سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات شمالی زون اور آزاد کشمیر رانا محمد ادریس قادری نے منہاج القرآن میرپور آزاد کشمیر کے ورکرز کنونشن میں شریک ہوئے۔ منہاج القرآن میرپور کے زیراہتمام ورکرز کنونشن میں عہدیداروں اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر رانا محمد ادریس قادری نے ورکرز کنونشن میں خطاب کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ میرپور کے زیراہتمام ’’سیدہ زینب سلام اللہ علیھا کانفرنس‘‘ 30 اکتوبر 2016ء کو منعقد ہوئی، جس کی صدارت مرکزی ناظمہ افنان بابر نے کی۔ کانفرنس میں میرپور آزاد کشمیر کی تنظیم سے رفقاء و کارکنان کے علاوہ علاقہ کی خواتین نے بھی شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت و نعت سے ہوا، جس کے بعد منقبت بھی پیش کی گئی۔
منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کھڑی شریف نے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی درجنوں کتب جامعہ اسلامیہ کھڑی شریف کو عطیہ دی ہیں۔ ان کتب کی مالیت چالیس ہزار روپے ہے، جو جامعہ میں طلباء لائبریری کی زینت بنیں گئی۔ اس حوالے سے جامعہ میں کتب حوالگی تقریب منعقد ہوئی، جس میں جامعہ کے طلبا،اساتذہ کرام اور مہمانان گرامی نے شرکت کی۔
عبدالستار منہاجین نے سوشل میڈیا کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اور کہا کہ انٹرنیٹ اب ایک ضرورت بن چکا ہے اور اس کا استعمال بھی دیگر شعبوں کی طرح مثبت اور منفی ہو رہا ہے۔ ہم اس میڈیم کو بطور تبلیغ دین بھی استعمال کر سکتے ہیں جس کیلئے ہمیں اپنی صلاحیتیں بروئے کار لانا پڑیں گی۔ انہوں نے کہا کہ اچھا کارکن ہمیشہ اپنے لیڈر کا آئینہ دار ہوتا ہے، لہٰذا سوشل میڈیا پر کام کے دوران ہمارا کردار ویسا ہی ہونا چاہیئے جس کی تعلیم ہمیشہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ہمیں دی ہے۔
Shaykh-ul-Islam Prof.Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri
3.4M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2021 Minhaj-ul-Quran International.