سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن ہارون آباد کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی پاکستان آمد اور 23 دسمبر کو مینار پاکستان پر ہونے والے عظیم الشان سیاست نہیں ریاست بچاؤ عوامی اجتماع کے سلسلے میں علاقے بھر میں تشہیری مہم کا کام زور وشور پر ہے، اس سلسلے میں علاقے بھر میں وال چاکنگ، فلیکس ہولڈنگز، بینرز اور پوسٹرز لگائے جا رہے ہیں
منہاج القرآن ہارون آباد کے زیراہتمام 16 دسمبر سے عوامی استقبال جلسہ کے لیے رجسٹریشن کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جو کہ 21 دسمبر کی شام تک جاری رہے گا۔ اس کیمپ میں لوگ جوق در جوق رجسٹریشن کروانے کے لئے آ رہے ہیں۔ کیمپ کو 23 دسمبر کے پروگرام کے فلیکسز سے سجایا گیا ہے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن تحصیل ہارون آباد کے زیراہتمام عید الاضحیٰ کے موقع پر اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور ایم ایس ایم کے نوجوانوں نے بھر پور کردار ادا کیا۔ بعد ازاں غرباء میں گوشت تقسیم کیا گیا اور گھر گھر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے عید مبارک کے پیغامات بھی دیئے گئے۔
مورخہ 22 جون کو تحریک منہاج القرآ ن چشتیاں کے زیراہتمام بیداری شعور ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس کی صدارت احمد نواز انجم امیر تحریک منہاج القرآن پنجاب نے کی۔ ورکرز کنونشن میں ڈاہرانوالہ، بہاولنگر، حاصلپور اور منچن آباد سے کثیر تعداد میں ذمہ داران اور کارکنان نے شرکت کی۔ کنونشن کا باقاعدہ آغاز تلاوت و نعت کے ساتھ ہوا۔
مورخہ 22 جون کو تحریک منہاج القرآن ہارون آباد نے بیداری شعور ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا جس کی صدارت احمد نواز انجم صوبائی امیر تحریک نے کی۔ ورکرز کنونشن میں منہاج القرآن ہارون آباد کے تمام فورمز کے عہدیداران نے بھی بھرپور شرکت کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت و نعت کے ساتھ ہوا۔
مورخہ 26 اپریل 2012ء کو مصطفوی سٹوڈنٹ موومنٹ سسٹرز ہارون آباد کے زیراہتمام تربیتی ورکشاپ اور مقابلہ حسن نعت کا انعقاد دی ایجوکیٹر سکول میں کیا گیا۔ ورکشاپ میں مہمان خصوصی پرنسپل دی ایجوکیٹر سکول ہارون آباد محترمہ مسز خالدہ سکھیرا تھیں جبکہ دیگر مہمانان گرامی میں محترہ شاہدہ ساقی وائس پرنسپل گورنمنٹ گرلز ہائی سکول ہارون آباد اور سمینہ سکھیرا فاطمہ ٹاؤن سکول ہارون آباد تھیں۔
تحریک منہاج القران ہارون آباد کی طرف سے محمد اقبال قادری کے اعزاز میں پرتکلف عشائیہ کا اہتمام بندھن میرج ہال میں کیا گیا۔ محمد اقبال قادری جو کہ آج کل تحریک منہاج القرآن کی طرف سے منہاج القرآن جرمنی فرینکفرٹ میں اپنی خدمات سرانجام دے رہے ہیں حال ہی میں پاکستان اپنے آبائی شہر ہارون آباد میں تشریف لائے جن کے اعزاز میں منہاج القرآن ہارون آباد کے ساتھیوں نے پرتکلف عشائیہ کا اہتمام کیا۔
