سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام تیسری سالانہ سیدہ کائنات (رض) کانفرنس مورخہ 26 ستمبر کو الحمرا ہال لاہور میں منعقد ہوئی۔ اس عظیم الشان کانفرنس کی صدارت شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کی۔ اس موقع پر معزز مہمانوں میں کراچی، کوئٹہ، پشاور، ملتان اور پنجاب یونیورسٹی کے مختلف ڈیپارٹمنٹ کی ڈینز اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی نامور خواتین بھی موجود تھیں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام اجتماعی شادیوں کی عظیم الشان تقریب مؤرخہ 6 مئی 2007 بروز اتوار مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن لاہور کے بالمقابل گراؤنڈ میں منعقد ہوئی جس میں ملک بھر سے غریب اور نادار خاندانوں کے 23 جوڑوں کی شادی کا اہتمام کیا گیا تھا۔ فی شادی ایک لاکھ روپے کے حساب سے 23 لاکھ روپے کے اخراجات ہوئے۔ پنڈال کو خوبصورتی سے سجایا گیا تھا اور بینڈ باجے کا بھی انتظام موجود تھا۔ سینکڑوں مہمانوں کے لئے بہترین کھانے کا اہتمام کیا گیا تھا۔ پنڈال وقفے وقفے سے جیوے جیوے طاہر جیوے اور مصطفیٰ کی ہے کلی طاہرالقادری کے نعروں سے گونجتا رہا۔ تقریب میں شریک ہونے والے جوڑوں کا تعلق لاہور، صوابی، راولپنڈی، مانگا منڈی، اوکاڑہ، مظفر آباد، مرید کے، پاکپتن، گوجر خان، جھنگ، نارنگ منڈی، مانسہرہ، دیپالپور اور لاڑکانہ سے تھا۔ اس پروقار تقریب کی صدارت ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی۔ تقریب کے دوران صدر دارالافتاء منہاج القرآن مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی نے 23 جوڑوں کے نکاح کا اعلان کیا اور وضاحت کی ہر جوڑے کا نکاح علیحدہ علیحدہ کرایا گیا ہے۔
تحریک منہاج القرآن کا سالانہ ورکرز کنونشن مورخہ 8 اپریل 2007ء بروز اتوار مرکزی سیکرٹریٹ میں ہوا۔ یہ تقریب منہاج القرآن پارک میں منعقد ہوئی جہاں خوبصورت پنڈال بنایا گیا تھا۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی زیرصدارت اس تقریب میں ملک بھر سے تحریک منہاج القرآن کے ورکرز اور عہدیداران موجود تھے۔ معزز مہمانوں میں تحریک منہاج القرآن سپریم کونسل کے صدر صاحبزادہ حسن محی الدین قادری، ممبر سپریم کونسل نمائندہ یوتھ صاحبزادہ حسین محی الدین قادری، مرکز ی امیر صاحبزادہ مسکین فیض الرحمٰن درانی، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، سید علی غضنفر کراروی، آغا مرتضیٰ پویا، جی ایم ملک، عاقل ملک، شاہد لطیف قادری، علامہ الحاج امداد اللہ خان، علامہ احمد نواز انجم اور تحریک کے دیگر مرکزی قائدین بھی یہاں موجود تھے۔ اس تقریب کا آغاز صبح گیارہ بجے تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ محمد سرور صدیق، شکیل احمد طاہر اور منہاج نعت کونسل نے نعت خوانی کی۔ شکیل احمد طاہر نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے لیے خصوصی نظم بھی پڑھی۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام سالانہ محفل سماع گزشتہ روز مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی۔ یہ محفل سماع ضیافت میلاد کی تقریب کا حصہ تھی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اس تقریب کی صدارت کی جبکہ دیگر معزز مہمانوں میں سجادہ نشین کوٹ مٹھن شریف صاحبزادہ معین الدین محبوب کوریجہ، پیر سید خلیل الرحمٰن چشتی، پیر سید جمیل الرحمٰن چشتی، سید علی غضنفر کراروی، خواجہ صوفی خاکسار، خواجہ صوفی زندہ پیر غالب لاہوری، ملتان سے صاحبزادہ شفاعت رسول، صاحبزادہ حسن محی الدین قادری، صاحبزادہ حسین محی الدین قادری، ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض علماء مشائخ کے ساتھ تحریک کے دیگر مرکزی قائدین بھی موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی رہنما شہید تنویر احمد قریشی کی پہلی برسی کے موقع پر خصوصی تقریب 23مارچ کو تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں منعقد ہوئی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے اس تقریب میں خصوصی طور پر شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور کے زیراہتمام مرکزی سیکرٹریٹ تحریک منہاج القرآن میں گزشتہ روز ایک عظیم الشان محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی جس میں لاہور بھر سے سینکڑوں خواتین نے شرکت کی۔ محفل کا آغاز تلاوت کلام مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔
امریکی شہر کیلیفورنیا کی فوسینو پیسیفک یونیورسٹی کا وفد ڈاکٹر کتھرین ایم یوٹیکٹ کی قیادت میں گزشتہ دنوں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سکریٹریٹ وزٹ کے لیے آیا۔ اس و فد میں مسٹر مائیکل اور حا فظ عبدالغنی بھی شامل تھے۔ مرکزی سکرٹریٹ آمد پر ناظم اعلی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے معزز مہمانوں کا استقبال کیا اور انکو پھول پیش کیے۔ اس موقع پر ناظم اعلی ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور دیگر مرکزی قائدین نے وفد سے ملاقات کی جس میں انہوں نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی عالمی اور بالخصوص عالم اسلام کے حوالے سے انکی خدمات پر بریفینگ دی۔ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے امن عالم ، انسانی حقوق اور اسلام کے عالمی وآفاقی پیغام کو دنیا بھر میں عام کیا ہے۔ آج تحریک منہاج القرآن امریکہ اور یورپ سمیت دنیا بھر میں اس کام کے لیے سرگرم ہے۔
آل پاکستان پرائیویٹ سکولز مینجمنٹ ایسوسی ایشن کے صدر ادیب جاودانی نے گزشہ دنوں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا۔ تحریک منہاج القرآن کے ناظم تمویلات علامہ شاہد لطیف قادری نے معزز مہمان کو اس وزٹ کے لیے خصوصی طور پر دعوت دی تھی۔ تحریک کے مرکزی سیکرٹریٹ آمد پر علامہ شاہد لطیف قادری اور سینئر نائب ناظم ویلفیئر ملک شمیم احمد اور دیگر قائدین نے ان کا استقبال کیا۔ بعد ازاں علامہ شاہد لطیف قادری اور ملک شمیم احمد نے ادیب جادانی کو مرکزی سکرٹریٹ کے مختلف شعبہ جات کا وزٹ کرایا جس میں انہوں نے خصوصی دلچسپی کا اظہار کیا۔ اس وزٹ میں ناظم امورخارجہ جی ایم ملک، ڈپٹی ڈائر یکٹر امورخارجہ شکیل احمد طاہر، سروسز ڈیپارٹمنٹ کے ڈائریکٹر راجہ عبدالرحمان، ناظم پروڈکشن شفیق الرٰحمن سعد اور مرکزی سیل سینٹر کے انچارج محمد سعید نے اپنے اپنے شعبہ جات کا تفصیلی تعارف بھی کرایا۔ گوشہء درود میں بھی معزز مہمان نے حاضری دی۔
