منہاج القرآن منگلہ کے زیراہتمام اجتماعی قربانی 2011ء

تحریک منہاج القرآن ہملٹ تحصیل افضال پور کے زیراہتمام عید الاضحی کے موقع پر اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا۔ اس قربانی کو منہاج ویلفیئر فاونڈیشن منگلہ ہملٹ نے منعقد کیا تھا۔ نماز عید کی ادائیگی کے بعد قربانی 2011ء کے لیے ایک موبائل کیمپ لگایا گیا جس میں قربانی کے جانور ذبح کرنے کے بعد ان کا گوشت بھی بنایا گیا۔ منہاج القرآن کے کارکنان اور عہدیداران نے اس کیمپ میں شرکت کی اور جانور ذبح کرنے سے قربانی کا گوشت تقسیم کرنے تک ٹیم کی معاونت کی۔

منہاج القرآن تحصیل افضال پور کے صدر حاجی شاہد محمود بٹ نے مستحقین میں قربانی کا گوشت تقسیم کیا۔ اس موقع پر لوگوں کی بڑی تعداد نے لائنوں میں لگ کر گوشت وصول کیا۔ تحریک منہاج القرآن کی اس اجتماعی قربانی میں اہل علاقہ نے بھی بھرپور شرکت کی جنہیں ان کے گوشت کا حصہ گھروں تک پہنچایا گیا۔ منہاج القرآن تحصیل افضال پور کے زیراہتمام قربانی کے علاوہ منہاج ویلفیئر فاونڈیشن کے پلیٹ فارم سے دیگر فلاحی منصوبہ جات کا انعقاد بھی کیا جاتا ہے۔

تبصرہ

ویڈیو

Ijazat Chains of Authority
Top