سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن و پاکستان عوامی تحریک ضلع گھوٹکی کے زیر اہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ کی تقریب سانحہ سیہون شریف کی وجہہ سے انتہائی سادگی سے ہوئی۔ تقریب کا اہتمام تحریک منہاج القرآن کے ضلعی دفتر میں کیا گیا تھا۔
تحریک منہاج القرآن ضلع گھوٹکی (سندھ) نے عہدیداران اور کارکنان کے لیے تربیتی کیمپ کا اہتمام کیا۔ کیمپ کا مقصد تحریک منہاج القرآن کے مشن کی تفہیم اور دعوتی و تنظیمی سرگرمیوں میں پیش آمدہ مشکلات سے متعلق کارکنان کو آگاہی فراہم کرنا تھا۔ 15 نومبر 2015 کو المرتضٰی ہوٹل ڈہرکی میں منعقدہ تربیتی کیمپ میں نائب ناظمِ اعلٰی تنظیمات تحریک منہاج القرآن سردار شاکرخان مرازی نے خصوصی شرکت کی اور تربیتی لیکچر دیا۔
ورکر کنوشن سے خطاب کرتے ہوئے شاکر مزاری کا کہنا تھا کہ تحریک منہاج القرآن موجودہ دور میں امت مسلمہ کا عملی پلیٹ فارم ہے جس کے ذریعے دین اسلام کا پرچم لے کر اپنی سوئی ہوئی تقدیرکو بدلا جاسکتا ہے۔ ملک و ملت میں پھیلی بدامنی، بے چینی ہماری بےعملی کا نتیجہ ہے۔ اگر ہر فرد سچی لگن اور جذبے کے ساتھ میدان عمل میں اترے تو تبدیلی دور نہیں۔
سندھ() 13 جنوری 2014ء ایم ایس ایم کھپرو سندھ کے زیر اہتمام میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلہ میں موٹر سائیکل ریلی نکالی گئی۔ جس میں علاقہ کے متعدد افراد نے شرکت کی۔ لوگوں نے ہاتھوں میں پلے کارڈز اٹھا رکھے تھے جن پر آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اسم گرامی اور صفات درج تھیں۔
تحریک منہاج القرآن کی 30ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں جاری ہے، جس میں لاکھوں خواتین و حضرات شریک ہیں۔ ڈھرکی سندھ میں بھی ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شریک ہو کر آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب سننے کے لیے بڑی سکرین کا انتظام کیا گیا ہے۔
تحریک منہاج القرآن کھپرو کے زیراہتمام تربیتی کیمپ کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن مجید اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ آلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر صوبائی انفارمیشن سیکرٹری عبدالستار چوہان، میرپور خاص کے ڈویژنل کوآرڈینیٹر ریاض احمد، صدر تحریک منہاج القرآن کھپرو سید زاہد علی شاہ، صدر پاکستان عوامی تحریک کھپرو مشتاق احمد قائم خانی اور جملہ عہدیداران نے شرکت کی۔ تقریب میں مرکزی ناظم دعوت علامہ سعیدالحسن طاہر نے بطور معلم فرائض سرانجام دیے۔
جنرل سیکرٹری یوتھ لیگ رفیق صدیقی نے کہا کہ سندھ بھر میں 11 مئی کو بھرپور دھرنا ہوگا، جس میں ہزاروں لوگ شرکت کر کے اس کرپٹ نظام انتخاب و سیاست کو مسترد کر دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ یہ نظام کبھی ملک کو تبدیلی نہیں دے سکتا، تبدیلی کا نعرہ لگانے والے سر پکڑ کر بیٹھے ہوں گے۔ ملک کے انتخابات آزادانہ ہیں اور نہ شفاف، ہم اس نظام کا حصہ نہیں بننا چاہتے، قوم لکھ لے کہ ملک کی حکومت سازی کے لیے ہارس ٹریڈنگ ہوگی اور حکومت سازی کے لیے کرپشن کی جائے گی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن ڈہرکی کے زیراہتمام عید الاضحیٰ کے موقع پر اجتماعی قربانی کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن، منہاج القرآن یوتھ لیگ اور ایم ایس ایم کے نوجوانوں نے بھر پور کردار ادا کیا۔ بعد ازاں غرباء میں گوشت تقسیم کیا گیا اور گھر گھر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی طرف سے عید مبارک کے پیغامات بھی دیئے گئے۔
