سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
اس موقع پر ماسٹر رفیق اعجاز، ملک ضیاء مچھوڑا، غلام حیدر سیال، اشیر حیدر، غلام مرتضی قادری، چوہدری شبیر دھامہ اور چوہدری محمد اسلم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ 17 جون کو سانحہ ماڈل ٹاؤن لاہور میں بپا کی جانے والی دہشت گردی اور قتل وغارت گری کو کبھی بھلایا نہیں جا سکتا۔ ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی رہائش گاہ اور منہاج القرآن سیکرٹریٹ پر ہونے والا پولیس حملہ ریاستی دہشت گردی، قتل وغارت گری اور حکومتی بربریت وتشدّد کی بدترین مثال ہے
تحریک منہاج القرآن ریندی کے زیرِاہتمام ریندی اسلامک سینٹر کے مرکزی ہال میں عظیم الشان محفل نعتِ رسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم سجائی گئی جس کے مہمانِ خصوصی حسان منہاج الحاج محمد افضل نوشاہی تھے۔ محفلِ نعت میں یونان بھر سے تحریک منہاج القرآن کے تمام فورمز کے عہدیداران، کارکنان اور وابستگان سمیت عشاقان مصطفی صلی اللہ علیہ والہ وسلم کی بڑی تعدادنے شرکت کی۔
پاکستان عوامی تحریک کے زیراہتمام سہ پہر 4:00 بجے یوم تاسیس پاکستان عوامی تحریک کا انعقاد کیا گیا جس میں الحاج محمد افضل نوشاہی اور مرکزی قائدین و عہدیداران نے بھرپور شرکت کی۔ بعد از نماز مغرب ذیلی مرکز انوفیتا میں محفل نعت کے پروگرام کا انعقاد کیا گیا تھا جس میں مقامی و نامور ثناء خوان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے بھی اپنی حاضری لگوائی، اس موقع پر الحاج محمد افضل نوشاہی کے خصوصی کلام پر مرکز کا ہال مسلسل نعروں سے گونجتا رہا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے نائب ناظم نشرواشاعت ناصر اکبر کے جواں سالہ بیٹے کی روح کے ایصال ثواب کی روحانی محفل مورخہ 20 اپریل بروز سوموار بعد از نماز عصر منعقد کی گئی۔ روحانی محفل میں تلاوت قرآن مجید حافظ محمد نواز ہزاروی نے حاصل کی، جبکہ نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم پڑھنے کی سعادت ندیم عباس، ناصر اکبر، اعظم اعوان، سجاد حسین قادری نے حاصل کی، محفل میں نقابت کے فرائض ظفر اقبال اعوان نے سرانجام دیئے۔
اس موقع پر صدر پاکستان عوامی تحریک یونان نے کہا کہ اس ملک کو بنانے کے لیے ہمارے آباؤاجداد نے بہت ساری قربانیاں دی ہیں، تب جاکر ہم نے وطن عزیز پاکستان حاصل کیا ہے جبکہ ہمارے نااہل حکمران وطن عزیز کے دشمن بنے ہوئے ہیں اور اپنے مفاد کی خاطر وطن عزیز کو داؤ پر لگایا ہوا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہمارا قومی فریضہ ہے کہ پاکستان کی حفاظت کے لیے ان نااہل حکمرانوں سے چھٹکارا حاصل کریں۔
مورخہ 12 دسمبر 2014 بروز جمعتہ المبارک سے 15 دسمبر 2014 بروز سوموار تک یورپین ممالک کے اجلاس میں منہاج یورپین کونسل کے صدور، ناظم و اعلیٰ عہدیداران نے شرکت کی۔ یورپ سے متعلقہ تمام ممالک میں موجود تنظیمی معاملات کو فعال بنانے اور بہترین لائحہ عمل تیار کرنے کے ساتھ ساتھ تنظیمی کارکردگی رپورٹس بھی پیش کی گئیں، مزید یہ کہ یونان کے موجودہ معاشی حالات، یونان کے تنظیمی حوالہ جات سے اہم امور پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
منہاج یورپین کونسل کا اجلاس 11اور 12 دسمبر 2014 کو یونان کے دارالحکومت ایتھنز میں منعقد ہو گا جس میں شرکت کے لئے یورپ کے مختلف ممالک سے منہاج یورپین کونسل کے عہدیداران اور منہاج القرآن یورپ کی ملکی تننظیمات کے صدور و ناظمین جمعہ کے روز ایتھنز (یونان) پہنچے، ان ممالک میں سپین، فرانس، ہالینڈ، جرمنی ناروے، ڈنمارک اور بیلجیم شامل، ایتھنز کے انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر مہمانوں کا استقبال مقامی تنظیم اور منہاج یوتھ لیگ کے عہدیداران نے کیا۔
