سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
عاجزی، انکساری، توبہ واستغفار اور گریہ زاری یہ وہ صفات ہیں جو بندگی کے مقام کو بلندی اور رفعت عطا کرتی ہیں۔ بندہ ہے ہی وہ جو اپنے رب کی بارگاہ میں ہر لمحہ اپنی خطاؤں پر نادم رہے اور اس کے فضل و احسان سے امید رکھتے ہوئے اس کی بارگاہ میں عرض کرتا رہے۔ والذین یقولون ربنا اصرف عنا عذاب جہنم۔ اے باری تعالٰی ہمیں جہنم کے عذاب سے محفوظ فرما۔ ان خیالات کا اظہار تحریک منہاج القرآن کے مرکزی ناظم تربیت جناب علامہ سید فرحت حسین شاہ نے دھونکل وزیرآباد میں منعقدہ درس عرفان القرآن کی نشست میں خطاب کرتے ہوئے کیا۔
حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ذات اقدس سے عشقی و حبی تعلق قائم کرنا ایمان کا بنیادی تقاضا ہے اور اقوام عالم میں اپنا کھویا ہوا وقار بحال کرنے کے لئے اطاعت محمدی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہی سب سے بڑا وسیلہ ہے۔ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے اسوہ کے مطابق دینی و دنیاوی زندگی کے لئے معیار اخذ کر کے ہم دور حاضر میں ترقی کی منازل طے کر سکتے ہیں ان خیالات کا اظہار امیر تحریک منہاج القرآن فیصل آباد نے تحریک منہاج القرآن دھونکل اور نظامت دعوت کے زیراہتمام دھونکل وزیرآباد میں منعقدہ درس قرآن میں کیا۔
تحریک منہاج القرآن و منہاج القرآن ویمن لیگ دھونکل کے زیراہتمام درس عرفان القرآن کی پروقار تقریب منعقد ہوئی جس میں سینئر نائب ناظم دعوت علامہ غلام مرتضیٰ علوی نے رمضان المبارک اور صحبت الٰہی (سورہ فاتحہ کی آیت کریمہ اهْدِنَا الصِّرَاطَ الْمُسْتَقِيمَO صِرَاطَ الَّذِينَ أَنْعَمْتَ عَلَيْهِمْO غَيْرِ الْمَغْضُوبِ عَلَيْهِمْ وَلا الضَّالِّينَO کی روشنی میں) کے موضوع پر خطاب کیا۔
گزشتہ روز تحریک منہاج القرآن دھونکل وزیر آباد اور مرکزی نظامت دعوت تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام درس عرفان القرآن کی عظیم الشان تقریب منعقد ہوئی جس میں ہزاروں مردوں اور خواتین نے شرکت کی۔ پروگرام کی خاص بات یہ تھی کہ نماز فجر کے بعد منعقد کیاگیا۔ علاقہ بھر سے ہزاروں مرد و خواتین نے شرکت کر کے واضح کر دیا کہ آج بھی قرآن سے راہنمائی لینے کے لئے بے تاب ہیں۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.