تحریک منہاج القرآن کے گوشہء درود کی ماہانہ مجلس ختم الصلوٰۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم گزشتہ روز مرکزی سکرٹریٹ میں منعقد ہوئی۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے خصوصی ٹیلی فونک خطاب کرتے ہوئے فرمایا کہ نسبت محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم تمام نسبتوں کی اصل اور اساس ہے۔ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی نسبت کے تعلق سے محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ایمان کا حصہ اور اس کے بغیر ہمارا ایمان ادھورا ہے۔ آپ نے کہا کہ آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا میلاد منانا انبیاء کرام کی سنت بھی ہے، آج ہمیں اس سنت کو دنیا بھر میں عام کرنا ہو گا۔ اس سلسلے میں تحریک منھاج القرآن اس سال بھی 12 ربیع الاول کو لاہور میں دنیا کا سب سے بڑے میلاد (عا لمی میلاد کانفرنس) کا اہتمام کریگی جس میں دنیا سے لاکھوں عشاقان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شرکت کریں گے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاھرالقادری کی 56 ویں سالگرہ کے سلسلہ میں تحریک منھاج القرآن کی مرکزی نظامتوں کے ہفتہ تقریبات کی آخری خصوصی تقریب مرکزی سکریٹریٹ ماڈل ٹاون میں منعقد ہوئی جسے ناظم اعلیٰ، نائب ناظم اعلیٰ اور پاکستان عوامی تحریک کیطرف سے منعقد کیا گیا تھا۔ اس تقریب کی صدارت پیرطریقت سید خلیل الرحمٰن چشتی نے کی جبکہ امیر تحریک صاحبزادہ فیض الرحمٰن درانی مہمان خصوصی تھے۔ سنئیر نائب ناظم اعلیٰ کرنل (ر) محمداحمد، چوہدری محمد شریف، ڈاکٹر علی اکبرالازہری، ڈاکٹر کرامت اللہ، جواد حامد، محمد عاقل ملک، علامہ شاہد لطیف قادری، محمد وسیم افضل قادری، شمیم نمبردار اور دیگر مرکزی قائدین بھی موجود تھے۔ تقریب کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا۔ نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے سٹیج سیکرٹری کے فرائض سر انجام دئیے۔
تحریکِ منہاجُ القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 56 ویں سالگرہ کے موقع پر منائے جانے والے ہفتہ تقریبات کے تیسرے روز (21 فروری 2007ء) نظامت تحقیق و تبلیغات، نظامتِ سیکرٹریٹ، نظامتِ مالیات، نظامتِ امورِ خارجہ اور سیکیورٹی کی طرف سے ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں تحریک منہاج القرآن کے ناظمِ اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، نائب ناظمِ اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، سینئر نائب ناظمِ اعلیٰ کرنل (ر) محمد احمد، ڈائریکٹر فریدِ ملت ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ڈاکٹر علی اکبر الازھری اور ڈاکٹر کرامت اللہ، ڈائریکٹر لائبریری FMRi پروفیسر محمد اشرف چودھری، ڈپٹی ڈائریکٹر FMRi محمد فاروق رانا، پرنسپل سیکرٹری ٹو شیخ الاسلام اور ناظم اُمورِ خارجہ حاجی غلام مصطفیٰ ملک، ناظم مالیات حاجی جاوید اقبال قادری اور ڈائریکٹر ایڈمن چودھری محمد ریاض کے ساتھ ساتھ تمام مرکزی قائدین اور اسٹاف نے بھرپور شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی سیکرٹریٹ ماڈل ٹاؤن میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 56ویں سالگرہ کے سلسلہ میں 19 فروری کو دوسری تقریب منعقد ہوئی۔ یہ تقریب رات 9:00 بجے شروع ہوئی۔ ناظم اعلیٰ ڈاکٹر رحیق احمد عباسی اور نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض کی زیرصدارت تقریب میں پاکستان پیپلز پارٹی کے مرکزی رہنما اور سابق سپیکر قومی اسمبلی سید یوسف رضا گیلانی مہمان خصوصی تھے۔
