سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
احتجاجی شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ڈاکٹر رحیق احمد عباسی نے کہا کہ 17 جون 2014 کو ماڈل ٹاؤن سے 14 معصوموں کے جنازے اٹھے، ایک سال بعد نام نہاد رپورٹ آنے کے بعدانصاف کا جنازہ اٹھ گیا اور اب ان شا اللہ جلد اس آمرانہ ظلم پر مبنی نظام کا جنازہ اٹھے گا۔ انہوں نے کہا کہ جب تک یہ قاتل حکمران مسلط ہیں ماڈل ٹاؤن اور ڈسکہ کے سانحات رونما ہوتے رہیں گے۔ انہوں نے کہا کہ ظالم اعلیٰ نے ایک قاتل کو اپنی کابینہ میں دوبارہ شامل کر کے انصاف کے منہ پر طمانچہ مارا ہے۔
پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن گوجرانوالہ پی پی 99 کے زیراہتمام ورکرز کنونشن فیروز والا میں منعقد ہوا جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ کنونشن کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ کنونشن کے مہمان خصوصی ضلعی امیر تحریک عمران علی ایڈووکیٹ، سید محسن علی شاہ گیلانی، رفعت اشفاق اور زونل ناظم تنظیمات انجینئر محمد رفیق نجم تھے، علاوہ ازیں مرکزی اور ضلعی عہدیداران نے بھی شرکت کی۔ اس موقع پر معزز مہمانوں نے اظہار خیال بھی کیا۔
اس موقع پر محمد رفیق نجم نے قائد انقلاب ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی انقلاب کے لیے شب و روز کی محنت کے حوالے سے حاضرین کو بتایا۔ بعد ازاں اسلام آباد دھرنے میں شامل شرکاء میں اسناد تقسیم کیں۔ تقریب میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی علمی فکری اور نظریاتی خدمات کو خراج تحسین پیش بھی کیا گیا۔ اس موقع پر شرکاء تقریب کو ڈاکٹر طاہرالقادری کی عالم اسلام کے حوالے سے خدمات پر ایک ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی جسے حاضرین نے بہت سراہا۔ تقریب کے آخر ڈاکٹر طاہرالقادری کی 64 ویں سالگرہ کے حوالے سے کیک بھی کاٹا گیا۔ شرکاء تقریب نے ڈاکٹر طاہرالقادری کی صحت و تندرستی اور لمبی عمر کی دعائیں بھی کیں۔
پاکستان عوامی تحریک گوجرانوالہ کے زیراہتمام ڈاکٹر طاہرالقادری کے 64 ویں یوم پیدائش کے سلسلے میں پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا، جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ضلعی ناظم انجینئر رفیق نجم تھے، علاوہ ازیں تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے جملہ فورمز کے عہدیداران و کارکنان بھی شریک تھے۔
پاکستان عوامی تحریک کے سربراہ ڈاکٹر طاہرالقادری کے 64 ویں یوم پیدائش کو پاکستان سمیت دنیا کے 90 ممالک میں پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام منایا گیا۔ 19 فروری 2015ء کو گوجرانوالہ میں طاہر سلیم چغتائی ضلعی ناظم ممبر شپ تحریک منہاج القرآن گوجرانوالہ کے گھر پر ایک پروقار تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ تقریب میں ڈاکٹر طاہرالقادری کی علمی فکری اور نظریاتی خدمات کو خراج تحسین پیش بھی کیا گیا۔ اس موقع پر شرکاء تقریب کو ڈاکٹر طاہرالقادری کی عالم اسلام کے حوالے سے خدمات پر ایک ڈاکومنٹری بھی دکھائی گئی جسے حاضرین نے بہت سراہا۔
پاکستان عوامی تحریک گوجرانوالہ کے زیراہتمام 12 دسمبر 2014 کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت یابی کے لئے اسلامک سینٹر پیپلز کالونی میں دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں کارکنان نے کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن سے کیا گیا اور بارگاہ سرورکونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نزرانہ عقیدت پیش کیا۔ علاوہ ازیں تمام شرکا نے شماروں کی صورت میں درود پاک پیش کرنے کی سعادت حاصل کی۔
سانحہ ماڈل کو رونما ہوئے ایک مہینہ ہوگیا، 14 معصوم انسانوں کو شہید اور 100افراد کو گولیوں سے چھلنی کر دیا گیا، اس ریاستی دہشت گردی کے خلاف FIR درج نہ ہونے پر پاکستان عوامی تحریک نے ملک بھر میں پرامن احتجاجی مظاہرے کیے۔ گوجرانوالہ میں بھی احتجاجی ریلی نکالی گئی جس میں ہزاروں مرد و خواتین اور بزرگوں اور بچوں نے شرکت کی۔
اکستان عوامی تحریک گوجرانوالہ کے زیراہتمام مورخہ 04 جولائی 2014ء کو دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے آپریشن ضرب عضب (ضرب حق) کے حق میں ریلی نکالی گئی جس میں پاکستان عوامی تحریک گوجرانوالہ کے عہدیداران اور کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی۔ پاکستان عوامی تحریک ک عہدیداران نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم دہشت گردی کے خلاف پاک فوج کے آپریشن کے بھرپور حمایت کرتے ہیں اور ان کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔ ریلی کا اختتام دعائے خیر سے ہوا۔
