سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام مورخہ 11 اگست 2009ء کو استحکام پاکستان ریلی کا انعقاد کیا گیا جس کا آغاز مسجد شہداء سے ہوا۔ ریلی میں سیکڑوں خواتین اور بچوں نے شرکت کی۔ بچوں نے پاکستانی جھنڈے اور جھنڈیاں اٹھا رکھی تھیں جن پر "میری پہچان پاکستان" کے نعرے درج تھے اور بچوں نے اپنے ماتھوں پر پاکستانی پرچم کے رنگ کے ربنز لگا رکھے تھے۔
متاثرین سوات و مالاکنڈ کی امداد کے لیے منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام جھولی پھیلاؤ مہم تیزی سے جاری ہے۔ 21 مئی 2009ء کو جھولی پھیلاؤ مہم میں بچوں کی بڑی تعداد نے حصہ لیا۔ جھولی پھیلاؤ مہم کا یہ مرحلہ لاہور کے لبرٹی چوک سےشروع ہوا۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام 23 شادیوں کی اجتماعی سالانہ تقریب 12 اپریل 2009ء کو منعقد ہوئی۔ شادیوں کی اس تقریب کو خصوصی طور پر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عمر بعثت مبارک کی نسبت سے منعقد کیا گیا۔
پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام یکجہتی کشمیر و فلسطین سیمینار مورخہ 5 فروری 2009 کو تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ پر ہوا۔ جس کی صدارت پاکستان عوامی تحریک کے صدر صاحبزادہ فیض الرحمٰن درانی نے کی۔ جبکہ مہمان خصوصی ممبر سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن صاحبزادہ حسین محی الدین تھے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام خواتین پر آئے روز ہونے والے مظالم کے خلاف پرامن احتجاجی مظاہرہ ہوا۔ یہ مظاہر مورخہ 21 نومبر 2008ء کو لاہور پریس کلب کے سامنے ہوا۔ جس میں سینکڑوں خواتین نے شرکت کی۔
فہم دین، تزکیہ نفس، اصلاح احوال اور آنسوؤں کی بستی شہر اعتکاف 2008ء کے آخری دن نماز فجر کے بعد مسجد کے صحن اور ہال میں تلاوت کلام پاک کے ساتھ انفرادی محافل ذکر و نعت بھی ہو رہی تھیں، جو ایک دیدنی منظر تھا۔ معتکفین کا کہنا تھا کہ ہم نے یہاں دس دن کا اعتکاف گزارا جو ہماری زندگی کے بہترین دن ہیں۔ اس لیے یہ دس دن ہماری زندگی کا اثاثہ ہے۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام لیلۃ القدر کا عالمی روحانی اجتماع 27 ستمبر کو جامع المنہاج سے متصلہ گراؤنڈ میں منعقد ہوا، جسے کیو ٹی وی اور اے آر وائی ڈیجیٹل کے ذریعے براہ راست نشر کیا گیا۔ پروگرام میں پیر امین الحسنات شاہ، ڈاکٹر فیاض رانجھا، خواجہ راحت حسین اور خواجہ پیر محمد یونس مہمان خصوصی تھے۔
شیخ الاسلام نے شرکاء جمعۃ الوداع سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ دین اسلام اقلیتوں کے حقوق کا سب سے بڑا محافظ ہے۔ اس کے باوجود عالم مغرب میں اسلام کا تصور درست نہیں ہے۔ مغرب والوں نے اسلام پر دہشت گردی جیسے الزامات لگا کر اسے مزید دھندلا دیا ہے۔ جس کی وجہ سے عالم مغرب میں اسلام کے دین امن، تحمل، برداشت اور معتدل دین ہونے کے تصور پر غلط فہمیاں پیدا ہوئی ہیں۔
فہم دین، تذکیہ نفس، اصلاح احوال، توبہ اور آنسووں کی بستی شہر اعتکاف کا پانچواں روز جمعۃ المبارک کا تھا جس کی تیاری کے لیے معتکفین نے نماز فجر اور اشراق کی ادائیگی کے بعد ہی تیاریاں شروع کر دیں۔ تمام حلقہ جات گیارہ بجے تک خالی ہو چکے تھے اور معتکفین نماز کے لیے مسجد جانا شروع ہو گئے تھے۔
شیخ الاسلام نے کہا کہ انسانی حقوق کی سب سے بڑی دعویدار مغربی دنیا آج بھی اسلام کے مقابلہ میں وہ حقوق نہیں دے سکی جو یتامیٰ کا حق ہیں۔ اس کی وجہ اسلام کی وہ عالمگیر تعلیمات ہیں جو کسی دوسرے مذہب میں نہیں ہیں۔ آپ نے کہا کہ یتمیوں کے حقوق کے لیے قرآن پاک میں واضح حکم دیا گیا کہ یتامیٰ کی بہتر طریقے سے کفالت کرو۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے معتکفین کو ہدایات دیتے ہوئے کہا کہ ان دس دنوں میں زیادہ سے زیادہ تلاوت قرآن کریں اور کوشش کریں کہ ایک بار قرآن پاک کا ختم ہو جائے۔ آپ نے کہا کہ ہمارے لیے سال بھر میں یہ واحد موقع ہے کہ ہم قرآن پاک کو ایک بار ختم کر سکیں۔
شہر اعتکاف میں 23 ستمبر 2008ء کی صبح دوسرے روز کا آغاز ہوا۔ نماز فجر کے بعد قاری ظہیر احمد کی تسبیحات میں یہاں ایک روح پرور اور وجد آمیز منظر نظر آنے لگا۔ فجر کے بعد معتکفین انفرادی ذکر اذکار میں مصروف ہو گئے۔ نماز اشراق کا وقت ہوا تو تمام معتکفین نماز ادا کرنے کے لیے ایک بار پھر مسجد میں چلے گئے۔
شیخ الاسلام نے کہا کہ جو شخص خواہشات نفس سے پاک ہو جاتا ہے وہ صوفی بن جاتا ہے۔ خواہشات نفس کی دوری اسے جنت کے قریب کر دیتی ہے دوسری طرف خواہشات نفس کے تابع ہونے والا جنت سے دور ہو جاتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگر انسان کو جہنم کا خوف ہو تو وہ حرام سے بچتا ہے۔ اس لیے آپ بھی اگر جہنم سے ڈرتے ہو تو اپنی زندگی میں حرام نہ داخل ہونے دو۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام 18 ویں سالانہ شہر اعتکاف کا آغاز 21 ستمبر کو ہو گیا ہے۔ تزکیہ نفس، فہم دین، توبہ اور آنسووں کی اس بستی میں پہنچنے کے لیے ہزاروں متعکفین اور معتکفات ایک روز قبل ہی جامع المنہاج پہنچنا شروع ہو گئے تھے تاہم 20 رمضان المبارک کو صبح 8 بجے سے معتکفین کی آمد کا سلسلہ شروع ہوا جو غروب آفتاب سے قبل تک جاری رہا۔
تحریک منہاج القرآن کے شہراعتکاف میں مورخہ 21 ستمبر 2008 ء کی شام ہزاروں فرزندان اسلام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کیساتھ اعتکاف بیٹھ گئے۔ فہم دین، تزکیہ نفس، اصلاح احوال، توبہ اور آنسووں کی بستی میں یہ 18 واں سالانہ شہر اعتکاف ہے جس میں معتکفین دس روز تک اعتکاف کریں گے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.