سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن گجرات کے زیراہتمام مصطفوی انقلاب ورکرز کنونشن کا انعقاد کیا گیا جس میں لوگوں کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہوا۔ اس موقع پر ناظم مرکزی علماء کونسل سید فرحت حسین شاہ نے خصوصی خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن گجرات کے زیراہتمام مورخہ 17 ستمبر 2013 بشیر میرج ہال گجرات میں درس عرفان القرآن کا انعقاد کیا گیا، جس میں مرد و خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ تقریب میں مرکزی ناظم علماء کونسل سید فرحت حسین شاہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ قرآن پاک ایسی کتاب ہے جو علوم و معارف کا بحر بے کنار ہے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے زیر اہتمام جامعہ گجرات میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے سینئر ساتھیوں کے اعزاز میں فیئر ویل پارٹی کا اہتمام کیا گیا جس میں موومنٹ کے تمام اراکین نے شرکت کی اور ایک جگہ مل بیٹھے۔ اس فیئر ویل پارٹی میں چیف گیسٹ گوجرانوالہ ڈویژن کے سبطین علی کلیر تھے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن گجرات کے زیر اہتمام پانچ یتیم اور مستحق بچیوں کی اجتماعی شادی کا پروگرام قندفشان بینکوئٹ ہال گلزار مدینہ چوک گجرات میں منعقد کیا گیا۔ جس میں 600 سے زائد مہمان مدعو کئے گئے۔ ان میں شہر بھر کے کاروبارہ، سماجی اور سیاسی شخصیات نے بھرپور طریقے سے شرکت کی۔
ریلی کے شرکاء سے خطاب کرتے ہوئے ساجد بھٹی نے کہا کہ پاکستانی قوم پر بجلی اور گیس کی لوڈ شیڈنگ کے عذاب نے عوام کو کرپٹ سسٹم کے اندر ہونے والے انتحابی ڈرامے کے بارے میں سوچنے کی حس مار ڈالی ہے غریب عوام کو اس بات کا شعور نہیں کہ ان کے ساتھ الیکشن کے نام پر کتنے بڑے ظلم پر مبنی ڈرامہ ہونے جا رہا ہے۔
یونیورسٹی آف گجرات میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کی تنظیم نے بائیو لوجیکل سائنسز بلاک کی تنظیم سازی کی۔ اس موقع پر نئے عہدیداران کو مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے مقاصد بارے بریفنگ دی گئی علاوہ ازیں ملک میں رائج کرپٹ اور فرسودہ نظام انتخاب کے خلاف موومنٹ کی بیداری شعور تحریک بارے بھی آگاہ کیا گیا۔
گجرات: 31 مارچ شادمان کالونی میں پاکستان عوامی تحریک کی تنظیم سازی کی گئی اس تقریب میں نائب صدر پاکستان عوامی تحریک اصغر دیوانہ، صوبائی ناظم تحریک منہاج القرآن حاجی اکرم، ڈسٹرکٹ آرگنائزر پاکستان عوامی تحریک گجرات سمیع اللہ وڑائچ، صوبائی نائب ناظم سلیم صدیقی صدر منہاج یوتھ لیگ ضلع گجرات مہر یوسف، جنرل سیکرٹری پاکستان عوامی تحریک ضلع گجرات ایڈووکیٹ گلریز، صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ گجرات یونیورسٹی شکیل وڑائچ اور دیگر ضلعی قائدین و ممبران شریک تھے۔
گجرات: مصطفوی سٹوڈنٹس مومنٹ یونیورسٹی آف گجرات کی طرف سے ہفتہ وار حلقہ درود کا انقعاد کیا جاتا ہے۔ ہر جمعہ کے دن جمعہ کی نماز کے بعد یونیورسٹی آف گجرات کی مرکزی مسجد میں کیا جاتا ہے۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ تلاوت کلام پاک کے بعد نعتِ سرور کونین پیش کی گئی۔ اس کے بعد بلند آواز میں درود شریف کا ورد کیا گیا۔ محفل کے اختتام پر دعا کی گئی۔
