سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ گوجرانوالہ کے زیراہتمام مارون پیلس میں عظیم الشان محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا، جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا بعد ازاں منہاج نعت کونسل نے تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گلہائے عقیدت نچھاور کیے۔ استقبالیہ کلمات عطیہ حیدر نے پیش کیے۔ اس موقع پر مرکزی رہنما فرح ناز نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کائنات پر ﷲ رب العزت کا احسان عظیم ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی صدر راضیہ نوید نے کہا ہے کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے میلاد کی دھوم مچانا ہر امتی کی اولین ترجیح ہونی چاہیے، کیونکہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات سے محبت تعلیمات مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پر عمل کرنے کی تحریک دیتی ہے۔ ربیع الاول کے مبارک مہینے کی خوشیوں کے آگے ہماری ذاتی اور اجتماعی خوشیاں ہیچ ہیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ بھنگالی شریف حلقہ پی پی 4 کے زیراہتمام سالانہ عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقادر چوہدری عبدالحمید کی رہائش گاہ پر کیا گیا۔ محفل کی صدارت مسز سید عبدالقادر شاہ ہمدانی (مرحوم) مائی صاحبہ آستانہ عالیہ بھنگالی شریف نے کی۔
پاکستان عوامی تحریک خواتین ونگ کی طرف سے لبرٹی چوک لاہور میں سانحہ پشاور کے شہداء کی یاد میں شمعیں روشن کی گئیں اور شہداء کے لواحقین کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا گیا۔ مرکزی صدر راضیہ نوید نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دہشت گرد اور پاکستان اب ایک ساتھ نہیں چل سکتے، حکمران جرات مندی کا مظاہرہ کریں اور دوہرے معیار ترک کر دیں۔ حکمرانوں کے منافقانہ طرز عمل کی وجہ سے دہشت گرد گلیوں، بازاروں سے ہوتے ہوئے بچوں کے سکولوں تک آن پہنچے ہیں۔ حکمران دہشت گردی ختم نہیں کر سکتے تو چوڑیاں اور دوپٹے لے کر گھر بیٹھ جائیں۔ دہشت گردی کو ختم کرنے کیلئے ڈاکٹر طاہرالقادری جیسی نڈر قیادت کی ضرورت ہے۔
پاکستان عوامی تحریک کے 14 اگست کو انقلاب مارچ میں پاکستان کی 25 سیاسی جماعتیں شریک ہوں گی۔ 25 سیاسی و جماعتوں کے ہمراہ ماڈل ٹاؤن سے اکٹھے نکلیں گے۔ یہ بات پاکستان عوامی تحریک کے پولیٹیکل کوآرڈینیٹر افتخار شاہ بخاری نے مختلف سیاسی جماعتوں کے قائدین سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ اس انقلاب مارچ میں مسلم لیگ (ق )، سنی اتحاد کونسل، مجلس وحدت المسلمین، سنی تحریک، تحریک صوبہ ہزارہ کے علاوہ 25 سیاسی وسماجی جماعتوں کے قائدین ڈاکٹر طاہرالقادری کے ہمراہ نکلیں گے اور 18 کروڑ عوام کو جاگیرداروں، سرمایہ داروں، دہشت گردوں سے نجات دلائیں گے۔
پاکستان عوامی تحریک کے قائد ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ حکمران آئین سے نابلد ہیں، انہوں نے آئین پڑھا ہے اور نہ ہی وہ آئین پر یقین رکھتے ہیں۔ عوام انکو پانچ سال کیلئے پرچی کے ذریعے اقتدار میں تو لاتے ہیں اور یہ پانچ سال تک برچھی سے عوام کو چھلنی کرتے ہیں۔ حکمرانوں نے آئین کے آرٹیکل 5 کے تحت معاہدہ عمرانی کی خلاف ورزی کی، اب وہ حق حکمرانی کھو چکے ہیں۔ ڈینگی مچھر کی خبر رکھنے والے کس طرح 14 لاشیں گرانے والوں سے بے خبر رہ سکتے ہیں، جنکی مرضی کے بغیر مچھر اور مکھی بھی ہل نہ سکتی ہو انکی مرضی کے بغیر 14 لاشوں اور 90 گولیوں کے زخمیوں کے ورثاء کی FIR کیسے کٹ سکتی ہے۔
جون 2014ء سوموار رات تقریباً 1:30 بجے سینکڑوں پولیس اہلکاروں نے بھاری مشینری کے ہمراہ بغیر پیشگی اطلاع مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن اور رہائش گاہ قائد انقلاب کے اردگرد موجود سیکیورٹی بیریئرز کو ہٹانے کے نام پر دھاوا بول دیا۔ مرکز اور رہائش گاہ پر اس وقت صرف سیکیورٹی اہلکار ڈیوٹی پر موجود تھے۔ پولیس افسران کو ماڈل ٹاؤن پولیس ہی کی جانب سے جاری کردہ سرکلر دکھایا گیا جس میں دہشت گردی کے ممکنہ خطرات کے پیش نظر عدالتی احکامات کے مطابق سیکورٹی انتظامات کرنے کا کہا گیا تھا
پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ کی مرکزی رہنما راضیہ نوید نے کہا ہے کہ دنیا عالمی فٹ بال کپ کے میچ دیکھ رہی ہے اور معصوم فلسطینی اسرائیل کی بربریت کا نشانہ بن رہے ہیں۔ مغربی طاقتیں بے حس اور اسلامی دنیا خاموش ہے۔ امت مسلمہ کے کردار پر حیرت ہو رہی ہے کہ فلسطینیوں پر ظلم کے خلاف کسی اسلامی ملک نے آواز نہیں اٹھائی۔ فلسطین میں اسرائیلی بربریت اقوام متحدہ اور او آئی سی کے منہ پر زناٹے دار طمانچہ ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیراہتمام یکم جون 2014ء بروز اتوار رضاکاران کے لئے سوشل میڈیا ٹریننگ کیمپ کا انعقاد منہاج ماڈل سکول کھاریاں میں کیا گیا، جس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے نوجوانوں اور منہاج القرآن ویمن لیگ اور مصطفوی سٹوڈنٹس مومنٹ سسٹرز کی خواتین نے شرکت کی۔
ایم ایس ایم سسٹرز کے زیراہتمام سٹوڈنٹس کنونشن مرکزی سیکرٹریٹ کے صفہ ہال میں منعقد ہوا جس میں لاہور بھر سے کثیر تعداد میں طالبات نے شرکت کی۔ محترمہ ثناء وحید نے کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ جیسے قیام پاکستان کے وقت علی گڑھ کے طلبہ نے اپنا کردار ادا کیا تھا اب پاکستان بچانے کے لیے بھی سٹوڈنٹس کو اپنی صلاحیتوں کا استعمال کرتے ہوئے بھرپور کردار ادا کرنا ہو گا۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے کہا ہے کہ ڈی چوک کا دھرنا انقلاب کی اذان تھی۔ 11 مئی کو ملک گیر احتجاج کے ذریعے جماعت انقلاب کی اقامت ہو گی۔ اقامت اور جماعت کے درمیان زیادہ وقت نہیں ہوتا اس لئے صف بندی کے بعد جلد جماعت کھڑی ہو جائے گی۔ جماعت انقلاب کے قیام کے بعد مذاکرات نہیں ہونگے۔ سیاسی دہشت گردوں اور ریاستی ڈاکوؤں سے اقتدار لے کر پر امن طریقے سے عوام کو منتقل کر دیا جائیگا۔
تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام 20 اپریل 2014ء کو مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن پہ سوشل میڈیا کے حوالے سے ایک تربیتی نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں لاہور کے مختلف ٹاؤنز سے رضاکاران نے شرکت کی۔ اس نشست کے مقاصد میں سوشل میڈیا کا مثبت اور بہترین استعمال، سوشل میڈیا پر عملی کام کے دوران احتیاطی تدابیر سے آگہی اور سوشل میڈیا کو حقیقی تبدیلی کے لئے بہتر طریقے سے استعمال کرنے کی ٹپس شامل تھیں۔
پاکستان عوامی تحریک ویمن ونگ کی مرکزی رہنماء عائشہ شبیر نے کہا ہے کہ ظالم حکمرانوں کی عدم توجہی اور نا اہلی کی بدولت آج ہزاروں نرسیں سڑکوں پر ہیں۔ مقدس پیشے سے وابستہ حوا کی ان بیٹیوں کے جائز مطالبات کی شنوائی نہیں ہو رہی۔ حکومت کے ایسے غیر سنجیدہ اقدامات ملکی تباہی میں آخری کیل ثابت ہونگے۔ اگر حکمرانوں نے نرسوں کے جائز مطالبات کو پورا نہ کیا تواپنی ان بہنوں کے ساتھ مل کر پورے ملک میں احتجاجی تحریک چلائی جائے گی۔ قوم کی خدمت کرنے والی بیٹیوں پر لاٹھی چارج اور وحشیانہ تشدد بہت بڑا ظلم ہے۔
پا کستان عوامی تحریک ویمن ونگ کی مرکزی رہنماء راضیہ نوید نے کہا کہ اسلام نے عورت کو ماں، بہن، بیٹی اور بیوی کے روپ میں ایک اچھوتا اور مقدس رشتہ عطا کیا ہے تاکہ عورت معاشرے میں تخریب کی بجائے تعمیر واصلاح کا فریضہ سرانجام دے سکے۔ عورت کو چاہیے کہ شر م وحیاء کا پیکر بن کر تعلیمی، معاشی، اقتصادی اور معاشر تی میدان میں مردوں کا ہاتھ بٹائے تاکہ معاشرے کی ترقی میں فعال کردارادا کرسکے۔ معاشرے میں خواتین کے تقدس کی بحالی کیلئے مؤثر اور فوری اقدامات کرنے کی ضرورت ہے۔
مورخہ 24 فروی 2014 کو منہاج القرآن ضلعی آفس چاندنی چوک راولپنڈی میں منہاج ویمن لیگ راولپنڈی کی تنظیم نو کے سلسلے میں میٹنگ منعقد ہوئی۔ جس کی صدرات مرکزی ناظمہ دعوت و تربیت محترمہ سیدہ نازیہ مظہرہاشمی نے کی۔ اس کے علاوہ پی پی حلقہ جات سے ناظمین اور نائب ناظمین نے بھی شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.