سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن جرمنی کے ابتدائی رکن میاں محمد اکرام پاکستان میں اپنے آبائی علاقے چک جھمرہ میں دل کے دورے سے انتقال کر گئے۔ وہ کافی عرصے سے عارضہ قلب میں مبتلا تھے۔ مرحوم، نائب ناظم منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن میاں مقصود اکرام کے والدگرامی اور منہاج القرآن انٹرنیشل برلن سے وابستہ میاں عمران الحق کے سسر تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جرمنی کے سابق صدر اور دیرینہ رہنماء میاں محمد اکرام مورخہ 11 نومبر کو پاکستان میں آبائی شہر چک جھمرہ (فیصل آباد) میں اپنے خالق حقیقی سے جا ملے۔ مرحوم منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یورپ کے نائب ناظم میاں مقصوداکرام کے والد ہیں اور منہاج القرآن جرمنی کے بانی اور سینئر رہنماؤں میں شامل ہوتے تھے۔ میاں محمد اکرام صاحب (مرحوم) کی مشن مصطفوی مشن کی ترویج و اشاعت کیلئے تاریخی اور گرانقدر خدمات ہیں۔
منہاج القرآن کلچرل سنٹر فرینکفرٹ میں عید الفطر کے مبارک موقع پر فرینکفرٹ کے ایک خوبصورت ہال میں نماز عیدالفطر کی ادائیگی کا اہتمام کیا گیا۔ عید کے اس اجتماع کے انتظامات کو حتمی شکل دینے کیلئے صدر منہاج القرآن فرینکفرٹ شبیر احمد کھوکھر کی سربراہی میں ایک کمیٹی تشکیل دی گئی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اینیپتال، جرمنی کے زیراہتمام گذشتہ ماہ ایک عظیم الشاں محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی، جس میں دور دراز سے محبان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی دنیا بھر میں موجود تنظیمات نے ہفتہ تقریبات ’’ قائد ڈے‘‘ کے موقع پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری مدظلہ العالیٰ کی 58ویں سالگرہ کے موقع پر دعائیہ تقریبات کا اہتمام کیا۔ اور اس موقع پر خصوصی محافل اورپروگرامز کا انعقاد بھی کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل برلن کے زیراہتمام عیدملن تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب کا آغاز بچوں کی تلاوت کلام پاک کے مقابلے سے ہوا۔ ان بچوں میں محمد اسد، مستجاب بیگ، محمد یاسین، عائشہ امجد، بدر مہتاب اکبر، اسامہ محمود، قمرین خلیل، راحین اشتیاق، رمشا بیگ، وجدان الحق اور انعام الحق شامل تھے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.