سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے فیصل آباد وزٹ کے دوران تحریک منہاج القرآن و جملہ فورمز فیصل آباد کے ورکرز کنونشن سے خطاب کیا۔ اس موقع پر نائب ناظم اعلیٰ رانا محمد ادریس، میاں عبد القادر، اللہ رکھا نعیم، میاں کاشف محمود، رانا غضنفر علی، علامہ عزیز الحسن، شعیب طاہر اور دیگر قائدین بھی موجود تھے۔
تحریک منہاج القرآن ضلع فیصل آباد کی ایگزیکٹیو کونسل کا اجلاس میاں عبدالقادر صدر تحریک منہاج القرآن ضلع فیصل آباد کی زیرصدارت ہوا۔ اجلاس میں نائب ناظم اعلٰی علامہ رانا محمد ادریس قادری نے خصوصی شرکت کی۔ انہوں نے گفتگو کرتے ہوئے آئندہ ورکنگ پلان کے حوالے سے خصوصی بریفنگ دی۔
تحریک منہاج القرآن فیصل آباد پی پی 114 کا نظام بدلو ورکرز کنونشن منعقد ہوا، جس میں نائب ناظم اعلٰی علامہ رانا محمد ادریس قادری، بشارت عزیز جسپال مرکزی سینئر نائب صدر پاکستان عوامی تحریک اور میاں ریحان مقبول صدر پاکستان عوامی تحریک وسطی پنجاب مہمانان خصوصی تھے۔
تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیراہتمام تمام فورمز کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری پریس کلب میں منعقد ہوئی، جس میں منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے عہدیداروں نے حلف اٹھایا۔ اس موقع پر میاں عبدالقادر صدر تحریک منہاج القرآن ضلع فیصل آباد نے تقریب کی صدارت کی۔ تقریب میں علامہ رانا محمد ادریس قادری اور میاں ریحان مقبول نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ منہاج القرآن کا ہر کارکن گلی گلی جائے اور ظالم نظام کے خلاف آواز اٹھانے کی جدوجہد کا حصہ بنے۔
منہاج القرآن ضلع فیصل آباد کی تنظیم نو سیشن 23-2021ء مکمل کر لی گئی، تنظیم سازی اجلاس میں علامہ رانا محمد ادریس قادری (نائب ناظم اعلٰی تنظیمات وسطی پنجاب)، میاں ریحان مقبول (جنرل سیکرٹریPAT وسطی پنجاب )، سیکرٹری کوآرڈینیشن سنٹرل پنجاب محترم قاری ریاست علی چدھڑ اور رانا وحید شہزاد (مرکزی ڈپٹی سیکرٹری جنرل MYL) نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن ضلع سمندری کی سال 23-2021ء کے لیے تنظیم نو مکمل کر لی گئی۔ اس سلسلہ میں تنظیم نو کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں علامہ رانا محمد ادریس قادری (نائب ناظم اعلٰی تنظیمات وسطی پنجاب) اور ان کے ہمراہ میاں ریحان مقبول (جنرل سیکرٹریPAT وسطی پنجاب ) اور سیکرٹری کوآرڈینیشن سنٹرل پنجاب قاری ریاست علی چدھڑ نے خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن ضلع جڑانوالہ کے زیراہتمام اجلاس برائے تنظیم سازی سیشن 23-2021ء کا اہتمام کیا گیا جس میں علامہ رانا محمد ادریس قادری (نائب ناظم اعلٰی تنظیمات وسطی پنجاب) اور ان کے ہمراہ سیکرٹری کوآرڈینیشن سنٹرل پنجاب قاری ریاست علی چدھڑ نے خصوصی شرکت کی۔
نظام المدارس پاکستان کے زیراہتمام شعبہ حفظ قرآن کی ڈیٹ شیٹ کا اعلان 15 جولائی کو کر دیا گیا، اس سلسلہ میں ادارہ تبیان القرآن کے سربراہ حافظ محمد خادم حسین زکی سمیت دیگر رہنماوں پر مشتمل وفد نے نظام المدارس کے ناظم اعلیٰ میر آصف اکبر سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ تاریخ میں پہلی دفعہ نظام المدارس نے شعبہ حفظ کے لیے رزلٹ کارڈ جاری کیا گیا۔
