کوارڈینیٹر کورسز) نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر خواتین کو عرفان القران کورس کی بریفنگ دی گئی۔
تحریک منہاج القرآن جہلم اور منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام کالا گوجراں میں شروع ہونے والے 40 روزہ عرفان القران کورس کی افتتاحی تقریب منعقد ہوئی، جس میں مرکزی نظامت تربیت کے کوارڈینیٹر کورسز محمود مسعود قادری نے خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کی نظامت تربیت کے مرکزی کوارڈینیٹر کورسز علامہ محمود مسعود قادری کی جہلم میں معلمین و معلمات برائے عرفان القران کورس کے ساتھ میٹنگ اور تربیتی نشست ہوئی۔ اس موقع پر صدر ویمن لیگ جہلم صفیہ رفعت اور ناظم تحریک منہاج القران جہلم فاروق الحسن نے دو ماہ کی کارکردگی رپورٹ پیش کی۔
منہاج القران ویمن لیگ تحصیل جہلم کے ذیلی فورم Eagers کا ماہانہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایگرز کی ذمہ داران نے شرکت کی۔ اس موقع پر ایگرز کوارڈینیٹر ثانیہ ناصر نے کارکردگی کا جائزہ لیا اور آئندہ کا لائحہ عمل بتایا۔ اجلاس میں نئے درود سرکلز کا قیام اور جہلم میں کڈز میلاد فیسٹیول کا انعقاد کے بارے بھی تبادلہ خیال ہوا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام جہلم میں عشرہ محرم الحرام کے دوران یوسی کوٹلہ فقیر سعیلہ جہلم کے 10 مختلف مقامات پر ’’محافل ذکر اہل بیت‘‘ کا اہتمام کیا گیا۔ پروگراموں میں تلاوت کے بعد منہاج نعت کونسل جہلم نعت خوانی اور اہل بیت و اطہار کی بارگاہ میں منقبت پڑھنے کے فرائض انجام دیتی رہی۔
تحریک منہاج القرآن اور منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام جہلم میں اپنی نوعیت کے پہلے پروگرام ’عرفان القرآن کورس برائے معلمین و معلمات‘ 5 اگست تا 14 اگست 2018ء منعقد ہوا۔ کورس میں 120 مرد و خواتین اساتذہ کو بنیادی عربی قواعد کے ساتھ تجوید و قرات کے اصول سکھائے گئے۔ ان ’قرآن سکالرز‘ کے ذریعے سو سے زائد مقامات ’عرفان القرآن اکیڈمیز‘ کے قیام کا منصوبہ تجویز کیا گیا ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام عشرہ محرم میں جہلم کے مختلف مقامات پر محافل ’’ذکر اہل بیت‘‘ کا اہتمام کیا گیا۔ جن میں جادہ، سعیلہ، قبرستان چوک، کوٹھہ پرانا، کوٹھہ گورسیاں اور کوٹلہ فقیر شامل ہیں۔ ان مقامات پر منعقدہ پروگراموں میں تلاوت کے بعد نعت خوانی اور اہل بیت اطہار علیہم السلام کی بارگاہ میں منقبت پڑھی گئیں۔ یہاں محرم الحرام کے حوالے سے مقررین نے مختلف موضوعات پر خطابات بھی کیے۔
مؤرخہ 6 ستمبر 2018 کو منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کے ذیلی فورم Eagers کے زیراہتمام 1965 کی جنگ کے ہیروز کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے یو سی قبرستان چوک میں تقریب منعقد کی گئی، جس میں جہلم کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والے بچوں نے بھرپور حصہ لیا۔ بچوں نے شہداء کے متعلق معلومات پر مبنی اور شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے کے لئے تقاریر کیں۔
جہلم میں مرکزی نظامت تربیت کے زیر نگرانی دس روزہ کامیاب عرفان القران کورس کے انعقاد کے بعد حافظ سعید رضا بغدادی کی ہدایت کے مطابق جہلم کے مختلف علاقوں کوٹلہ فقیر، قبرستان چوک، کالا گوجراں اور جادہ میں عرفان القران کورس کی سکالرز کے اعزاز میں پارٹیز اور میٹنگز کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں تمام سکالرز نے عرفان القرآن کورس کا اپنا اپنا experience شیئر کیا۔ صدر ویمن لیگ نے آئندہ کا لائحہ عمل بتایا جس کے نتیجے میں عرفان القران Academies اور عرفان القران کورسز کے آغاز کا عزم کیا گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی یو سی کوٹلہ فقیر میں صدر ویمن لیگ تحصیل جہلم محترمہ صفیہ رفعت کی رہائش گاہ پر عرفان القران کورس کی سکالرز کے اعزاز میں استقبالیہ کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام میں تمام اسکالرز نے عرفان القرآن کورس کے حوالے سے اپنا اپنا تجربہ ڈسکس کیا
جہلم: عوامی تحریک ویمن لیگ کی سالانہ کارکردگی رپورٹ 2017
منہاج القُرآن ویمن لیگ کے ذیلی فورم WOICE کے زیرِاہتمام جہلم میں مستحق بچی کی شادی کے لیے جہیز میں 20 ہزار روپے مالیت کے کپڑوں سے معاونت کی گئی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.