سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ملتان کے زیراہتمام ساتویں سالانہ سیدہ زینب علیھاالسلام کانفرنس 12 نومبر 2017ء کو ملتان آرٹس کونسل میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت آمنہ ہاشمی نے کی جبکہ مہمان خصوصی صائمہ شوکت تھیں۔ کانفرنس کا باقاعدہ آغاز تلاوت و نعت سے ہوا، منہاج ویمن نعت کونسل کی بچیوں نے دف کے ساتھ نعت شریف پیش کی جبکہ نقابت کے فرائض مصباح توقیر نے سرانجام دیئے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ملتان کے زیراہتمام جامعہ منہاج الزہرا میں یکم رمضان المبارک تا بیس رمضان المبارک دروس عرفان القرآن کا سلسلہ جاری ہے، جس میں سیکڑوں خواتین شریک ہو رہی ہیں۔ منہاج القرآن ویمن لیگ ملتان کی صدر ہما اسماعیل نے دروس عرفان القرآن کی نشست سے خطاب کرتے ہوئے کہا ہے کہ قرآن مجید کا فہم حاصل کرنے کیلئے دل صاحب قرآن کی محبت سے معمور ہونا چاہیے اس کے بغیر قرآن کا فہم حاصل نہیں کیا جاسکتا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی نظامت تربیت نے 13 اپریل سے 10 مئی 2016ء تک مختلف اضلاع میں کارکنان کے لیے تربیتی کنونشنز اور ورکشاپس کے انعقاد کا اعلان کیا ہے۔ اس سلسلے میں 17 اپریل 2016 کو منہاج القرآن ویمن لیگ ملتان کے زیراہتمام تنظیمی و تربیتی ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ جنوبی پنجاب کی سیکرٹری جنرل عائشہ قادری اور منہاج القرآن ویمن لیگ وسطی پنجاب کی سیکرٹری جنرل انیلا الیاس نے شرکت کی اور شرکاء کو تربیتی لیکچرز دیے۔
پاکستان عوامی تحریک ملتان نے محلہ جاوید نگر، محلہ سمیجہ آباد نمبر 1 میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا، جس میں بڑی تعداد میں معدہ، جگر، ہیپاٹائیٹس اور شوگر کے مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا۔ کیمپ کے آغاز سے اختتام تک مریضوں کا تانتا بندھا رہا۔ مریضوں میں مفت معائنہ اور مفید مشوروں کے علاوہ ادویات بھی تقسیم کی گئیں۔ کیمپ میں پاکستان کے مایہ ناز سپیشلسٹ ڈاکٹر زبیر اے خان (آرگنائزر پاکستان عوامی تحریک ملتان ڈویژن) نے خصوصی شرکت کی۔ جبکہ پاکستان عوامی تحریک اور مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے کارکنان نے رضاکارانہ خدمات سرانجام دیں۔
مورخہ 3 مئی 2014ء کو پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام شریف پورہ ملتان میں ایک روزہ فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں معدہ، جگر، ہیپاٹائیٹس اور شوگر کے مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا۔ کیمپ کے آغاز سے اختتام تک مریضوں کا تانتا بندھا رہا۔ مریضوں میں مفت معائنہ اور مفید مشوروں کے علاوہ ادویات بھی مفت تقسیم کی گئیں۔ اس کیمپ کیلئے پاکستان کے مایہ ناز سپیشلسٹ ڈاکٹر زبیر اے خان (آرگنائزر پاکستان عوامی تحریک ملتان ڈویژن) نے خصوصی تعاون کیا اور اپنے قیمتی وقت میں سے وقت نکال کر کیمپ میں شرکت کی۔
مورخہ 8 مئی 2014ء کو پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام قدیرآباد ملتان میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں معدہ، جگر، ہیپاٹائیٹس اور شوگر کے مریضوں کا مفت معائنہ کیا گیا۔ کیمپ کے آغاز سے اختتام تک مریضوں کا تانتا بندھا رہا۔ مریضوں میں مفت معائنہ اور مفید مشوروں کے علاوہ ادویات بھی مفت تقسیم کی گئیں۔ کیمپ کیلئے پاکستان کے مایہ ناز سپیشلسٹ ڈاکٹر زبیر اے خان (آرگنائزر پاکستان عوامی تحریک ملتان ڈویژن) نے خصوصی تعاون کیا اور اپنے قیمتی وقت میں سے وقت نکال کر کیمپ میں شرکت کی۔