تحریک منہاج القرآن ہارون آباد کے زیراہتمام تربیتی کیمپ کا اہتمام کیا گیا جس میں خصوصی شرکت علامہ غلام تیمور ربانی نائب ناظم تربیت منہاج القرآن نے کی۔ تربیتی کیمپ میں منہاج القرآن ہارون آباد کے عہدیدران نے بھرپور شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن ہارون آباد نے مورخہ 8 اپریل 2012ء بروز اتوار کو تحریک منہاج القرآن کے سالانہ ورکرز کنونشن میں بذریعہ منہاج ٹی وی شمولیت کی جس کی صدارت خواجہ اللہ رکھ سیاف ایڈووکیٹ تحصیل صدر تحریک صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل ہارون آباد نے کی جبکہ یہ ورکرز کنونشن چوہدری ظفر اقبل کاہلوں ضلع امیر منہاج القرآن کی زیرنگرانی منعقد ہوا۔
تحریک منہاج القرآن ہارون آباد کے زیراہتمام یکم ربیع الاول کو استقبال ربیع الاول کا خصوصی مشعل بردار جلوس نکالا گیا۔ جلوس منہاج القرآن اسلامک سنٹر ہارون آباد برلب نہر فور آر سے شروع ہو کر میلاد چوک، قائداعظم روڈ میڈیل سٹور بازار کے روٹ سے ہوتا ہوا مین بازار چوک فوارہ ہارون آباد میں ختم ہوا۔ جلوس کے اختتام پر جلسہ منعقد کیا گیا، جس میں سید احمد کمال شاہ سرپرست علماء کونسل ہارون آباد نے خصوصی خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن ہارون آباد کے زیراہتمام چھٹی سالانہ ’’پیغام حسین رضی اللہ عنہ کانفرنس‘‘ کا انعقاد مورخہ 25 دسمبر 2011ء کو کیا گیا جس کی صدارت منہاج القرآن علماء کونسل ہارون آباد کے سربراہ سید احمد کمال شاہ نے کی جبکہ مہمان خصوصی عظیم مذہبی اسکالر عمر حیات الحسینی تھے۔ دیگر مہمانان گرامی میں چوہدری ظفر اقبال کاہلوں صدر تحریک منہاج القرآن ہارون آباد، باؤ عبدالمجید ناظم ویلفیئر تحریک منہاج القرآن ہارون آباد اور تمام مکاتب فکر سے مردوخواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن ہارون آباد کے زیراہتمام مورخہ 9 نومبر 2011ء بروز بدھ منہاج القرآن اسلامک سنٹر ہارون آباد میں عید ملن پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت صدر تحریک منہاج القرآن ظفر اقبال کاہلوں نے کی جبکہ خصوصی شرکت باؤ عبدالمجید ناظم ویلفیئر، اللہ رکھا سیاف ایڈووکیٹ ضلعی کوآرڈینیٹر حاجی ڈاکٹر محمد اسلم اور چوہدری خالد جاوید ضلعی ناظم نشرواشاعت نے کی۔
تحریک منہاج القرآن ہارون آباد کے ناظم ویلفیئر باؤ عبدالمجید کے گھر مورخہ 2 اکتوبر 2011ء بروز اتوار بعد از نماز عشاء محفل حلقات درود و سلام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت مدثر حسین مصطفوی نے حاصل کی جبکہ حاجی اشفاق زیدی اور محمد منظور نے آقا علیہ الصلوۃ والسلام کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 60 سالگرہ کے موقع پر دنیا بھر میں "قائد ڈے" کی تقریبات منعقد ہوئیں۔ ملک بھر میں منہاج القرآن کے مختلف فورمز نے بھی "قائد ڈے" تقریبات کو جوش و خروش سے منایا۔ اس حوالے سے تحریک منہاج القرآن ہارون آباد کے زیراہتمام 19 فروری 2011ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 60 ویں سالگرہ کو پروقار انداز میں منایا گیا۔
تحریک منہاج القرآن ہارون آباد کے زیراہتمام 11 اور 12 ربیع الاول کی درمیانی شب 15 فروری 2011ء کو ہارون آباد کی عظیم درسگاہ مدرسہ جامعہ رضویہ میں محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.