سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
>صدر تحریک منہاج القرآن پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کہا ہے کہ دین اسلام ہمیں متوازن زندگی گزارنے کا درس دیتا ہے، جس میں دنیا اور آخرت دونوں کا خیال رکھا جائے نبی اکرم ﷺ کی تعلیمات ہمیں یہ سکھاتی ہیں کہ مال و دولت حاصل کرنا غلط نہیں لیکن یہ اس وقت تک اچھا ہے جب تک انسان کے اخلاق اور ایمان کو متاثر نہ کرے۔
چئیرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے منہاج القرآن ویمن لیگ کی ایگزیکٹو ٹیم کے مشاورتی اجلاس کی صدارت کی۔ آپ نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ اپنی طبع اور مزاج سے تند خوئی، نفرت اور طیش و غضب کو نکال دیں کیونکہ یہ انسانی طبیعت اور صحت پر منفی اثرات مرتب کرتا ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے راجن پور میں سینکڑوں سیلاب متاثرین میں امدادی سامان کیا گیا، اس سلسلہ میں ایک تقریب منعقد ہوئی، جس میں نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات سردار شاکر خان مزاری نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر سینکڑوں سیلاب متاثرین کو منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی طرف سے امدادی سامان دیا گیا، جس میں خشک راشن، منرل واٹر، کپڑے، چارپائیاں، بستر، مچھردانیاں، ہائی جین کٹس، خیمے اور ضروریات زندگی کی دیگر اشیاء شامل ہیں۔
منہاج القران انٹرنیشنل جاپان گما سینٹر کے زیراہتمام 13 دسمبر بروز جمعہ کو عظیم الشان سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں منہاج القران انٹرنیشنل جاپان کے رفقاء قائدین وابستگان نے خصوصی شرکت کی۔ محفل کا اغاز تلاوت قران مجید سے ہوا جبکہ سیدہ کائنات سلام اللہ علیہا کی بارگاہ اقدس میں ہدیہ عقیدت پیش کیا گیا۔
Shaykh-ul-Islam Prof.Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.