سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن جرمنی کے زیراہتمام سالانہ محفل میلادالنبی ﷺ کا انعقاد شہر کے ایک بڑے ہال میں کیا گیا، جس میں خواتین وحضرات کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل کا آغاز تلاوت کلام مجید سے کیا گیا جس کے بعد بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے گئے۔ ووپرتال کی تنظیم کو حضور ﷺ کا میلاد منانے پر مبارکباد پیش کرتے ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن کے زیرِاہتمام میلاد النبی ﷺ کا انعقاد کیا گیا، محفل کا آغاز تلاوت کلام مجید سے کیا گیا جس کے بعد بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے گئے۔ محفل میں نقابت کے فرائض ڈاکٹر وجاہت علی تارڑ نے ادا کئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی کے زیراہتمام حلقہ درود شریف کا انعقاد کیا گیا۔ حلقہ درود کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کے بعد بارگاہِ رسالتمآب ﷺ میں گلہائے عقیدت پیش کیے گئے۔ محفل کے بعد حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا خطاب سنا گیا۔ مارچ میں 3 لاکھ 54 ہزار درود شریف پڑھ کر آقا علیہ السلام کی بارگاہ میں پیش کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی کے زیراہتمام فرینکفرٹ میں لالہ جی عمر حیات کی سرپرستی میں حلقۂ درود اور محفلِ نعت کا انعقاد کیا گیا، جہاں تین لاکھ اکیس ہزار پانچ سو (321500) مرتبہ درودِ پاک پڑھ کر سرکارِ دو عالم ﷺ کی بارگاہ میں پیش کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام جرمنی کے شہر افن باخ (Offenbach) میں شیخ الاسلام پروفیسر ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 73ویں سالگِرہ کی مناسبت سے تقریب کا اہتمام کیا گیا، جس میں منہاج القرآن افن باخ اور فرینکفرٹ کے ساتھیوں نے شرکت کی۔ فرینکفرٹ سے حلقہ درود کی ٹیم بھی لالہ عمر حیات کی سربراہی میں پروگرام میں شریک ہوئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کمیونٹی ہال ووپڑتال میں حضور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتاب ’’سیرتِ نبوی کا اصل خاکہ‘‘ کا جرمن زبان میں ترجمہ کی تقریب رونمائی کے سلسلہ میں منعقدہ سیرتِ نبوی ﷺ کانفرنس میں شرکت کی اور خصوصی خطاب کیا۔
جرمنی: منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی مدینہ مسجد بریمن میں عظمت مصطفیٰﷺ کانفرنس کے موقع پر جرمنی میں مقیم مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والی شخصیات سے ملاقات
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے تحریک منہاج القرآن جرمنی کے زیراہتمام مدینہ مسجد بریمن، جرمنی میں عظمت مصطفیٰ ﷺ کانفرنس بسلسلہ تقریب رونمائی ’’سیرت نبوی ﷺ کا اصل خاکہ ترجمہ جرمن زبان‘‘ میں خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل نے کہا کہ حضور نبی اکرم ﷺ کی تعلیمات انسانیت کے تحفظ، بین المذاہب رواداری، پیار، محبت اور امن و احترام پر مبنی ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا The Turkish-Islamic Union for Religious Affairs (DITIB) نے چئیرمین Alaatti Salçiks کی دعوت پر کولون مرکزی جامع مسجد کا دورہ کیا، اسلامک سنٹر پہنچنے پر چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کو Alaatti Salçiks نے خوش آمدید کہا اور سنٹر کا تفصیلی دورہ کروایا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی کے زیراہتمام جامع مسجد منہاج القرآن انٹرنیشنل میونچن گلڈ باخ میں نمازِ جمعہ و محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد ہوا، جس میں ڈائریکٹر MQI لندن نوجوان سکالر علامہ حافظ محمد ذیشان قادری نے خطاب کیا۔ انہوں نے ’’شکر (Gratitude) اور عملی زندگی میں اس کے اطلاق‘‘ کے حوالے سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شکر گزاری بندوں پر فرض ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آفن باخ جرمنی کے زیراہتمام شہدائے ماڈل ٹاؤن کے ایصال ثواب کے لیے دعائیہ تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں آفن باخ، فرینکفرٹ اور گردونواح سے احباب نے شرکت کی۔ اس موقع پر فرینکفرٹ سے حضرت علامہ محمد صدیق مصطفائی نے تقریب میں خصوصی شرکت کی۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے دورہ جرمنی کے دوران ووپڑتال میں منعقدہ تنظیمی و تربیتی نشست میں خطاب کیا۔ اس موقع پر تربیتی نشست میں علامہ فرحت حسین شاہ ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل میونخ، علامہ حافظ حسین برمین، علامہ حافظ علی طارق، میاں عمران صدر NEC اور چن نصیب سیکرٹری جنرل NEC نے شرکت کی۔ اس موقع پر گفتگو کرتے ہوئے ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ منہاج القرآن کے رفقاء ایک فیملی ہیں، اگر ایک دوسرے کا درد، غم محسوس کریں گے تو خیر بڑھتی جائے گی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کی زیرصدارت نیشنل ایگزیکٹو کونسل جرمنی کے اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں صدر NEC میاں عمران الحق، سیکرٹری جنرل ڈاکٹر چن نصیب، حافظ سردار افتخار احمد اور ممبران NECنے شرکت کی۔ اس موقع پر اجلاس میں این ای سی ممبران نے کارکردگی رپورٹ پیش کی۔ انہوں نے کونسل کی طرف سے آئندہ کے تعلیمی و تربیتی اہداف کے بارے بھی چیئرمین سپریم کونسل کو بریفنگ دی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی کے تعاون سے پاکستان جرمن ایوریئنس اینی شیٹیو فورم کے زیراہتمام ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے اعزاز میں ایک ملاقاتی عشائیہ کا انعقاد کیا گیا، جس میں جرمنی میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کے مختلف ماہرین نے شرکت کی۔ اس موقع پر چئیرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے جرمنی میں موجود نوجوان نسل میں مذہبی شعور کے حوالے سے گفتگو کی۔ نشست میں اس بات پر اتفاق کیا گیا کہ جرمنی میں مختلف مذاہب کے درمیان مذہبی رواداری، بین المذاہب امور اہم اہنگی کے تبادلہ اور باہمی احترام مذہب کے شعور کو مزید فروغ دینا ہم سب کی اجتماعی ذمہ داری ہے۔
یئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری 4 روزہ تنظیمی دورے پر جرمنی پہنچ گئے، ائیرپورٹ پر منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی کے راہنماؤں کی طرف سے آپ کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ ڈاکٹر حسن محی الدین قادری جرمنی میں پاکستانی کمیونٹی، مذہبی، سماجی راہنماؤں سے ملاقاتیں کریں گے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.