سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ شرانگیز اور توہین آمیز فلم بنانے کی اجازت بین الاقوامی قانون نہیں دیتا، یہ آزادی اظہار رائے کا نہیں بلکہ احترام مذاہب کا مسئلہ ہے جس کی دھجیاں بکھیری جارہی ہیں۔ توہین مذاہب کا قانون مغرب کے کئی ممالک میں موجود ہے۔ اگر ھالوکاسٹ کے خلاف بات کرنا یورپ کے جمہوری ملکوں میں قابل سزا جرم ہے تو ڈیرھ ارب مسلمانوں کے سر کے تاج اور محسن انسانیت کے خلاف توہین آمیز اقدامات کو کیوں تحفظ دیا جا رہا ہے؟
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام بیداری شعور کنونشن 8 ستمبر 2012 کو گلفشاں کالونی میں منعقد ہوا جس کی صدارت منہاج القرآن ویمن لیگ فیصل آباد کی ضلعی صدر باجی فاطمہ سجاد نے کی۔ جبکہ قمر النساء خاکی، حاجی محمد عباس، جعفر حسین، حافظ رب نواز نجم اور حافظ سرفراز سیالوی نے خصوصی شرکت کی۔ علاوہ ازیں خواتین کی کثیر تعداد کنونشن میں شریک تھی۔
حالات کو سدھارنے اور حقیقی تبدیلی کے لئے فرسودہ نظام کو سمندر برد کرنا ہوگا۔ رفیق نجم
مورخہ 5 ستمبر سے 14 ستمبر 2012ء کو مختلف سرگرمیوں کے ذریعے تنظیمات کو مستحکم کرنے اور تحریک بیدارئ شعور کو تیز کرنے کے لئے مرکز سے مرکزی نائب ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ محترمہ ساجدہ صادق اور محترمہ نبیلہ یوسف تشریف لے گئیں۔ اس دس روزہ دورہ میں جو اضلاع شامل تھے ان میں چنیوٹ، ٹوبہ ٹیک سنگھ اور جھنگ میں مختلف پروگرامز کا انعقاد کیا گیا۔
رانا محمد ادریس نے کہا کہ ملک میں جاری سیاسی محاز آرائی کا عروج کی طرف جانا اس بات کا اشارہ ہے کہ مقتدر طبقات نے الیکشن کے نام پر عوام کو ذبح کرنے کا اختیار حاصل کرنے کے انتظامات مکمل کر لئے ہیں۔ 10 سے 20 کروڑ ایک حلقے پر ایک امیدوار خرچ کرے گا، عوام کو لالچ، دھونس، غنڈہ گردی، برادری ازم کے ڈنڈے سے ہانک کر بیلٹ باکس بھرے جائیں گے
منہاج القرآن یوتھ لیگ فیصل آباد کے زیراہتمام دوسرے سالانہ عرفان القرآن اور انگلش لینگوئیج کورس کی تقریب تقسیم اسناد 15 اگست 2012ء کو منعقد ہوئی۔ یہ پروگرام تاج محل کوہ نور فیصل آباد میں ہوا جس میں عرفان القرآن کورسز کے ڈائریکٹر اور مرکزی سینیئر نائب ناظم تربیت علامہ محمد شریف کمالوی مہمان خصوصی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ حلقہ 68 فیصل آباد کے زیراہتمام دوسرے سالانہ عرفان القرآن اور انگلش لینگوئج کورسز کا انعقاد مورخہ 20 جون 2012 کو انفارمیٹکس کالج بٹالہ کالونی فیصل آباد میں کیا گیا تھا جو کہ اپنی انفرادیت کی وجہ سے عوام الناس میں بہت مقبول ہوا۔