تحریک منہاج القرآن ضلع گوجرانوالہ کے زیراہتمام منہاج ڈویلپمنٹ فنڈ کے سلسلہ میں شادمان میرج ہال کنگنی والہ جی ٹی روڈ میں کنونشن منعقد ہوا، جس میں مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک شیخ زاہد فیاض نے خصوصی شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت قرآن سے ہوا، بعد ازاں حکیم رفعت اشفاق نے تاجدار کائنات صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود پاک کا نذرانہ نے پیش کیا۔ اسٹیج سیکرٹری کے فرائض ڈاکٹر شفاقت علی قادری نے انجام دیے۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل علی پور چٹھہ کے زیراہتمام مصطفوی کارکنان کے لیے ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا جس میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ پروگرام کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ اس موقع پر انجینئر رفیق نجم ناظم تنظیمات نے خصوصی شرکت کی اور بریفنگ دی۔ ورکشاپ کا اختتام دعائیہ کلمات سے ہوا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ گوجرانوالہ کے زیراہتمام بیداری طلبہ مارچ 14 مارچ کو دن 3 بجے اڈا گوندلیانوالہ تا پریس کلب منعقد ہوا۔ جس کی قیادت مرکزی صدر ایم ایس ایم چوہدری عرفان یوسف، مرکزی نائب صدر ایم ایس ایم رضی طاہر نے کی۔ ممبر سنٹرل کیبنٹ کاشف فیاض چیمہ، سبطین علی کلیئر، صدر گوجرانوالہ اعجاز مہر، کوآرڈینیٹر ریحان حمید ودیگر راہنما بھی مارچ میں شریک تھے۔ مارچ اپنے مقررہ راستوں سے ہوتا ہوا پریس کلب کے سامنے اختتام پذیر ہوا، جہاں پر مقررین نے اظہار خیال کیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ گوجرانوالہ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 63 ویں سالگرہ کے موقع پر ’’ڈاکٹر طاہرالقادری کا پاکستان‘‘ کے عنوان سے سیمینار منعقد کیا گیا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ سیمینار کا باقاعدہ آغاز قاریہ طیبہ نے صحیفہ انقلاب کی آیات بینات سے کیا، جبکہ سدرہ فاضل نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گلہائے عقیدت نچھاور کیے۔ نقابت کے فرائض محترمہ مریم اسلم نے انجام دیے اور محترمہ ہریرہ باور صدر منہاج القرآن ویمن لیگ گوجرانوالہ نے استقبالیہ کلمات ادا کئے۔
پاکستان عوامی تحریک گوجرانوالہ کے زیراہتمام اسلامک سینٹر پیپلز کالونی میں حاجی عبدالرزاق چیئرمین ARY کے ایصال ثواب کے لئے قرآن خوانی کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر امیر تحریک گوجرانوالہ عمران علی ایڈووکیٹ، صدر پاکستان عوامی تحریک حاجی ملک فاروق احمد، منہاج یوتھ لیگ کے صدر رانا شہزاد اور جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک قاری شفاقت علی قادری بھی شریک تھے۔ قرآن خوانی کے بعد بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں گلہائے عقیدت نچھاور کیے گئے اور مرحوم کی بخشش ومغفرت کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
ڈاکٹر محمد طاہر القادی نے سب سے پہلے امن فارمولہ دے کر سفیر امن ہونے کا ثبوت دیا۔ انہوں نے ہی سب سے پہلے کہا تھا "اپنا عقیدہ چھوڑو مت اور کسی کا عقیدہ چھیڑو مت"۔ اگر آج بھی اس فارمولہ پر عمل کر لیا جائے تو ملک عزیز میں امن قائم ہو سکتا ہے۔ ڈاکٹر محمد طاہر القادری امت مسلمہ کا سرمایہ ہیں۔ ان کی اسلام اور پاکستان کے لئے بے پایاں خدمات کو دیکھتے ہوئے سرکاری وغیر سرکاری سطح پر ان گنت امن ایوارڈ دیے گئے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار عمران علی ایڈووکیٹ امیر تحریک منہاج القرآن نے ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 63 ویں سالگرہ منانے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
زونل ناظم تنظیمات ساجد محمود بھٹی نے گوجرانوالہ کے تمام کارکنان کو کامیاب پروگرام کرنے پر مبارک پیش کی۔ اس موقع پر انہوں نے کہا کہ کرپٹ حکومت نے عوام کا جینا دو بھر کر دیا ہے، آئے روز دہشت گردی، اغوا برائے تاوان اور بچیوں کی عصمت دری کے واقعات رونما ہو رہے ہیں۔ جبکہ موجودہ گورنمنٹ مفلوج اور ناکام ہو چکی ہے۔ قوم انتہائی مایوسی کے اس عالم میں ڈاکٹر طاہرالقادری کو اپنا مسیحا جانتے ہوئے ایک کروڑ نمازیوں کی صف میں جمع ہو رہے ہیں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.