سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ (جرمنی) کے شہر آفن باخ میں مورخہ 04 مارچ 2012 ء کو ایک خوبصورت اور پروقار محفل میلاد منعقد ہوئی جس میں پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعدادنے شرکت کی۔
ڈائریکٹوریٹ آف انٹرفیتھ ریلیشنز منہاج القرآن انٹرنیشنل کی دعوت پر کالج آف شریعہ اینڈ اسلامک سائنسز کے وزٹ پر جرمن سکالر ڈاکٹر کرسچن ڈبلیو ٹرال، ڈاکٹر ہائیکے سٹمر، آسٹریلین سکالر ڈاکٹر ہیمر اور انڈین سکالر سردار منموہن سنگھ خالصہ تشریف لائے، مرکزی سیکرٹریٹ اور کالج آف شریعہ پہنچنے پر پرنسپل کالج آف شریعہ ڈاکٹر عبیداللہ رانجھا نے مہمانوں کا استقبال کیا اور پھولوں کا گلدستہ پیش کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (برلن) جرمنی کے زیراہتمام مورخہ 19 فروری 2102ء کو پاکستان کلچر سنٹر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی اکسٹھویں سالگرہ بڑے پروقار طریقے سے منائی گئی۔ اس موقع پر دو کیک کاٹے گئے۔ ایک کیک مردوں نے جبکہ دوسرا کیک خواتین اور بچوں نے کاٹا۔ تقریب میں خواتین وحضرات اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن کے زیر اہتمام مورخہ 12 فروری 2012ء بروز اتوار کو میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں ایک روح پرور محفل منعقد ہوئی جس کی صدارت ہالینڈ میں مقیم سفیر عالم علامہ حافظ محمد نذیر احمد خان نے کی جو صرف میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی تقاریب میں شرکت کے لئے جرمنی تشریف لائے تھے۔
سفیر عالم منہاج القرآن انٹرنیشنل علامہ حافظ نذیر احمد خان نے مورخہ 11 فروری 2012ء بروز ہفتہ کو جرمنی کے مختلف شہروں کا دورہ کیا۔ وہ مسجد مدینہ بریمن کے صدر شاکر اور سیکرٹری محمد ظفر کی دعوت پر بریمن آئے تھے، جہاں سے انہیں مسجد گلزار مدینہ ہانو رو لے جایا گیا۔ ہانو ور میں قیام کے بعدمسجد گلزار مدینہ کے صدر جاوید احمد اورا ن کے ساتھیوں کے ہمراہ برلن پہنچے
منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن اور پاک محمد مسجد برلن کے تعاون سے مورخہ 05 فروری 2012ء کو میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موقع پرایمان افروز محفل کا انعقاد کیا گیا جس میں برلن میں رہنے والے عشاقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ یہ محفل ہر سال کی طرح بڑی پرونق، ایمان پروراور اتحاد امت کی مظہر تھی۔
جرمنی کے خوبصورت شہراوریورپ کے ٹریڈ میٹروپ سنٹر فرینکفرٹ میں ہر سال مختلف انٹرنیشنل فیئرز کا اہتمام کیاجاتا ہے جس میں بک فیئر کا ایک اپنا مقام ہے۔اس بک فیئر میں پوری دنیا کے ممالک کی نمائندگی ہوتی ہے جس میں سپورٹس، ادب، سائنس، مذہب اور بہت سے موضوعات پر کتابیں پیش کی جاتی ہیں، علاوہ ازیں ان کے بے تحاشہ اشاعتی ادارے اپنے کاروبار اور صلاحیتوں میں خاطر خواہ اضافہ کرتے ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (فرینکفرٹ) جرمنی کے زیراہتمام مورخہ 31 جولائی 2011ء کوماہانہ محفل گیارہویں شریف کا اہتمام کیا گیا۔ محفل کا باقاعدہ آغاز نماز ظہر کے بعد تلاوت کلام پاک سے کیا گیا جس کی سعادت قاری فیض احمد چشتی نے حاصل کی۔ محفل کی نقابت کے فرائض نذیر احمد نے سرانجام دیئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (فرینکفرٹ) جرمنی کے زیراہتمام مورخہ 26 جون 2011ء بروز اتوار کو عظیم الشان کانفرنس بسلسلہ معراج النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی جس میں مردوں کے ساتھ عورتوں اور بچوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
سجادہ نشین آستانہ عالیہ حضرت سلطان باہو رحمۃ اللہ علیہ پیر سلطان فیاض الحسن قادری نے مورخہ 19 جون 2011ء بروز اتوار کو منہاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ مرکز کا وزٹ کیا، وزٹ کے دوران ان کے مریدین کی بھی خاصی تعداد ان کے ہمراہ تھی۔
چیف ایگزیکٹو اپنا انٹرنیشنل، چیئرمین ایشیئن جرمن رفاہی سوسائٹی اور ایم سی بی یورپ کے سرپرست محمد شکیل چغتائی نے مورخہ 27 مئی 2011ء بروز جمعہ علاقہ کی مشہور انڈونیشی مسجد الفلاح کی انتظامیہ کے عہدیداران اور اراکین سے ملاقات کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ (جرمنی) کے زیر اہتمام مورخہ 22 مئی 2011ء بروز اتوار ماہانہ گیارھویں شریف کی محفل منعقد ہوئی جس میں بچوں اور مردوں کے علاوہ خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
مورخہ 21 مئی 2011ء کو منہاج القرآن انٹرنیشنل فرینکفرٹ (جرمنی) کی مجلس شوریٰ کا اجلاس منعقد ہوا جس کی صدار ت منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری، صدر اعجاز احمد وڑائچ اور جنرل سیکرٹری محمد بلال اپل نے کی۔
قونصلیٹ آف پاکستان کے پلیٹ فارم سے مورخہ 23 مارچ 2011ء کو یوم پاکستان کے موقع پر ایک شاندار تقریب منعقد ہوئی۔ قونصلیٹ آف پاکستان کی جانب سے منہاج القرآن فرینکفرٹ کی انتظامیہ کو تقریب میں شرکت کی خصوصی دعوت دی گئی۔
منہاج یونیورسٹی کے عظیم سکالر علامہ محمد اقبال فانی مورخہ 11 مارچ 2011ء بروز جمعہ کو فرینکفرٹ ایئر پورٹ پہنچے۔ جہاں پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کے تنظیمی ساتھیوں جن میں صدر شبیر احمد کھوکھر، جنرل سیکرٹری علامہ نذیر، سابقہ صدر اظہر فاروق، عمر حیات (لالہ جی) اور دیگر تنظیمی ساتھیوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔ علامہ محمد اقبال فانی منہاج القرآن اسلامک سنٹر فرینکفرٹ جرمنی میں بطور ڈائریکٹر خدمات سرانجام دیں گے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.