سینئر نائب ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حقیقی تبدیلی دجالی اور کرپٹ نظام کا حصہ بننے سے نہیں بلکہ اس سے ٹکرانے سے آئے گی۔ موجودہ انتخابی نظام ملک اور عوام کا سب سے بڑا دشمن ہے۔ تبدیلی لیڈر نہیں عوام لاتے ہیں لہٰذا عوام کی ذمہ داری ہے کہ موجودہ نظام کو بچانے کے لیے لٹیروں اور نظام دونوں کو ٹھکرا دیں۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ پی پی 68 فیصل آباد کے زیر اہتمام 40 روزہ عرفان القرآن اور انگلش لینگویج کورسز کے پانچویں روز فیصل آباد کے ناظم منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن حاجی امین القادری اور دیگر سینئر قائدین نے اس کورس کا دورہ کیا۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ حلقہ 68 فیصل آباد کے زیراہتمام دوسرے سالانہ عرفان القرآن اور انگلش لینگوئج کورسز کا انعقاد مورخہ 20 جون 2012 کو انفارمیٹکس کالج بٹالہ کالونی فیصل آباد میں کیا گیا۔ کورس کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا، جس کے بعد حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے گئے۔
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام منصورہ آباد (فیصل آباد) میں عرفان القرآن کورس کا آغاز 10 جون 2012ء سے ہوا۔ جس کی افتتاحی تقریب علیمیہ فاؤنڈیشن ہائی سکول میں کی گئی۔
پاکستان عوامی تحریک کا 23 واں یوم تاسیس پور ے ملک کی طرح فیصل آباد میں بھی جوش و خروش سے منایا گیا۔ ضلعی آفس میں ایک پر وقار تقریب منعقد ہوئی جس میں تحریک منہاج القرآن کے ضلعی ناظم انجینئر محمد رفیق نجم نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ نظام کو نظام کہنا جمہوریت کی توہین ہے۔ اسکے تحت 100 سال بھی الیکشن ہوتے رہیں تو کوئی مثبت تبدیلی نہیں آئے گی۔
تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے بانی رہنما حاجی محمد عنایت قادری قضائے الٰہی سے انتقال کر گئے، ان کی نماز جنازہ مرکزی امیر تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل صاحبزادہ مسکین فیض الرحمان درانی نے پڑھائی۔ مرکز سے ناظم اعلیٰ ڈاکٹر راحیق احمد عباسی، مفتی عبدالقیوم خان ہزاروی، راجہ محمد جمیل اجمل، حاجی محمد الیاس قادری، راجہ زاہد محمود، حاجی منظور حسین، سید توقیر حسن گیلانی، ضلع سے حاجی محمد رشید قادری، سید ہدایت رسول قادری، اللہ رکھا نعیم، انجینئر محمد رفیق نجم، میاں کاشف محمود، علامہ عارف صدیقی، غلام محمد قادری، حاجی محمد اشرف قادری، حاجی محمد امین القادری اور مختلف معاصر تنظیمات کے نمائندوں کی شرکت ان کی لازوال خدمات کا منہ بولتا ثبوت ہے۔
مورخہ 29 اپریل 2011ء بروز اتوار منہاج القرآن ویمن لیگ فیصل آباد نے اپنے کارکنان و عہدیداران کی اخلاقی و روحانی، فکری اور تنظیمی و انتظامی تربیت کے لئے تربیتی ورکشاپ کا اہتمام کیا۔ اس ورکشاپ کا انعقاد تاج محل میرج ہال میں کیا گیا جس میں تقریباً 250 کارکنان و عہدیداران نے شرکت کی۔ ورکشاپ میں مرکزی نائب ناظمہ محترمہ ساجدہ صادق، ناظمہ تربیت محترمہ گلشن ارشاد، نائب ناظمہ دعوت محترمہ نائلہ جعفر نے خصوصی شرکت کی۔
نظامت تربیت تحریک منہاج القرآن ویمن لیگ فیصل آباد کے زیراہتمام مورخہ 31 مارچ تا یکم اپریل 2012ء کو 2 روزہ تربیتی کیمپ جامعہ نوریہ رضویہ گلبرگ فیصل آباد میں منعقد ہوا
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.