سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کامونکی، گوجرانوالہ نے عیدالاضحیٰ کے موقع پر سیلاب سے متاثرہ خاندانوں اور غریب بستوں کے باسیوں کو عید کی خوشیوں میں شامل کیا۔ عید کے پہلے روز ہی متاثرہ بستیوں میں قربانی کا گوشت پہنچایا گیا۔
تحریک منہاج القرآن گوجرانوالہ کے زیراہتمام 11 اکتوبر 2013ء کو دورِ حاضر کے تقاضوں کے مطابق رضاکاران کی تربیت کے لئے سوشل میڈیا ٹریننگ کیمپ کا انعقاد کیا گیا، جس میں ڈسٹرکٹ گوجرانوالہ اور گردو نواح کے علاقوں سے 30 سے زائد رضاکاران نے شرکت کی۔ اس کیمپ میں منہاج انٹرنیٹ بیورو کی تین رکنی ٹیم نے بھی شرکت کی جن میں ڈائریکٹر منہاج انٹرنیٹ بیورو عبدالستار منہاجین، مرکزی سوشل میڈیا کوآرڈینیٹراور ممبر سوشل میڈیا محمد یامین مصطفوی شامل تھے۔ پروگرام میں زونل ناظم تنظیمات گوجرانوالہ ساجد محمود بھٹی نے بھی خصوصی شرکت کی۔
صطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ گوجرانوالہ کے زیراہتمام یوم تاسیس کے سلسلے میں تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں جس میں ڈویژنل کوآرڈنینٹر کاسف فیاض چیمہ نے خصوصی شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ واضح رہے کہ اس سلسلے کے پروگرام نومبر کے آغاز تک جاری رہیں گے، جبکہ پورا ماہ ‘‘امید پاکستان طلبہ کنونشنز’’ ہوں گے۔
گوجرانوالہ آمد پر ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کا عظیم الشان استقبال
منہاج القرآن اسلامک سنٹر نوشہرہ ورکارں، گوجرانوالہ کے سنگ بنیاد کی تقریب منعقد ہوئی جس میں تحریک منہاج القرآن کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین نے خصوصی شرکت کی اور سنٹر کا سنگ بنیاد رکھا۔ ڈاکٹر حسن قادری نے تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری نے 1994ء میں منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کا آغاز کیا جس کے قیام کا مقصد قوم کو زیور تعلیم سے آراستہ کر کے انہیں معاشرے کا ایک اہم اور مفید رکن بنانا ہے تاکہ وہ ملک و قوم کی ترقی میں اہم کردار ادا کر سکے۔
پاکستان عوامی تحریک پی پی 92 گوجرانوالہ کے زیراہتمام عظیم الشان ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے مرکزی صدر پاکستان عوامی تحریک شیخ زاہد فیاض نے کہا کہ انقلاب پاکستان کا مقدر بن چکا ہے۔ منہاج القرآن کے کارکنان نے قوم کو انقلاب آشنا کر دیا ہے۔ ایک کروڑ نمازیوں کی تیاری کے بعد نماز کھڑی ہوگی اور تمام شیطان بھاگ جائیں گے۔
امیر تحریک عمران علی ایڈووکیٹ نے تمام قائدین کو عید مبارک کہا اور ان کے جذبوں کو سراہا جن کی بدولت وہ اتنی بارش میں بھی تشریف لائے۔ انہوں نے کہا: یہ صرف ہمارے قائد کی تربیت کا اثر ہے کہ ہمارے جذبوں کی راہ میں کوئی رکاوٹ نہیں آ سکتی۔
تحریک منہاج القرآن گوجرانوالہ کے زیراہتمام تیسرا درس عرفان القرآن 13 جو لائی 2013 نماز فجر کے بعد بمقام شان میرج ہال سیالکوٹ روڈ میں منعقد ہوا جس کی صدارت امیر تحریک عمران علی ایڈووکیٹ نے کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن حکیم اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔
