سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل گوجرخان اور منہاج ویمن لیگ گوجرخان کے زیراہتمام سول کلب جی ٹی روڈ گوجرخان میں گزشتہ دن مورخہ 4 مارچ بروز اتوار دن 11 بجے میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس (برائے خواتین) کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت زوجہ محترمہ پیر سید صدیق حسین شاہ نے فرمائی جبکہ خصوصی خطاب عالمہ فاضلہ منہاج یونیورسٹی لاہور محترمہ کلثوم طارق صاحبہ نے کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ یونین کونسل جنڈ مہلو تحصیل گوجرخان کے زیراہتمام جشن عید میلادالنبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے خوبصورت موقع پر مورخہ 26 فروری بروز اتوار دن 11 بجے ’’مصطفوی جنازہ گاہ بھائی خان‘‘ میں ایک عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ کا انعقاد کیا گیا۔ اس خوبصورت پروگرام میں خصوصی خطاب محترمہ مہوش وحید صاحبہ (فاضلہ منہاج یونیورسٹی لاہور) نے کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ حلقہ پی پی 4 دولتالہ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 61 ویں سالگرہ کے موقع پر عظیم الشان محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم (برائے خواتین ) مورخہ 19 فروری بروز اتوار دن 10 بجے چوہدری جاوید اقبال (صدرتحریک منہاج القرآن حلقہ پی پی 4) آف ڈونگی کلاں کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جاتلی دولتالہ کے زیراہتمام شہادت امام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس (برائے خواتین) منعقد ہوئی جس میں خصوصی شرکت محترمہ نوشابہ (مرکزی ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ) اور محترمہ نائلہ (مرکزی رہنما منہا ج القرآن ویمن لیگ) نے کی۔
گذشتہ دنوں منہاج القرآن ویمن لیگ راولپنڈی حلقہ پی پی 14 کے زیراہتمام قائد ڈے کے حوالے سے خصوصی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس پُر وقار تقریب کا انعقاد پاکستان عوامی تحریک ضلع راولپنڈی کے صدر رانا شہزاد کی رہائش گاہ پرکیا گیا تھا۔ محفل کی مہمانان خصوصی عامر چیمہ شہید کی والدہ گرامی مسز نذیر چیمہ اور آصف پبلک سکول راولپنڈی کی پرنسپل محترمہ شازیہ آصف تھیں۔
مورخہ 19 فروری 2007 بروز پیر ھمدرد ہال مریڑ چوک راولپنڈی میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 56ویں سالگرہ کے سلسلے میں ایک پُروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب کا موضوع ``ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی علمی اور تجدیدی خدمات`` تھا۔ اس موقع پر ھمدرد ہال اور تحریک منہاج القرآن راولپنڈی کی تاریخ کا سب سے بڑا مجمع دیکھا گیا۔ جس کا اندازہ اس بات سے لگایا جا سکتا تھا کہ ہال کے ساتھ ملحقہ کمرے اور ہال کا بیرونی احاطہ بھی حاضرین محفل کیلئے تھوڑا پڑ گیا۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا۔ جسکے بعد منہاج نعت کونسل اسلام آباد اور رانا سرور (ناظم پی پی14)، فیاض چشتی نے نعت رسول مقبول (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) پیش کی۔
تحریک منہاج القرآن ڈھوں (تحصیل گوجرخان ضلع راولپنڈی) کے زیراہتمام محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس گذشتہ دنوں مدنی جامع مسجد ڈھوں میں منعقد ہوئی۔ یہ پروگرام خصوصی طور پر چوہدری پیراندتہ کی شادی کی تقریب سعید کا حصہ تھا۔ چوہدری پیراندتہ نے اپنی شادی کی خوشی میں تحریک منہاج القرآن کے پلیٹ فارم سے میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد کر کے اپنی خوشی کا اظہار کیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے صاحبزادے جناب حسین محی الدین قادری تحریکی دورہ کے سلسلسہ میں راولپنڈی تشریف لائے۔ ان کی آمد پر تحریک منہاج القرآن کے ضلعی عہدیداران و کارکنان کی بڑی تعداد نے پرجوش استقبال کیا۔ اس دورہ کے سلسلہ میں راولپنڈی پریس کلب میں ایک خصوصی تقریب منعقد ہوئی جس کا باقاعدہ آغاز حاجی عظمت علی کی تلاوت قرآن پاک سے ہوا۔ جسکے بعد حلقہ پی پی 14 کے ناظم جناب رانا سرور نے بحضور سرور کونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نعت شریف پیش کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.