سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
مرکزی نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس قادری کا آستانہ عالیہ علی پور سیداں شریف میں منعقدہ عقیدۂ ختم نبوت کانفرنس میں خصوصی شرکت و خطاب
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل شکر گڑھ(نارووال)کے زیرِ اہتمام 17 نومبر 2022 کو میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا انعقاد جس میں مرکزی نائب صدر ویمن لیگ سدرہ کرامت نے خصوصی خطاب کیا۔ میلاد النبی ﷺ کانفرنس کا آغاز تلاوتِ کلامِ مجید سے ہوا جس کے بعد بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے گئے۔ شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے سدرہ کرامت کا کہنا تھا کہ حضور نبی اکرمﷺ کی ذاتِ اقدس امت مسلمہ کے ایمان کا مرکز و محور ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن پاکستان کے زیراہتمام نارووال میں فری آئی کیمپ کا انعقاد ہوا، کیمپ منہاج القرآن کے اسلامک سنٹر نارووال میں لگایا گیا، مضافات کے دیہات کے درجنوں خواتین و حضرات کی آنکھوں کی سرجری کی گئی۔ مریضوں کو ادویات اور عینکیں بھی مہیا کی گئیں۔ دو روزہ فری آئی کیمپ میں 300 سے زائد مریضوں کا معائنہ کیا گیا دور حاضر کے جدید ترین طریقہ آپریشن کے مطابق 61 مریضوں کی فیکو سرجری کی گئی۔
پاکستان عوامی تحریک نارووال کے زیراہتمام سانحہ ماڈل ٹاؤن کے 8 برس مکمل ہونے کے باوجود انصاف کی عدم فراہمی پر احتجاج کیا گیا۔ جس میں مردوں، خواتین، بچوں اور نوجوانوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ریلی کی قیادت خان عبدالقیوم خان ایڈووکیٹ اور پاکستان عوامی تحریک نارووال کے ضلعی قائدین نے کی۔ ریلی میں پاکستان عوامی تحریک اور جملہ فورمز کے قائدین و کارکنان، سول سوسائٹی اور عوام الناس نے بھی شرکت کی۔
Shaykh-ul-Islam Prof.Dr. Muhammad Tahir-ul-Qadri
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.