تحریک منہاج القرآن گوجرانوالہ کے زیراہتمام رمضان المبارک کا دوسرا دروس عرفان القرآن 12 جو لائی 2013 کونماز فجر کے بعد بمقام شان میرج ہال سیالکوٹ روڈ میں منعقد ہوا، جس کی صدارت امیر تحریک عمران علی ایڈووکیٹ نے کی۔ پروگرام کا آغاز تلاوت قرآن حکیم سے ہوا جس کے بعد نعت مبارکہ بھی پیش کی گئی۔
پاکستان عوامی تحریک گوجرانوالہ کے زیراہتمام میٹنگ میں دھرنے کی تیاریوں کا جائزہ لیتے ہوئے اس بات کو یقینی بنایا گیا کہ گیارہ مئی کو پرامن دھرنے کے لیے بھرپور توانائیاں بروئے کار لاتے ہوئے اس بات کو یقینی بنایا جائے گا کہ گوجرانوالہ میں یہ دھرنا کامیاب دھرنا ثابت ہو۔
مرکزی ناظمہ نوشابہ ضیاء نے اپنی گفتگو میں کہا کہ موجودہ نظام انتخابات میں رہتے ہوئے ملک میں مثبت تبدیلی لانا ناممکن ہے۔ یہ نظام کرپٹ اور دھن دھونس دھاندلی کا نظام ہے جس میں کرپشن کرنے اور لوٹ مار کرنے والوں کو چہرے بدل بدل کر سامنے لایا جاتا ہے اور عوام کے ساتھ گھناؤنا کھیل کھیلا جاتا ہے۔
مرکزی قائدین نے ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہم ان چوروں اور لٹیروں کی سیاست کی مسترد کرتے ہیں اور اس کرپٹ نظام کے خلاف ہیں جس میں غریب کے لئے روٹی نہیں، مکان نہیں، بجلی نہیں، گیس نہیں، غریب کے بچے بھوک سے مر رہے ہیں اور ان کرپٹ عناصر کی عیاشیاں عروج پر ہیں۔ الیکشن میں وہی کرپٹ عناصر پھر پارٹیاں بدل کر سامنے آ رہے ہیں الیکشن کمیشن نے اُنہی چوروں لٹیروں کو دودھ میں نہلا کر پاک صاف قرار دے دیا ہے۔
نام نہاد سکروٹنی قوم کے ساتھ سنگین مذاق ہے۔ جمہوریت کی آڑ میں ٹیکس چوروں کو پھرمسلط کیا جا رہا ہے۔ نظام تبدیل کئے بغیر انتخابات کا انعقاد نقصان دہ ثابت ہوگا۔ان خیالات کا اظہار مرکزی کوآرڈینیٹر پاکستان عوامی تحریک ساجد محمود بھٹی نے پاکستان عوامی تحریک اور تحریک منہاج القرآن کے مشترکہ تنظیمی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔
گوجرانوالہ: تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام الودود میرج ہال میں یکم مارچ 2013 شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 62 ویں سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی۔ امیر تحریک منہاج القرآن پنجاب احمد نواز انجم اس تقریب میں مہمان خصوصی تھے۔ سٹیج سیکرٹری کے فرائض چودھری شفاقت علی مہر نے انجام دیئے۔
ڈاکٹر طاہرالقادری نے جلسہ عام کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سرمایہ دار کبھی غریب کی بہتری کے لئے قانون سازی نہیں کریں گے۔ کیا آپ اپنی عزت کرپٹ سیاستدانوں کے ہاتھ بیچ دینا چاہتے ہیں؟ انہوں نے کہا کہ میں قوم کو آئین کی تعلیم دیتا رہوں گا تآنکہ لوگ امیدواروں کی آنکھوں میں آنکھیں ڈال کر آئین کے مطابق ان کی جانچ پرکھ کر سکیں۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.