سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام ہر سال کی طرح اس سال بھی مورخہ 11 مارچ 2012ء بروز اتوار دیموس ہال نیکیا (ایتھنز) میں فقید المثال میلاد کانفرنس منعقد ہوئی جس میں موسم کی خرابی کے باوجود یونان بھر کی سماجی، مذہبی، بزنس کمیونٹی، میڈیا اور ہزاروں کی تعداد میں شمع رسالت کے پروانوں کے ایک جم غفیر نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے ذیلی مرکز نیکیا میں مورخہ 27 فروری 2012ء بروز سوموار کو سالانہ محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی جس میں گردونواح سے پاکستانی کمیونٹی کی کثیرتعداد نے شرکت کی
منہاج القرآن انٹرنیشنل (الف سینا) یونان کے زیراہتمام مورخہ 26 فروری 2102ء بروز اتوار ایک بجے الف سینا ہال میں عظیم الشان محفل میلاد منعقد ہوئی جس میں دور ونزدیک سے عاشقان رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ محفل میں 2 خوش نصیبوں کو بذریعہ قرعہ اندازی عمرہ کے ٹکٹ دیئے گئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے ڈائریکٹر علامہ غلام مصطفی مشہدی نے مورخہ 24 فروری 2102ء کو پاکستان کمیونٹی کی مسجد سفینہ پنج تن پاک(یونان) میں جمعۃ المبارک کا تاریخی خطاب کی۔ جمعہ کے اجتماع میں یونان کے جملہ علاقوں سے پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (کروپی) یونان کے زیر اہتما م مورخہ 22 فروری 2012ء بروز بدھ کو بعد نما زعشاء محفل میلا د النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی جس میں گردوونواح سے پاکستانی کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل (ماراتھونا) یونان کے زیراہتمام مورخہ 21 فروری 2102ء بروز منگل بعد نماز مغرب ذیلی مرکز ماراتھونا میں عظیم الشان عظمت مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی جس میں دور ونزدیک سے شمع رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے پروانے ایک بڑی تعداد میں شریک ہوئے
منہاج القرآن انٹرنیشنل ذیلی مرکز اینوفیتا (یونان) کے زیر اہتمام مورخہ 19 فروری 2012 ء کو بعد نماز ظہرعظیم الشان 12 ویں سالانہ محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس منعقد ہوئی جس کی صدارت منہاج یورپین کونسل کے صدر اعجاز احمد وڑائچ نے کی جبکہ خصوصی خطاب منہاج یورپین کونسل کے امیر علامہ حسن میر قادری نے کیا۔
مورخہ 19 فروری 2012ء کو دنیا بھر میں منہاج القرآن کے کارکنان اور وابستگان نے اپنے عظیم قائد شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا یوم پیدائش تحریکی جوش اور جذبے سے منایا، منہاج القرآن یونان نے بھی اپنے محبوب قائد کی سالگرہ کی تقریبات کو 4 مختلف جگہوں پر کیک کاٹ کر منایا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اینوفیتا (یونان) کے ذیلی مرکزاینوفیتا کے سابق صدر اور MPIC اینوفیتا کے موجودہ صدر ندیم مصطفی تبسم کی والدہ ماجدہ جن کا کچھ دن قبل انتقال ہو گیا تھا کے ایصال ثواب کے لئے مورخہ 18 فروری 2012ء کو ذیلی مرکز میں محفل کا انعقاد کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل تھیوا (یونان) کے ذیلی مرکزمیں مورخہ 18 فروری 2012ء کوبعد نماز عصرسالانہ محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں سینکڑوں عشاقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیر اہتمام موخہ 18 فروری 2012ء بروز ہفتہ کپسیلی مرکز پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 61 ویں سالگرہ کے موقع پر عظیم الشان سفیر امن کانفرنس کا انعقاد کیاگیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن یونان کے زیر اہتمام مورخہ 05 فروری 2012ء کو ایتھنز میں نبی محتشم سرکار دوعالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ولادت باسعادت کے موقع پر چوتھے سالانہ میلاد مارچ کا اہتمام کیا گیا۔
مرکز منہاج القرآن ریندی یونان کے زیر اہتمام مورخہ 29 جنوری 2012ء بروز اتوارمنہاج القرآن کمیونٹی سنٹر ریندی کے خوبصورت ہال میں عظیم الشان آل یونان محفل نعت منعقد ہوئی، دونوں ہالوں کو میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خوشی میں لائٹوں اور بینرز سے سجایا گیا تھااور یونان بھر سے نعت خوانوں کو محفل میں مدعو کیا گیا تھا۔
مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل ریندی(یونان) کے زیر اہتمام مورخہ 21 جنوری 2012ء بروز ہفتہ کو خصوصی محفل ذکر ونعت کا اہتمام کیا گیا، محفل میں ریندی کے گرد و نواح سے مسلمان کمیونٹی کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے ذیلی مرکز تھیوا کے زیر اہتمام مورخہ 18 جنوری 2012ء کو استقبال ربیع الاول کے سلسلہ میں محفل درود ونعت منعقد ہوئی جس میں رانا محمد وقار خان(صدر)، طارق شریف(نائب ناظم)، زیب الحسن قادری(ناظم نشرواشاعت)، سجاد حسین قادری( صدر منہاج نعت کونسل یونان)، محمد اعظم، محمد رفیق، ملک نسیم اعوان( صدر مرکز نیکیا)، محمد آصف(MPIC یونان) اور چودھری محمد اسلم(MPIC یونان) نے ایتھنز سے ایک قافلہ کی صورت میں شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.