سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
مؤرخہ 13 مئی 2017 کو منہاج القرآن انٹرنیشنل کے زیراہتمام گیارہویں شریف کی عظیم الشان روحانی محفل منعقد ہوئی، جس سے ڈائریکٹر منہاج القرآن ریندی علامہ محمد نواز ہزاروی نے خصوصی خطاب کیا، انہوں نے اپنے خطاب میں حضور غوث الوریٰ سیدنا غوث اعظم رضی اللہ عنہ کی عظمت و شان بیان کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے ترجمہ قرآن ’’عرفان القرآن‘‘ اور دہشت گردی کے خلاف مبسوط تاریخی فتویٰ ’’دہشت گردی اور فتنہ خوارج‘‘ کے یونانی زبان میں ترجمہ کی تقریبِ رُونمائی مؤرخہ 2 مئی 2017 کو ایتھنز، یونان کے علاقہ نیکیا کے معروف دیموس ہال میں منعقد ہوئی، جس میں چیئرمین سپریم کونسل تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔
منہاج القرآن انٹر نیشنل یونان کے ذیلی مراکز پر ہر سال کی طرح اس سال بھی ربیع الاول میں عظیم الشان محافل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔ یونان کے ذیلی مراکز تھیوا، اینوفیتا، سیماتاری، ماراتھونا، کاتوسولی، برہامی، کروپی اور الف سینا میں منعقدہ محافل میلاد میں لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ محافل میں ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹرنیشنل بریشیا اٹلی علامہ سید غلام مصطفیٰ مشہدی نے خصوصی خطابات کیے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے فورم منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن کونسل یونان کے زیراہتمام 18 دسمبر 2016 کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر ریندی، ایتھنز میں کرسمس سیمینار کا اہتمام کیا گیا۔ سیمینار میں وزارت مذہبی امور کی نمائندہ Kiramida Vasiliki، وزارت پبلک آرڈر کی ممبر Kostadina Kosta ،Giota Geroyani اور Mr Takis، یونان کے معروف فٹ بال پلیئر Ikonomopoulos، منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے ناظم غلام مرتضیٰ قادری، پاک ہیلنک کلچرل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی یونان کے صدر سید محمد جمیل اور تیمور طارق سمیت مختلف مذہبی، سیاسی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام 12 نومبر 2016 کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر ریندی، ایتھنز میں سیدنا داتا گنج بخش رحمۃ اللہ علیہ کے عرس کے موقع پر ’داتا علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ سمینار‘ کا انعقاد کیا گیا۔ سمینار میں ایتھنز اور اس کے مضافاتی شہروں سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے کارکنان اور مسلم کمیونٹی نے بڑی تعداد مین شرکت کی۔ علامہ حافظ محمد نواز ہزاروی نے سمینار سے خطاب کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان اسلامک سنٹر ریندی ایتھنز میں 12 نومبر 2016ء کو حضرت داتا علی ہجویری رحمۃ اللہ علیہ کے سالانہ عرس مبارک کی مناسبت سے نشست کا اہتمام کیا گیا۔ اس پروگرام میں منہاج القرآن انٹر نیشنل یونان کی مرکزی تنظیم اور جملہ فورمز کے کارکنان، وابستگان اور ایتھنز بھر سے مسلم کمیونٹی نے بھی شرکت کی۔
پاکستان عوامی تحریک یونان کے زیراہتمام سانحہ ماڈل ٹاؤن لاہور کے دو سال مکمل ہونے پر مورخہ 17 جون 2016 پاکستانی سفارت خانہ کے سامنے پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں منہاج القرآن یونان و پاکستان عوامی تحریک کے کارکنان کے ساتھ ساتھ پاکستان تحریک انصاف یونان کی قیادت نے بھی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیراہتمام یونان کے مختلف شہروں میں قائم منہاج القرآن اسلامک سینٹرز میں سفیر امن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 65 ویں سالگرہ کی تقریبات منعقد کی گئیں جن میں شیخ الاسلام کی فروغِ امن اور تجدیدِ دین کی خدمات پر انہیں خراجِ تحسین پیش کیا گیا۔ یہ تقریبات کروپی، اینوفیتا، برہامی اور الف سینا کے مراکز پر انعقاد پذیز تھیں، جبکہ مرکزی تقریب 19فروری 2016 کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر ریندی، ایتھنز میں منعقد کی گئی۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن یونان ایتھنز نے 06 فروری 2016 کو شام، افغانستان اور لیبیا سمیت مختلف ممالک کے تارکینِ وطن پر مشتمل پناہ گزین کیمپ میں اشیائے خوردونوش، ادویات، کمبل، جوتے اور بچوں کے کھلونے تقسیم کیے۔ اس موقعہ پر منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے صدر رانا محمد وقار خاں، نائب صدر حاجی محمد الیاس، نائب ناظم مالیات عابد علی جٹ، پاکستان عوامی تحریک یونان کے صدر ماسٹر سرفراز احمد، منہاج القرآن اسلامک سنٹر یونان کے ڈائریکٹر قاری مدثر مصطفیٰ موجود تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے کارکن حاجی محمد رفیع نے بیٹے کی پیدائش پر 31 جنوری 2016 کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر کروپی میں عظیم الشان محفل ذکر مصطفیٰ صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کا اہتمام کیا۔ محفل میں منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے صدر رانا محمد وقار خاں، نائب ناظم ارسلان خرم چیمہ، منہاج القرآن تھیوا کے سرپرست راجہ وسیم علی، دیگر عہدیداران سمیت منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے کارکنان اور عشاقانِ مصطفی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان نے 23 جنوری 2016 کو منہاج القرآن اسلامک سنٹر ریندی (ایتھنز) میں گیارہویں شریف کی عظیم الشان سالانہ محفل کا اہتمام کیا، جس میں یونان میں مقیم پاکستانی، بھارتی اور بنگالی کمیونٹی کے افراد نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ محفل سے علامہ حافظ محمد نواز ہزاروی نے خطاب کیا۔
علامہ انوار المصطفیٰ ہمدمی نے منہا ج القرآن یونان کی مرکزی و ذیلی تنظیمات کو خوبصورت پروگرامز کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی اور ان کی تحریکی خدمات کو سراہا۔ مرکزی محفل میلاد النبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم سے خطاب کرتے ہوئے علامہ انوار المصطفی ہمدمی نے امن و آشتی کا پیغام دیا اور کہا کہ مسلمان کبھی دہشتگرد نہیں ہوسکتا
منہاج القرآن اسلامک سنٹر ریندی ایتھنز میں منہاج پیس اینڈ انٹیگریشن یونان کے زیراہتمام 20 دسمبر کو سالانہ کرسمس سیمینار کا انعقاد کیا گیا، سیمینار کا آغاز تلاوت قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت علامہ حافظ محمد نواز ہزاروی نے حاصل کی، جبکہ رنگ الحسن شاہ نے بارگاہِ رسالتمآب صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گلہائے عقیدت پیش کیے۔ سیمینار میں شرکاء سے اظہار خیال کرنے والوں میں شامیر امجد، عمران اللہ، مرزا امجد جان، رانا محمد وقار خاں، غلام مرتضیٰ قادری، علی یورگیوآوی اور علی یورگیو کوستادینوس شامل تھے۔
منہاج القرآن اسلامک سنٹر ریندی ایتھنز میں 12 دسمبر کو نمازِ عصر کے بعد استقبال ربیع الاوّل کے سلسلے میں عظیم الشان محفل نعت کا اہتمام کیا گیا جس کی صدارت منہاج القرآن لائبریریز یونان کے ناظم حاجی جاوید اقبال نے کی۔ محفل میں منہاج القرآن یونان کے صدر رانا محمد وقار خان، ناظم غلام مرتضیٰ قادری، اینوفیتا، کروپی اور کپسیلی کے مراکز سے منہاج القرآن انٹرنیشنل کے کارکنان و وابستگان سمیت عشاقان مصطفی صلیٰ اللہ علیہ وسلم کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
علامہ نور احمد نور دورہ یونان کے آخری پروگرام کے طور پر منہاج القرآن الف سینا کے زیرِاہتمام جامع مسجد مکی الف سینا میں شریک ہوئے۔ علامہ نور احمد نور نے ان تمام پروگرامز میں امام حسین علیہ السلام کی شہادت، جرات، بہادری اور آپ کے صبر کا پیغام دیتے ہوئے کہا کہ ظلم و جبر کے خلاف آواز بلند کرنا اوراس کے خلاف عملی میدان میں آنا امام حسین علیہ السلام کی سنت ہے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.