بانی و سرپرست اعلیٰ تحریک منہاج القرآن و چیئرمین پاکستان عوامی تحریک شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 56 ویں سالگرہ 19 فروری کو دنیا بھر میں منائی گئ۔ اس پُرمسرت موقع پر تحریک منہاج القرآن کے مرکز پر دو خصوصی تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ پہلی تقریب منہاج یونیورسٹی بغداد ٹاؤن، ٹاؤن شپ کے نیوکیمپس میں منعقد ہوئی۔ قبل ازیں 19 فروری کی صبح منہاج یونیورسٹی ٹاؤنشپ میں ہونیوالی تقریب کا آغاز صبح 11:00 بجے ہوا۔ اس کی صدارت ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کی جبکہ نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض مہمان خصوصی تھے۔ اس موقع پر وائس چانسلر منہاج یونیورسٹی ڈاکٹر نذیر احمد رومانی، کرنل (ر) محمد احمد، جی ایم ملک، ساجد محمود بھٹی، محمد عاقل ملک، علامہ غلام ربانی تیمور، پرنسپل کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سٹڈیز ڈاکٹر کرامت اللہ مغل، مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، پروفیسر محمد نواز ظفر، محمد عباس نقشبندی، منہاج القرآن ویمن لیگ کی ناظمہ فرح ناز اور دیگر مرکزی قائدین نے شرکت کی، اس کے علاوہ منہاج یونیورسٹی و کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سٹڈیز، منہاج کالج برائے خواتین، تحفیظ القرآن کالج اور منہاج یونیورسٹی کے مختلف کالجز کے طلبہ و طالبات کی بڑی تعداد بھی شامل تھی۔
شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 56ویں سالگرہ کے موقع پر کالج آف شریعہ (منہاج یونیورسٹی لاہور) کے طلبہ کی نمائندہ تنظیم ’’بزم منہاج‘‘ کے زیر اہتمام کُل پاکستان سالانہ ہفتہ تقریبات کا انعقاد کیا گیا۔ ان تقریبات میں 12 فروری تا 17 فروری بالترتیب مقابلہ حسن قرات و نعت، تقریری مقابلہ اردو، اردو مباحثہ، تقریری مقابلہ انگلش اور مشاعرہ کی تقریبات شامل تھیں۔ 17 فروری کو اس سلسلہ کا آخری پروگرام مشاعرہ بعنوان ’’میں ہو سُقراط مجھے زہر پلایا جائے‘‘ منعقد ہوا۔ جن میں پاکستان بھر سے 30 سے زائد یونیورسٹیز، کالجز اور مدارس کے طلبہ نے شر کت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 56ویں سالگرہ کے سلسلے میں سہ روزہ تقریبات کا آغاز 17 فروری کو "دانش عصر سیمینار" سے ہوا۔ تحریک منہاج القرآن کی طرف سے یہ خصوصی تقریب گرینڈ ہوٹل لاہور میں منعقد کی گئی۔ صوبائی وزیر تعلیم پنجاب میاں عمران مسعود نے سیمینار کی صدارت کی جبکہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے استاد گرامی حضرت مولانا عبدالرشید رضوی جھنگوی مہمان خصوصی تھے۔ ان کے ساتھ ممبر قومی اسمبلی فاروق امجد میر، خواجہ معین الدین محبوب کوریجہ (کوٹ مٹھن شریف)، ناطم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی، صدر پاکستان عوامی تحریک و امیر تحریک مسکین فیض الرحمٰن درانی، علی غضنفر کراروی، نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض، معروف سائنسدان جی سی یونیورسٹی کے سابق پرنسپل اور منہاج یونیورسٹی کے سابق وائس چانسلر ڈاکٹر عبدالمجید اعوان، میو ہسپتال لاہور کے ایم ایس ڈاکٹر فیاض رانجھا، معروف ادیب و دانشور عالمی مجلس ادب کے چیئرمین ڈاکٹر شبیہ الحسن، اردو بازار لاہور کے صدر خالد پرویز ڈاکٹر اویس فاروقی، قومی ہاکی ٹیم کے سابق کپتان محمد ثقلین، اداکار فردوس جمال اور عثمان پیرزادہ کے علاوہ ملک بھر سے صاحب علم و دانش اور مختلف طبقہ ہائے فکر کی شخصیات بڑی تعداد میں یہاں موجود تھیں۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.