سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے صدر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مورخہ 18 جون 2103 کومنہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن فرانس کے دفتر کا دورہ کیا۔ اس موقع پرمنہاج یورپین کونسل کے صدر اعجاز احمد وڑائچ اور ناظم محمد بلال اپل بھی موجود تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے صدر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مورخہ 18جون 2013 کو گارج لے گونس کا دورہ کیا۔ دورہ کے دوران منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری، صدر اعجاز وڑائچ، ناظم محمد بلال اپل، ملک شبیر اعوان(صدر)، قاضی محمد ہارون(ناظم)، چودھری ظفر اقبال(صدر مجلس شوریٰ) اور چودھری محمد اشرف ان کے ہمراہ تھے۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ کوئٹہ ویمن یونیورسٹی اور بولان میڈیکل کمپلیکس میں ہونیوالے بم دھماکے اور فائرنگ ملک وقوم کی سلامتی کے خلاف گہری سازش ہے۔ کوئٹہ بم دھماکوں جیسے واقعات کا تسلسل پاکستان کو غیر مستحکم کرنے، مذہبی اور سیاسی دہشت گردی کے ساتھ ساتھ ملک میں لسانی، علاقائی اور سیاسی بنیادوں پر فسادات کو ہوا دینے کی گھناونی سازش ہے۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ فرانس نے مورخہ 17 جون 2013 کو صدر سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے فرانس پہنچنے پر شاندار استقبالیہ کا اہتمام کیا جس میں ناظم اعلیٰ منہاج القرآن ا نٹرنیشنل شیخ زاہد فیاض، امیر منہاج یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری، صدر منہاج یورپین کونسل اعجاز احمد وڑائچ، جنرل سیکرٹری بلال اپل، منہاج القرآن فرانس کے صدر ملک شبیر احمد اعوان، ناظم قاضی محمد ہارون اور دیگر عہدیداران موجود تھے۔
صدر سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے مورخہ 17 جون 2013 کو منہاج یوتھ لیگ فرانس کے صدر ظہیر عباس گجر کی مشاورت سے اکیڈمک چیپٹر کے آغاز کا اعلان کیا اور منہاج القرآن یوتھ لیگ فرانس کے سابقہ صدر عمیر اشفاق کو اکیڈمک چیپٹر کا ڈائریکٹر نامزدکیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے زیر اہتمام مورخہ 03 مارچ 2013ء کوگرینڈ ڈنر کا اہتمام کیا گیا جس کے مہمان خصوصی منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی ناظم اعلیٰ شیخ زاہد فیاض مورخہ 27 فروری 2013ء کو ایک ماہ کے دعوتی وتنظیمی دورہ پر پیرس پہنچ گئے۔ اپنے دورہ کے دوران وہ فرانس، اٹلی، جرمنی، سپین اورہالینڈ میں ورکرز کنونشنز سے خطاب کریں گے اور پاکستان کی موجودہ صورتحال سے آگاہ کریں گے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرانس کے مرکز لاکورنیو پر شہدائے کربلا کی یاد میں 24 نومبر 2012ء کو عظیم الشان محفل منعقد ہوئی۔ جس میں امیر منہاج یورپین کونسل علامہ حسن میر قادری نے خصوصی شرکت کی
منہاج القرآن ویمن لیگ (فرانس) کے زیر اہتمام مورخہ 11 نومبر 2012ء کو منہاج القرآن مرکز لاکورنیو میں ماہانہ محفل گیارہویں شریف کا اہتمام کیا گیا جس کی نقابت کے فرائض مسز شمیم ظہور نے احسن انداز سے ادا کئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (فرانس) کے زیر اہتمام مورخہ 09 نومبر 2012ء کو لاکورنیو مرکز پر اقبال ڈے ملی جوش وجذبے سے منایا گیا۔ فرانس کی تاریخ میں پہلی بار اقبال ڈے منایا گیا جس کا اعزاز منہاج القرآن کو حاصل ہوا۔
تحریک منہاج القرآن کو یہ انفرادیت حاصل ہے کہ اس کے تمام مراکز میں ہر ماہ ایک دن ایسی محفل کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں زیادہ سے زیادہ آقائے دوجہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ اقدس میں درود وسلام پیش کیا جاتا ہے۔اس سلسلہ میں مورخہ 03 نومبر2012ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل(گارج لے گونس، فرانس ) کے زیر اہتمام ماہانہ محفل منعقد ہوئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اسلامک سنٹر (لاکورونیو، فرانس) میں مورخہ 26 اکتوبر 2012ء کو پاکستانی کمیونٹی کا عیدالاضحی کا سب سے بڑا اجتماع منعقد ہوا جس میں 3500سے زائد افراد نے نماز عید اد ا کی۔ لوگوں کی سہولت کو مدنظر رکھتے ہوئے پرانے ہال سے ملحقہ نیا ہال بھی نماز کے لئے کھول دیا گیا، جس میں پروجیکٹر کا خصوصی انتظام کیا گیا تھا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (گارج لے گونس، فرانس) کے زیر اہتمام مورخہ 26 اکتوبر 2012ء کو جمعۃ المبارک کا عظیم الشا ن اجتماع منعقد ہوا جس میں کثیر تعداد میں فرزندان توحید نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (گارج لے گونس، فرانس) کے زیر اہتمام مورخہ 26 اکتوبر 2012ء کو عید الاضحی کا عظیم الشا ن اجتماع منعقد ہوا جس میں ہزاروں فرزندان توحید نے شرکت کی۔ لوگوں کی کثیر تعداد کی وجہ سے نماز عید کی تین جماعتیں منعقد کی گئیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل(گارج لے گونس، فرانس) کے زیراہتمام مورخہ 20 اکتوبر 2012ء بروز ہفتہ شام 8 بجے ماہانہ گیارہویں شریف منعقد ہوئی جس میں علامہ حسن میر قادری (امیر منہاج یورپین کونسل) نے خصوصی شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.