سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن گوجرانوالہ کے زیراہتمام ہفت روزہ دروس عرفان القرآن کا اہتمام کیا گیا جس کا پہلا پروگرام مورخہ 27 جولائی 2012ء بروز جمعۃ المبارک تاج محل میرج ہال جی ٹی روڈ گوجرانوالہ میں منعقد ہوا۔ پروگرام میں علامہ علامہ رانا محمد نفیس قادری مرکزی نائب ناظم دعوت نے خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن گوجرانوالہ کے زیراہتمام ہفت روزہ دروس عرفان القرآن کا اہتمام کیا گیا جس کا پہلا پروگرام مورخہ 26 جولائی 2012ء بروز جمعۃ المبارک تاج محل میرج ہال جی ٹی روڈ گوجرانوالہ میں منعقد ہوا۔ پروگرام میں علامہ مفتی ارشاد حسین سعیدی نے خصوصی شرکت کی۔
4 مارچ 2012ء بروز ہفتہ صبح 11:00 بجے سیدہ شاہجہاں منہاج القرآن اسلامک سنٹر علی پور چٹھہ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 61 ویں سالگرہ کے موقع پر قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوت قرآن مجید کی آیات سے ہوا، جس کی سعادت قاری تصور زبیر (مدرس سیدہ شاہجہاں منہاج القرآن اسلامک سنٹر) نے حاصل کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ علی پور چٹھہ کے زیر اہتمام مورخہ 26 فروری 2012 کو یونین کونسل ککہ کولہ میں عظیم الشان محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد ہوئی۔ جس میں گرد ونواح سے تقریباً 1200 خواتین نے شرکت کی۔ علاوہ ازیں علاقہ بھر سے موثر خواتین نے بھی شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ گوجرانوالہ کے زیراہتمام عظیم الشان استقبال میلاد کانفرنس کا انعقاد کیا گیا جس میں گوجرانوالہ بھر سے ہر طبقہ فکر سے تعلق رکھنے والی ہزاروں خواتین نے شرکت کی۔ تمام PP حلقہ جات کی ناظمات نے اپنے کارکنان اور عوام الناس کے ساتھ بھرپور شرکت کی۔
سیدہ شاہجہاں منہاج القرآن اسلامک سنٹر کے زیراہتمام مورخہ 18 فروری 2012 کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی سالگرہ کی تقریب منعقد ہوئی۔ جس کا باقاعدہ آغاز اللہ تعالیٰ کے پاک کلام سے قاری تصور زبیر نے کیا اس کے بعد نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم بارگاہ سرور کونین میں فاکہیہ الطاف نے پیش کی۔
ہر سال کی طرح اس سال بھی ماہ ربیع الاول میں منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل علی پور چھٹہ کے زیراہتمام مورخہ 12 فروری 2012ء بروز اتوار قصبہ احمد نگر چٹھہ کے گورنمنٹ ہائی سکول میں عظیم الشان محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا جس میں 4000 سے 5000 تک خواتین نے شرکت کی۔ پروگرام میں خصوصی خطاب سابقہ صدر منہاج القرآن ویمن لیگ لاہور محترمہ عائشہ شبیر نے کیا۔
منہاج ایجوکیشن سوسائٹی کے تحت چلنے والے سکول لارل ہوم سکول گوجرانوالہ کی سالانہ تقریب تقسیم انعامات مورخہ 15 جنوری 2012 کو منعقد ہوئی جس میں عثمان پیر زادہ (ممبر بورڈ آف گورنر منہاج ایجوکیشن سوسائٹی) اور شاہد لطیف قادری (ڈائریکٹر منہاج ایجوکیشن سوسائٹی) مہمان خصوصی تھے۔ علاوہ ازیں بچوں کے والدین اور علاقہ بھر کی اہم شخصیات نے شرکت کی۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ وزیر آباد کے زیراہتمام بیداری شعور طلبہ اجتماع کے سلسلے میں بیداری شعور طلبہ سیمینار کا انعقاد ہوا جس کی صدارت مرکزی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ تجمل حسین انقلابی نے کی جبکہ محمد سبطین ضلعی صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ گجرات نے خصوصی شرکت کی۔ سیمینار میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ وزیر آباد کے تمام عہدیداران اور کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن ضلع گوجرانوالہ کی تنظیم نو کا اجلاس مورخہ 24 جون 2011ء بروز جمعۃ المبارک الودود میرج ہال میں منعقد ہوا۔ جس کی صدارت امیر تحریک منہاج القرآن پنجاب احمد نواز انجم نے کی۔ اُن کے ہمراہ ناظم تحریک پنجاب سید توقیر الحسن گیلانی، نائب امیر تحریک پنجاب جناب وسیم ہمایوں، نائب ناظم تحریک پنجاب سید محمود الحسن شاہ نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل علی پور چٹھہ کے زیراہتمام 22 مئی 2011ء کو "بیداری شعور سیمینار" منعقد ہوا۔ جس میں استقبالیہ ریلی کا خصوصی طور پر اہتمام کیا گیا تھا۔ ناظم اعلیٰ تحریک منہاج القرآن ڈاکٹر رحیق احمد عباسی کا مرکزی قائدین سمیت قافلہ جونہی تحصیل علی پور چٹھہ کی حدود میں داخل ہوا تو کارکنوں نے ان کا شاندار استقبال کیا۔
تحریک منہاج القرآن گوجرانوالہ کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 60ویں سالگرہ کے موقع پر 19 فروری 2011ء کو خصوصی تقریب منعقد ہوئی۔ اس موقع پر سالگرہ کا کیک بھی کاٹا گیا۔ تقریب میں امیر تحریک منہاج القرآن گوجرانوالہ محممد عمران علی کے علاوہ دیگر ضلعی راہنماؤں نے بھی شرکت کی۔
محبت و ادب رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے فروغ اور استقبال ربیع الاول کیلئے تحریک منہاج القرآن لاہور کے زیراہتمام پنجاب اسمبلی تا داتا صاحب ہونے والے میلاد مارچ میں ہزاروں افراد شریک ہوئے اور آقا (ص) سے اپنی والہانہ محبت کا اظہار کیا۔ راولپنڈی اور گوجرانوالہ میں ہونے والے میلاد مارچ میں بھی ہزاروں افراد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ گوجرانوالہ نے 6 فروری 2011ء کو میلاد مارچ کا انعقاد کیا۔ گوجرانوالہ شہر میں نیا ریلوے اسٹیشن جی ٹی روڈ تا سیالکوٹی روڈ تک ہونے والے اس میلاد مارچ میں پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل انوار اختر ایڈووکیٹ، مرکزی ناظم تنظیمات ساجد محمود بھٹی، منہاج القرآن یوتھ ونگ کے مرکزی کوآرڈینٹر اشتیاق حنیف مغل اور منہاج یوتھ ونگ کے نائب صدر امجد حسین جٹ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔
مورخہ 21 نومبر 2010ء بروز جمعرات منہاج القرآن ویمن لیگ نے اپنی ذیلی تنظیم ویمن لیگ کامونکی کی تنظیم نو کی، اس موقع پر مرکزی نائب ناظمہ محترمہ ساجدہ صادق، سابقہ منہاج القرآن ویمن لیگ کامونکی کی تمام ممبران اور نئی ذمہ داریاں سنبھالنے والی بہنیں بھی شامل تھیں۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.