سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے دو ركنی وفد نائب زونل ناظمہ سینٹرل پنجاب بی محترمہ بتول مشتاق اور زونل ناظمہ ہزارہ و کشمیر محترمہ رافعہ عروج نے ضلع پتوکی کی تحصیل پھول نگر ، پتوکی اور چونیاں کا تنظیمی وزٹ کیا جس میں گزشتہ کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ پتوکی ضلع قصور کے زیرِاہتمام محفلِ میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں نائب ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ عائشہ مبشر نے خطاب کیا۔ انہوں نے سیرت النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر گفتگو کی۔ اس موقع پر شہر بھر سے خواتین کی بڑی تعداد محفل میں شریک ہوئی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی زونل ناظمہ سینٹرل پنجاب (بی) محترمہ ام حبیبہ اسماعیل اور ڈائیریکٹر کورسز الہدایہ محترمہ صائمہ نور نے قصور سٹی، پتوکی اور اوکاڑہ سٹی کا تنظیمی وزٹ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے منہاج ویمن لیگ کی تنظیمی عہدیداروں سے ملاقاتیں کی اور تنظیمی اجلاس میں سابقہ کارکردگی کا جائزہ لیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام 27 دسمبر 2016 کو کھڈیاں خاص قصور میں عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محفل منعقد ہوئی جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی عہدیداران اور کارکنان سمیت خواتین نے شرکت کی۔ محفل سے منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی نائب ناظمہ تربیت ام کلثوم قمر نے خطاب کیا۔
منہاج القرآن ضلع قصور کی تحصیل کھڈیاں میں منہاج ویمن لیگ کھڈیاں نے خواتین کی محفلِ میلادِصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی، جس کی صدارت مرکزی نائب ناظمہ تربیت محترمہ اُ مِّ کلثوم قمر نے کی۔ پروگرام میں خواتین کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ پتوکی کے زیر اہتمام پتوکی سٹی میں خواتین کی محفلِ میلاد منعقد ہوئی، جس کی صدارت مرکزی ناظمہ تربیت محترمہ عائشہ مبشر نے کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا، جس کے بعد منہاج نعت کونسل گوجرانوالہ کی ٹیم نے دف کے ساتھ نہایت عمدہ انداز میں نعت خوانی کی۔ اس موقع پر خواتین کی بڑی تعداد محفل میں موجود تھی۔
پتوکی میں دروس قرآن کی آخری نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور علیہ السلام کا تصرف آج بھی جاری وساری ہے، بات صر ف اپنے من کے اندر تبدیلی لانے کی ہے۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم اپنے خزانہ سے آج بھی عطا فرما رہے ہیں جیسے حضرت امام بوسیری رحمۃ اللہ علیہ کو خواب کی حالت میں اپنے دست شفقت سے صحت یاب فرما دیا۔
علامہ محمد اعجاز ملک نے دروس عرفان القرآن کی چوتھی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ غزوہ بدر کے واقعہ سے یہ سبق ملتا ہے کہ اگر پاکستانی قوم اپنے اندر عشق مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو پیدا کرلے تو تھوڑی تعداد میں بھی ہم پاکستان میں موجود ظالمانہ، کرپٹ اور استحصالی نظام کا تختہ اُلٹ سکتے ہیں آج بھی اللہ کی مدد اپنے بندوں کو مل سکتی ہے۔
پتوکی (تحصیل رپورٹرر) رمضان المبارک کی پرنور ساعتوں میں تحریک منہاج القرآن پتوکی تیسرا سالانہ 5 روزہ دروس عرفان القرآن کا اہتمام کر رہی ہے جس کا تیسرا پروگرام 13 جولائی 2013ء بروز ہفتہ بعد نماز فجر منعقد ہوا۔ درس قرآن کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جس کی سعادت حافظ عبد الجبار نے حاصل کی جبکہ ماسٹر ذوالفقار احمد نے آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور ہدیہ نعت پیش کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ پتوکی کے زیراہتمام "عظمتِ مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس" 05 اکتوبر 2012 بروز جمعۃ المبارک کو منعقد ہوئی۔ جس میں مرکزی نائب ناظمہ محترمہ ساجدہ صادق اور مرکزی نائب ناظمہ دعوت محترمہ نائلہ جعفر نے خصوصی شرکت کی۔ کانفر نس میں گردِ و نواح کے علاقہ سے رفقاء اور وابستگان کے علاوہ خواتین کی کثیر تعداد شریک تھی۔
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام مورخہ 3 جون 2012ء کو انمول میرج ہال پتوکی میں تقریب تقسیم اسناد عرفان القرآن کورسز منعقد ہوئی۔ جس میں مرکزی ناظم عرفان القرآن کورسز علامہ محمد شریف کمالوی نے خصوصی شرکت کی
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.