نظام المدارس پاکستان کے تحت پیرمحل میں میٹرک طالبات کی شریعہ کلاس کا آغاز ہو گیا۔ اس سلسلہ میں نظام المدارس پاکستان سنٹرل پنجاب کے صدر علامہ عزیز الحسن حسنی نے اقراء تہذیب النسآء پارہ ٹاؤن پیر محل میں میٹرک شریعہ کی پہلی کلاس کا آغاز ’’المنہاج السویٰ‘‘ کی پہلی حدیث مبارک سے کروایا۔ اس موقع پر انہوں نے اپنے خطاب میں کہا کہ اہل علاقہ کو اقراء تہذیب النساء کی کاوش سے مستفیذ ہونا چاہیے۔
تحریک منہاج القرآن ضلع فیصل آباد کی جنرل کونسل کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں منہاج القرآن فیصل آباد کے جملہ فورمز کے صدور و ناظمین نے شرکت کی جبکہ مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات سنٹرل پنجاب علامہ رانا محمد ادریس قادری نے اجلاس میں خصوصی شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70ویں سالگرہ کے موقع پر آپ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے 25 فروری 2021ء کو تحریک منہاج القرآن فیصل آباد کے زیر اہتمام سمندری میں ’سفیرِ امن کانفرنس‘ کا انعقاد کیا گیا۔ کانفرنس میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ناظم اعلیٰ خرم نواز گنڈاپور، نائب ناظمِ اعلیٰ تنظیمات انجینیر محمد رفیق نجم، پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے سیکرٹری جنرل میاں ریحان مقبول اور رافعہ عروج ملک سمیت تحریک منہاج القرآن فیصل آباد اور ذیلی فورمز کے عہدیداران و کارکنان اور مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن پی پی 111کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 70 ویں سالگرہ پر منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم، ضلعی صدر میاں عبدالقادر، رب نوازانجم، رانا طاہر سلیم اور میاں کاشف محمود نے کہا کہ ڈاکٹرمحمد طاہر القادری کی سیاسی، مذہبی، تعلیمی، فلاحی اور امن عالم کیلئے خدمات کا دائرہ پوری دنیا میں پھیلا ہوا ہے، انہوں نے نوجوانوں کو سیاسی شعور عطاء کیا، ظالموں کے سامنے کھڑا ہونے کی جرأت دی اور اپنی 70 سالہ زندگی میں تحریک منہاج القرآن کی شکل میں علم و عرفان کا عظیم مرکز عطاء کیا، پوری دنیا میں اسلام کے پرامن تشخص کو اجاگر کیا۔
منہاج القرآن فیصل آباد کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن تنطیمات انجینئر رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس میں منہاج القرآن فیصل آباد کے رہنماء میاں عبدالقادر اور دیگر رہنماوں نے بھی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم اور ضلعی صدر میاں عبدالقادر نے منہاج القرآن فیصل آباد پی پی 111کے تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ نظام ملک و قوم کو درپیش مسائل حل کرنے میں ناکام ہو گیا۔
تحریک منہاج القرآن کے سینئر رہنما سید ہدایت رسول شاہ (مرحوم) کی یاد میں تعزیتی ریفرنس بغدادی مسجد فیصل آباد میں منعقد ہوا، تعزیتی ریفرنس میں قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ویڈیو لنک پر خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ دیانت دار افراد تحریکوں اور جماعتوں کی ریڑھ کی ہڈی ہوتے ہیں۔ سید ہدایت رسول شاہ بھی انہی عظیم سپوتوں میں سے ایک ہیں۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.