سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
پاکستان عوامی تحریک جہلم کی طرف سے 8 ستمبر 2017 کو ضلعی پریس کلب کے سامنے احتجاج کیا گیا جس میں عوامی تحریک جہلم ویمن ونگ نے بچوں اور خواتین کی کثیر تعداد کے ساتھ بھرپور شرکت کی۔ احتجاج میں خواتین اور بچوں نے روہنگیا مسلمانوں پر ظلم و ستم کے خلاف کتبے اٹھا رکھے تھے۔ جن پر اظہار یکجہتی اور جاگو مسلمان جاگو کے نعرے درج تھے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی طرف سے ملک بھر میں خواتین کارکنان کی ٹریننگ کا آغاز کر دیا گیا ہے، اس سلسلہ میں 18 ستمبر 2017 کو جہلم میں ضلعی دفتر منہاج القرآن میں ٹریننگ ورکشاپ منعقد کی گئی۔ جس میں منہاج القرآن ویمن کی مرکزی ناظمہ افنان بابر اور شمالی زون کی ناظمہ ارشاد اقبال نے خصوصی شرکت کی۔ منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی تحصیلی ذمہ داران کے ساتھ یونین کونسل کی ناظمات بھی کیمپ میں موجود تھیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم نے 3 اکتوبر سے 6 اکتوبر 2017ء تک یونین کونسل کالا گوجراں میں 4 روزہ حلقہ فہم دین کا انعقاد کیا، جس میں 40 خواتین شریک ہوئیں۔ اس تربیتی حلقہ میں باقاعدہ منتحب کورس سے احادیث، دعاوں کے ساتھ تکریم انسانیت، مقصد انسانیت اور امر بالمعروف و نہی عن المنکر کے موضوعات پر بھی لیکچر دیئے گئے۔ فہم دین حلقہ میں حلیمہ سعدیہ، راحیلہ زین، غلیشا یاسین اور صفیہ رفعت نے معلمات کے فرائض سر انجام دیئے۔ حلقہ فہم دین کے آخری روز حلقہ درود و فکر کا اہتمام بھی کیا گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کا ورکرز کنونشن 30 مارچ 2017 کو تحریک منہاج القرآن جہلم کے مرکزی آفس میں منعقد ہوا۔ کنونشن میں نمایاں کارکردگی پیش کرنے والی خواتین کو اعزازی اسناد سے نوازا گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم نے اپنی سابقہ روایات کو برقرار رکھتے ہوئے امسال بھی قائد ڈے کی شاندار تقریبات کا آغاز یونین کونسل چک جمال کی مستحق بچی کو ایک لاکھ روپے سے زائد مالیت کا جہیز دے کر کیا۔ جہیز میں فرنیچر، پیٹ سیٹ، برتن اور کپڑے وغیرہ شامل تھے۔ اس تقریب میں منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کی عہدیداران شریک ہوئیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے 29 ویں یومِ تاسیس کے موقع پر 5 جنوری 2017 کو منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے ضلعی دفتر جادہ میں یومِ تاسیس کی تقریب منعقد ہوئی جس میں ضلعی و تحصیلی عہدیداران سمیت شکیلہ طاہر، مریم نعیم، ریحانہ عظیم اور مختلف یونین کونسلز کی کارکنان نے شرکت کی۔ تقریب کی مہمانِ خصوصی عورت فاؤنڈیشن ضلع جہلم کی صدر رشیدہ بیگم تھیں۔ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کی صدر صفیہ رفعت نے کہا کہ آج کی عورت مردوں سے کسی بھی لحاظ سے پیچھے نہیں۔ یہ بات منہاج القرآن ویمن لیگ کی خواتین 17جون کو اپنی جانیں دے کر ثابت کر چکی ہیں اور آئندہ بھی اِس ملک کے جہاں بھی ہماری ضرورت پڑی ہم اپنے قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے شانہ بشانہ کھڑی ہوں گی۔
پاکستان عوامی تحریک کی طرف سے ’قصاص و سالمیت پاکستان تحریک‘ کے اعلان کے بعد منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی صدر صفیہ رفعت اور ناظمہ حلیمہ سعدیہ مختلف یونین کونسلز کے دورے کیے اور منہاج القرآن ویمن لیگ کی کارکنان کے ساتھ کارنر میٹنگز کیں۔ 24 اگست 2016 کو صفیہ رفعت اور حلیمہ سعدیہ نے یونین کونسل سنگھوئی، چوٹالہ اور داراپور کا دورہ کیا جہاں انہوں نے کارکنان کو تحریکِ قصاص کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا گیا اور انہیں دھرنوں میں شرکت کے لیے ٹارگٹس تقسیم کیے گئے۔ انہوں نے مختلف گھروں میں جا کر خواتین کو تحریک قصاص میں شمولیت کی دعوت دی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام یوم آزادی پر جشنِ آزاد کی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں منہاج القرآن ضلع جہلم کی صدر صفیہ رفعت اور ناظمہ حلیمہ سعدیہ سمیت ضلعی، تحصلی اور مختلف یونین کونسلز کی عہدیداران اور کارکنان شریک تھیں۔ تقریب کا اہتمام صدر منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی رہائش گاہ پر کیا گیا تھا۔ تقریب کا آغاز شہزانہ عنصر نے تلاوت قرآن پاک سے کیا، مریم نذیر نے بارگاہِ رسالتمآب صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نعتِ رسول مقبول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کا نذرانہ پیش کیا اور سمیعہ ظفر نے ملی نغمے پڑھے۔
تحریک قصاص کے اعلان کے بعد منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی صدر صفیہ رفعت اور ناظمہ حلیمہ سعدیہ نے مختلف یونین کونسلز کے دورے کیے اور منہاج القرآن ویمن لیگ کی کارکنان کے ساتھ کارنر میٹنگز کیں۔ میٹنگز میں کارکنان کو تحریکِ قصاص کے اغراض و مقاصد سے آگاہ کیا گیا اور انہیں دھرنوں میں شرکت کے لیے ٹارگٹس تقسیم کیے گئے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع جہلم کی صدر صفیہ رفعت نے 3 اگست 2016 کو ناظمہ حلیمہ سعدیہ کے ہمراہ یونین کونسل محمدی چوک کا دورہ کیا اور ’قصاص و احتساب‘ کی احتجاجی تحریک کے سلسلے میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی کارکنان کے ساتھ کارنر میٹنگ کی۔ انہوں نے کارکنان کو تحریک قصاص کی اہمیت سے متعلق بریف کیا اور جہلم میں ہونے والے قصاص مارچ و دھرنے میں بھرپور افرادی قوت کے لیے ٹارگٹس دیے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام 21 جولائی سے 2 اگست 2016 تک یونین کونسل مجاہدہ آباد، محمدی چوک، کوٹلہ فقیر اور چک جمال میں ’آئیں دین سیکھیں کورس‘ کا انعقاد کیا گیا۔ کورس میں نماز بمعہ ترجمہ، منتخب احادیث اور مسنون دعائیں سکھانے کا اہتمام کیا گیا تھا۔ سمیرا شاہین، سمیعہ ظفر، سلمی صابر اور راحیلہ رفعت نے معلمات کی ذمہ داری سر انجام دی۔
تحریک قصاص کے اعلان کے بعد منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی تنظیمات نے ضلع بھر میں ڈور ٹو ڈور مہم کا آغاز کیا ہے۔ مہم کے سلسلے میں منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی صدر صفیہ رفعت اور ناظمہ حلیمہ سعدیہ نے یونین کونسل مونن (کوٹھہ غوثیہ) میں کیا۔ دورے کے دوران یونین کونسل مونن میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی تنظیمِ نو کی گئی۔ ثناء ذوالفقار کو کوآرڈینٹر، مسز شکیل کو ناظمہ اور شاہین اختر کو ناظمہ دعوت کی ذمہ داریاں تفویض کی گئیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع جہلم زیراہتمام جہلم اور اس کے مضافات علاقوں میں رمضان المبارک کے دوران حلقاتِ درود و قرآن کے قیام سمیت مختلف مذہبی و تنظیمی سرگرمیاں جاری رہیں۔ رمضان المبارک میں یونین کونسل کوٹلہ فقیر میں 6، محمدی چوک میں 3، سکھا میں 3، چوٹالہ میں 2 اور ڈھوک کنیال، مونن، نکہ خلاص پور، جہلم سٹی میں 1، 1 حلقہ درود قائم کیا گیا۔ حلقاتِ درود میں خواتین کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ ان حلقاتِ درود و سلام میں 5 لاکھ بار درود پاک پڑھا گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم نے 19 فروری 2016 کو قائد ڈے کی تقریب کا اہتمام کیا، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تجدیدی و انقلابی اور قیام امن کیلئے عظیم خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت سمیعہ ظفر نے حاصل کی۔ مریم نذیر نے بارگاہِ رسالتمآب صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نعت رسول مقبول کا نذرانہ پیش کیا، جبکہ صفیہ رفعت نے نقابت کے فرائض انجام دیے۔ تقریب میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی عہدیداران سمیت کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.