گجرات: مصطفوی سٹوڈنٹس مومنٹ یونیورسٹی آف گجرات کی طرف سے انجیئرنگ بلاک کی تنظیم سازی کے لیے پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے کیا گیا۔ جس کی سعادت جنرل سیکرٹری معین افضل نے حاصل کی اس کے بعد درود پاک کی محفل منعقد ہوئی۔ اس موقعہ پر صدر مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ یونیورسٹی آف گجرات شکیل وڑائچ نے سٹوڈنٹس کو موومنٹ کے اغراض و مقاصد کے بارے میں بتایا۔ اسی تقریب میں نئے طلباء نے ایم ایس ایم میں شمولیت اختیار کی۔ نئی تنظیم سازی میں ایم ایس ایم انجینئرنگ بلاک کے صدر کے لیے منصور الطاف بیگ کو نامزد کیا گیا۔ جنرل سیکرٹری حافظ ابو بکر عدیل اور سیکرٹری انفارمیشن محمد ذیشان علی کو مقرر کیا گیا۔
گجرات: مصطفوی سٹوڈنٹس مومنٹ یونیورسٹی آف گجرات کی طرف سے سال 2012-2013 کے نئے آنے والے طلباء کو یونیورسٹی میں خوش آمدید کہنے کے لیے ویلکم پارٹی دی گئی۔ اس پارٹی میں مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے سابقہ صدر تنویر خان اور ڈپٹی جنرل سکٹریری مصطفوی سٹوڈبنٹس مومنٹ وحید مصطفوی نے شرکت کی۔
تحریکِ منہاج القران گجرات کے رہنما سمیع اللہ وڑائچ نے یونیورسٹی آف گجرات کا دورہ کیا اور مصطفوی سٹوڈنٹس مومنٹ یونیورسٹی آف گجرات کے عہدادران سے ملاقات کی۔ شکیل وڑائچ صدر مصطفوی سٹوڈنٹس مومنٹ یونیورسٹی آف گجرات نے کارکردگی رپورٹ پیش کی جس پر سمیع اللہ وڑائچ نے مصطفوی سٹوڈنٹس مومنٹ یونیورسٹی آف گجرات کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کو مبارک باد پیش کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ لنگڑیال کے زیراہتمام محفل میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جبکہ منہاج نعت کونسل سسٹرز نے بارگاہ رسالت مآب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔
عوامی جمہوری لانگ مارچ میں 14جنوری اور یکم ربیع الاول کی صبح طلوع، مارچ 11 گھنٹوں بعد گوجرانوالہ پہنچا۔ جگہ جگہ پرجوش استقبال، گوجرانوالہ میں مقامی پولیس نے لاہور پولیس سے سیکیورٹی چارج سنبھالا، سردی کی شدت کے باوجود شہری سٹرک کنارے کھڑے ہو کر مارچ کی آمد کے منتظر رہے، صبح 4 بجے مارچ کی گجرات آمد، ہزاروں لوگ شدید سردی میں استقبال کے لیے سٹرکوں پر نکل آئے۔
ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے کہا کہ فتح مکہ کے صدقے اسلام آباد پہنچ کر غریب عوام کو فتح دلائیں گے، حضور صلی اللہ علیہ وسلم کے ساتھی بھی بے سروسامان تھے لیکن گھروں سے نکلے۔ ان کا کہناتھا کہ عوام ڈاکؤں اور چوروں کا راج ختم کرنے کے لیے گھروں سے نکلیں، زندگی بھیک سے نہیں ملتی چھینی جاتی ہے، پانچ سال حکومت کرنے والوں نے ڈیویلپمنٹ فنڈ کے نام پر کروڑوں روپے کھائے، مختلف منصوبوں کے نام پرپچاس سے سترارب روپے ہڑپ کیے گئے۔ آئندہ الیکشن میں مکاری کے ذریعے یہ لوگ دوبارہ حکومت پر براجمان ہوجائیں گے۔ طاہرالقادری کا کہنا تھا کہ دوہزار دس میں حکومت نے بلوچستان کو پاکستان سے الگ کرنے کا نقشہ منظور کیا۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ گجرات کے زیراہتمام 23 دسمبر کے لیے مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ یونیورسٹی آف گجرات کی طرف سے وال چاکنگ اور پینا فیلکس لگائے گئے۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.