سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے دو ركنی وفد نائب زونل ناظمہ سینٹرل پنجاب بی محترمہ بتول مشتاق اور ڈائریکٹر دعوت و تربیت محترمہ حافظہ سحر عنبرین نے ضلع منڈی بہاوالدین کا تین دن کا وزٹ کیا۔
15ستمبر 2023 بروز جمعۃالمبارک منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل ملکوال ( ایگرز )کے پلیٹ فارم سے بچوں کا ہفتہ وار حلقہ درود منعقد ہوا۔ جس میں 20 بچوں نے شرکت کی اور نبی کریمﷺ کی بارگاہ میں درود شریف پڑھنے کی سعادت حاصل کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے دو ركنی وفد ناظمہ زونز بی محترمہ ام حبیبہ اسماعیل اور نائب زونل ناظمہ سینٹرل پنجاب بی محترمہ بتول مشتاق نے ضلع منڈی بہاوالدین کا تنظیمی وزٹ کیا۔ تنظیم نو کے لئے منعقدہ اجلاس میں ضلع منڈی بہاوالدین کی تحصیلات منڈی ، پھالیہ،ملکوال،گوجرہ کی ذمہ داران نے شرکت کی ۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام پھالیہ میں خواتین کےلئے سلائی کڑھائی کے سکول (ہنر گھر) قائم کر دیا گیا، سکول کی افتتاحی تقریب میں ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور نے خصوصی شرکت کی اور منصوبے کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن پھالیہ کے مقامی رہنما بھی موجود تھے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی نظامت تربیت نے 13 اپریل سے 10 مئی 2016 تک مختلف اضلاع میں تربیتی کنونشنز کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے کا پہلا پروگرام منہاج القرآن ویمن لیگ منڈی بہاؤالدین کے زیراہتمام ہوا جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ وسطی پنجاب کی سیکرٹری جنرل انیلا الیاس، منہاج القرآن ویمن لیگ مغربی پنجاب کی سیکرٹری جنرل عائشہ قادری، منہاج القرآن ویمن لیگ کشمیر کی سیکرٹری جنرل ام کلثوم اور ایم ایس ایم سسٹرز کی صدر زینب ارشاد نے خصوصی شرکت کی۔
پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام مہنگائی، کرپشن اور نجکاری کے خلاف پرامن احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں مرد وخواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کی قیادت مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور اور زونل ناظم گوجرانوالہ ڈویژن جناب چوہدری وسیم ہمایوں نےکی۔ اس موقع پر شرکاء نے مختلف بینرز اٹھا رکھے تھے جن پر نجکاری، مہنگائی اور کرپشن کے خلاف نعرے لکھے ہوئے تھے۔ ریلی سے مرکزی سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈا پور اور زونل ناظم گوجرانوالہ ڈویژن جناب چوہدری وسیم ہمایوں نے خطاب بھی کیا۔
تحریک منہاج القرآن کی 30ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں منعقد کی گئی، جس میں لاکھوں خواتین وحضرات نے شرکت کی۔ مندی بہاؤ الدین میں بھی ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کر کے آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے اپنی عقیدت ومحبت کا اظہار کیا۔
تحریک منہاج القرآن پھالیہ منڈی بہاؤالدین کے زیراہتمام ماہ رمضان کی پرنور ساعتوں میں 5 روزہ دروس عرفان القرآن کی چوتھی نشست کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر علماء کرام، پیران کرام، مشائخ اور مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر علامہ رانا محمد ادریس قادری نے انسانی عظمت کا راز کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن پھالیہ منڈی بہاؤالدین کے زیراہتمام ماہ رمضان کی پرنور ساعتوں میں 5 روزہ دروس عرفان القرآن کی دوسری نشست کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر علماء کرام، پیران کرام، مشائخ اور مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔اس موقع پر علامہ صاحبزادہ ظہیر احمد نقشبندی قادری نے غزوہ بدر معرکہ حق و باطل کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا۔
تحریکِ منہاج القرآن پھالیہ کے زیراہتمام ہونے والے دروسِ عرفان القرآن کی اختتامی نشست کمیٹی پارک پھالیہ میں 25 جولائی بروز جمعرات بعد از نماز ِ فجر منعقد ہوئی، جس میں مرد و خواتین کے ساتھ مقامی علماء میں قاری سکندر جلالی، علامہ ابو العرفات مخدوم، علامہ عبدالرزاق، مفتی اکرام اللہ زاہد، قاری غلام نبی مجاہد القادری، علامہ ابوذر غفاری، علامہ عبدالحمید قمر سیالوی، علامہ ایم اے رضا سیالوی، پیر سید قیصر شاہ، پیر طارق محمود کدھر، پیر صاحبزادہ احمد ہاشمی نے شرکت کی۔
رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں رجوع الی القرآن، فہیم دین، اصلاح احوال امت کے لئے تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام پانچ روزہ دروس عرفان القرآن بمقام ایگل فٹ بال گراؤنڈ گوڑھا باغ منڈی بہاؤالدین میں مورخہ 25 جولائی 2012ء بروز بدھ کو چوتھے درس عرفان القرآن کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت ابوبکر چشتی نے حاصل کی۔
رمضان المبارک کی بابرکت ساعتوں میں رجوع الی القرآن، فہیم دین، اصلاح احوال امت کے لئے تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام پانچ روزہ دروس عرفان القرآن منعقد ہو رہے ہیں جس کے تیسرے روز مورخہ 24 جولائی 2012 کو بمقام ایگل فٹ بال گراؤنڈ گوڑھا باغ میں درس قرآن کا پروگرام منعقد ہوا۔
رمضان المبارک اللہ رب العزت کی بخش، مغفرت اور رحمت کو سمیٹنے کا مہینہ ہے، اس لیے اس مبارک مہینے میں عبادت، ذکر و فکر، قیام الیل اور استغفار و مناجات کی کثرت کرنا خدا کی رحمتوں کے حصول کا ذریعہ و باعث ہے۔ اس مبارک ماہ میں حضور نبی مکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے معمولات میں استقبال رمضان، صیام رمضان، قیام الیل، کثرت تلاوت و اذکار، سخاوت و عطا کی وسعت، سحری و افطاری اور آخری عشرہ میں مسنون اعتکاف شامل ہیں۔
اس موقع پر علامہ غضنفر حسین قادری نے اسلام کے تصور اجتماعیت کے موضوع پر درس دیا۔ انہوں نے کہا کہ آج امت مسلمہ مختلف طبقات میں تقسیم ہے جس میں ہر کوئی دوسرے کو اسلام سے نکالتا ہوا نظر آتا ہے۔
نظامت دعوت کے زیراہتمام منڈی بہاؤالدین میں دروس عرفان القرآن کی تصویری جھلکیاں
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.