علامہ عبدالستار سراج (نائب امیر منہاج یورپین کونسل) نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کربلا کا واقعہ پیش آنے کی اصل وجہ یذیدی نظام اور سسٹم ہی تھا جس نے اسلامی اقدار کو پامال کرنے کی ہر ممکن کوشش کی اور ایک نیا غیر اسلامی نظام لانے کی کوشش کر رہا تھا جس میں غیر مشاورتی عمل، کرپشن، خواتین کے حقوق کی پامالی، بادشاہی اقدامات، عام اور غریب عوام کے ساتھ برا رویہ، اپنے عزیز و اقارب کو حکومتی عہدوں سے نوازنا اور سب سے بڑھ کر اہل بیت اطہار کے گھرانے سے ناجائز سلوک اور بغاوت تھی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے زیر اہتمام مورخہ 23 جون 2104 کو سانحہ ماڈل ٹاون لاہور کے خلاف تحریک منھاج القرآن یونان کی طرف سے سفارتخانہ پاکستان یونان کے سامنے حکومتی دہشت گردی کے خلاف بھرپور احتجاج کیا گیا جس میں یونان کی مرکزی قیادت سمیت منہاج القرآن کے تمام فورمز، پاکستان عوامی تحریک، ذیلی مراکز، ویمن لیگ، سیاسی و سماجی شخصیات، صحافی برادری اور عوام الناس نے بھرپور شرکت کی۔
مورخہ 17 جون بروز منگل بعد از نماز مغرب مرکز منہاج القرآن ریندی یونان میں سانحہ لاہور میں شہید ہونے والوں کیلئے قرآن خوانی اور اظہار تعزیت کی محفل کا اہتمام کیا گیا۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا گیا جس کی سعادت قاری مدثر مصطفیٰ (امام و خطیب مرکز منہاج القرآن کیپسیلی) نے حاصل کی نقابت کے فرائض چوہدری مدثر خادم سوہل (صدر پاکستان عوامی تحریک یونان) نے سر انجام دیئے۔
مورخہ 31 مئی بروز ہفتہ بعد از نماز عصر محمد نوید سحر (دیرینہ تحریکی ساتھی) کی والدہ ماجدہ کے لئے ا یصال ثواب کی محفل کا اہتمام کیا گیا جس میں یونان بھر سے لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، تحریک منہاج القرآن یونان کی طرف سے صدر رانا محمد وقار خان، ناظم غلام مرتضیٰ قادری، ناظم مالیات ارسلان خرم چیمہ، ناظم نشرواشاعت مرزا محمد امجد جان، ناظم ممبر شپ محمد آصف قادری، صدر ویلفیئر حاجی محمد الیاس، ناظم لائبریری حاجی جاوید اقبال اور دیگر قائدین نے شرکت کی۔
مورخہ 24 مئی بروز ہفتہ بعد نماز عصر مرکز منہاج القرآن ریندی میں رانا محمد وقار خان (صدر تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان) کی والدہ ماجدہ کے ایصال ثواب کے لئے سالانہ محفل کا اہتمام کیا گیا جس میں دور و نزدیک سے لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔
جامع مسجد علی رضی اللہ عنہ و مرکز منہاج القرآن کپسیلی میں عظیم الشان محفل عظمت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ منعقد کی گئی۔ جامع مسجد علی رضی اللہ عنہ و مرکز منہاج القرآن کپسیلی میں 26 اپریل بروز ہفتہ بعد نماز عصر عظیم الشان محفل عظمت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ منعقد کی گئی۔ محفل میں ایتھنز بھر سے کثیر تعداد میں عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن پاک سے کیا جس کی سعادت حافظ ساجد محمود نے حاصل کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل یونان کے پلیٹ فارم سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے لکھے ہوئے عرفان القرآن کی گریک زبان میں ٹرانسلیشن کے معاہدے پر مورخہ 23 مارچ 2104 کو دستخط کئے گئے۔ عرفان القرآن کی گریک میں ٹرانسلیشن کا عمل قانونی پہلووں کو سامنے رکھتے ہوئے گریکی وکیل، ٹرانسلیشن کمپنی کی طرف سے نمائندگی اور منہاج القرآن کی ملکی ایگزیکٹیو کی موجودگی میں سر انجام پایا۔
پاک ہیلینک کلچرل اینڈ ویلفیئر سوسائٹی یونان کے صدر اور منہاج پیس اینڈ انٹی گریشن یورپ کے جنرل سیکرٹری سید محمد جمیل کی43 سالہ خدمات بلا آخر رنگ لے آئیں، اور انہیں ایک یونانی آرگنائزیشن KINISI POLITOIP کی جانب سے اعلی ایوارڈ کے لئے منتخب کر لیا گیا، ایوارڈ کی تقریب پالیاس وولی (پرانی پارلیمنٹ ) میں منعقد ہوئی جس کے مہمان خصوصی جمہوریہ یونان کے صدر کارولوس پاپو لیاس تھے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.