تحریک منہاج القرآن ڈہرکی کے زیراہتمام عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں زندگی کے مختلف شعبوں سے تعلق رکھنے والےسینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ جن میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی صدر امجد حسین جٹ، ڈہرکی بار کونسل، ڈہرکی سمال ٹریڈرز، ہندو کمیونٹی، روشن تارا ماڈل اسکول، حرا پبلک اسکول کے طلباء، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ میرپور ماتھیلو، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ ڈہرکی کے ساتھیوں نے خصوصی شرکت کی۔
سینئر نائب ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن شیخ زاہد فیاض نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ عوام موجودہ کرپٹ اور ظالمانہ انتخابی نظام کی خرابیوں کے خلاف بغاوت کر دیں اور جب تک الیکشن کمیشن انتخابی نظام میں اصلاحات نہ کرے، تب تک چین سے نہ بیٹھیں۔ انہوں نے کہا کہ تبدیلی کے نام پر قوم کو بے قوف بنانے والے سن لیں کہ اب ان کی سیاسی چالیں ناکام ہوں گی، کیونکہ تحریک منہاج القرآن نظام کی تبدیلی کے لئے میدان عمل میں اُتر چکی ہے۔
تحریک منہاج القرآن ڈہرکی کے زیراہتمام استقبال ربیع الاول کے حوالے سے میلاد مارچ کا انعقاد کیا گیا جس کی قیادت صدر تحریک منہاج القرآن سندھ مخدوم ندیم احمد ہاشمی نے کی جبکہ دیگر مہمانوں میں جنرل سیکرٹری سندھ سید کامران پرویز قادری، میاں رحمت اللہ قادری (صدر ڈھرکی پاکستان مسلم لیگ ن)، ایڈوکیٹ سلیم اخترملک اور سیف اللہ قادری (صدر تحریک منہاج القرآن ڈھرکی) تھے۔ میلاد مارچ میں علاقہ بھر سے بھی کثیر تعداد میں لوگوں نے شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 60 سالگرہ کے موقع پر دنیا بھر میں "قائد ڈے" کی تقریبات منعقد ہوئیں۔ ملک بھر میں منہاج القرآن کے مختلف فورمز نے بھی "قائد ڈے" تقریبات کو جوش و خروش سے منایا۔ اس حوالے سے تحریک منہاج القرآن کھپرو کے زیراہتمام 19 فروری 2011ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 60 ویں سالگرہ کو پروقار انداز میں منایا گیا۔
تحریک منہاج القرآن گھوٹکی کے تحت جشن عید میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے سلسلے میں خصوصی محفل کا انعقاد کیا گیا جو کہ 12 ربیع الاول 16 فروری بروز بدھ کو منعقد ہوئی۔ جس میں سینکڑوں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔
منہاج القرآن کی مرکزی نظامت دعوت وتربیت کے زیراہتمام اندرون سندھ میں رفقاء وابستگان کو بنیادی دینی تعلیمات سکھانے کیلئے "آئیں دین سیکھیں" کورسز کا آغاز کیا جارہا ہے۔ اس سلسلہ میں گھوٹکی میں ایک روزہ تربیتی کیمپ برائے معلمین کا اہتمام کیا گیا۔ مرکزی نظامت تربیت کے ناظم غلام مرتضیٰ علوی اور نظامت دعوت و تربیت کے علامہ محمد شریف کمالوی نے کیمپ میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن شعبہ دعوت گھوٹکی کے تحت سلسلہ وار ماہانہ درس عرفان القرآن کی نشست 24 جون 2009 بروز بدھ بعد از نماز عشاء پبلک پارک گھوٹکی میں منعقد ہوئی۔ نماز عشاء کہ وقت سے ہی پنڈال کو خوبصورت استقبالیہ بینروں و کتبوں سے سجایا گیا تھا۔ درس قرآن کیلئے ساونڈ سسٹم کا خصوصی انتظام بھی کیا گیا تھا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.