کرپٹ نظام کے تحت ہونے والے جعلی انتخابات کا ایک سال مکمل ہونے پر فرسودہ نظام اور نااہل حکومت کے خلاف پاکستان عوامی تحریک نے ملک بھر کے 60 اضلاع میں احتجاجی ریلیاں منعقد کیں۔ ملتان میں بھی بہت بڑی احتجاجی ریلی منعقد کی گئی جس میں تمام تر حکومتی رکاوٹوں کے باوجود ہزاروں افراد شریک ہوئے۔ حکومت نے 11 مئی سے دو دن قبل ہی ٹرانسپورٹ، پٹرول پمپ، بسوں کے اڈے بند کروا دیے اور کارکنوں کو ہراساں کرنے اور انہیں گرفتار کرنے کا عمل شروع کردیا تھا۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے عظیم الشان جلسے سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ محمد علی جناح نے حصول پاکستان کے لیے اپنی جدوجہد شروع کی، جس سے وہ قائد اعظم بنے۔ انہوں نے پاکستان کو ایک ریاست بنایا، لیکن بدقسمتی یہ کہ آج باسٹھ، تریسٹھ سال کے بعد اس ملک میں جاگیرداروں، وڈیروں نے قبضہ کر لیا ہے۔ جس سے یہ ملک کھوکھلا ہو گیا۔ قائد اعظم جب نظریہ پاکستان کی جنگ لڑ رہے تھے تو اس وقت بھی مخالفین انہیں کافر اعظم کہہ رہے تھے۔ قائداعظم کو برطانوی سامراج کا ایجنٹ قرار دیا گیا تھا۔ عظیم بھائیو اور بہنو، آج اس ملک میں قائد اعظم کی جدوجہد جاری ہے، کیونکہ میرا خواب قائداعظم اور علامہ اقبال کےخواب سے مختلف نہیں ہے۔
درس عرفان القرآن کے دوسرے روز علامہ محمد اعجاز ملک نے "اقامت دین میں خواتین کا کردار" کے موضوع پر خصوصی خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ اسلام خواتین کے حقوق کا سب سے بڑا علمبردار ہے، جس نے خواتین کو نہ صرف معاشرے میں نہایت مفید مقام دلایا بلکہ ان کے حقوق بھی مقرر کیے۔ منہاج القرآن ویمن لیگ خواتین کے حقوق اور معاشرے میں قابل عزت مقام دلانے کی خاطر ملکی اور بین الاقوامی سطح پر کوشاں ہے۔
تحریک منہاج القرآن ضلع ملتان کے زیراہتمام 5 روزہ دروس عرفان القرآن کا انعقاد کیا گیا، درس عرفان القرآن کے پہلے دن علامہ فیاض بشیر قادری نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اسلام کے نام پر معرض وجود میں آیا تھا، مگر بدقسمتی سے اتنے سال گزرنے کے بعد بھی ہم ظلم و جبر کی چکی میں پس رہے ہیں۔ اس وقت پاکستان میں قائم موجودہ نظام کرپٹ اور استحصالی طبقے کی نمائندگی کرتا ہے۔
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام ملتان شریف میں مورخہ 30 اور 31 مئی 2012ء کو 2 روزہ ٹریننگ کیمپ برائے معلمات آئیں دین سیکھیں منعقد ہوا۔ جس میں مرکزی ناظم عرفان القرآن کورس محمد شریف کمالوی نے خصوصی شرکت کی
منہاج القرآن ویمن لیگ ملتان کے زیراہتمام مورخہ 22 جنوری 2012 کو رضا ہال (ملتان) میں سیدہ زینب رضی اللہ عنہا کانفرنس منعقد ہوئی جس میں ملتان کے تمام ٹاؤنز سے سینکڑوں خواتین شریک ہوئیں۔ اس پروگرام میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی نائب ناظمہ ساجدہ صادق اور نائب ناظمہ دعوت نائلہ جعفر نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کوٹ عباس شہید ملتان کے زیراہتمام ماہ ربیع الاول کی حسین ساعتوں میں مورخہ 27 فروری 2011ء کو ایک عظیم الشان محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا جس میں دور و نزدیک سے 500 سے زائد خواتین نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ملتان نے "ملتان آرٹ کونسل " میں ’’خواتین اسلام کانفرنس‘‘ کا انعقاد کیا۔ جس کا مقصد خواتین اسلام کے رول کو اجاگر کرنا اور آج کی خاتون کے کردار اور اس کی اہمیت کو زیر بحث لانا تھا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.