سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن حافظ آباد کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 63 ویں سالگرہ کے موقع پر قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں مرد وخواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا، بعد ازاں کارکنان نے اپنی عقیدت ومحبت کا اظہار ترانے پیش کرتے ہوئے کیا۔ اس موقع پر تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز کے عہدیداران وکارکنان نے شرکت کی۔ تقریب کے اختتام پر شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی درازئ عمر کے لیے دعا کی گئی اور کیک کاٹا گیا۔
تحریک منہاج القرآن کی 30ویں سالانہ عالمی میلاد کانفرنس مینار پاکستان کے علاوہ وطن عزیز کے 250 شہروں میں جاری ہے، جس میں لاکھوں خواتین و حضرات شریک ہیں۔ حافظ آباد میں بھی ہزاروں عاشقان رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شریک ہو کر آقائے دو جہاں صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے محبت کا اظہار کر رہے ہیں۔ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کا ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب سننے کے لیے بڑی سکرین کا انتظام کیا گیا ہے۔ یاد رہے کہ بنگلور میں تحریک منہاج القرآن انڈیا کے زیراہتمام بھارتی تاریخ کا میلاد النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا سب سے بڑا اجتماع ہے جس میں لاکھوں عشاقان مصطفےٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم شریک ہیں۔
ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ آج پاکستان میں نہ مساجد محفوظ ہیں نہ مسیحی گرجا گھر، امام بارگاہیں اور نہ ہی اولیاء کرام کے مزارات، مسلم و غیر مسلم سب عدم تحفظ کا شکار ہیں۔ بدقسمتی سے اس ملک میں رائج مروجہ نظام حکومت اور دولت کی غیر منصفانہ تقسیم نے غریب کی بیٹیوں کے سر کے بال سفید کر دیئے ہیں۔ نوجوان ڈگریاں ہاتھ میں لیکر خود سوزی پر مجبور ہو گئے ہیں۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے جملہ اراکین نے ’سیاست نہیں ریاست بچاؤ‘ ایجنڈے پر متفق ہوتے ہوئے اس بات کا عہد کیا کہ وہ موجودہ کرپٹ نظامِ انتخابات کے خلاف پرامن احتجاج کرنےاور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی فکر انگیز گفتگو سننے 23 دسمبر کو مینار پاکستان ضرور جائیں گے۔ تقریب میں یوم تاسیس کی مناسبت سے کیک کاٹنے کی رسم بھی ادا کی گئی۔
تحریک منہاج القرآن اور منہاج القرآن یوتھ لیگ حافظ آباد کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن کا اہتمام کیا گیا، جس میں خصوصی خطاب مرکزی ناظم دعوت علامہ محمد افضال قادری نے کیا۔ پروگرام کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا، جبکہ بعد ازاں بارگاہ سرورکونین صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نذرانہ عقیدت کے پھول نچھاور کیے گیے۔ اس پروگرام میں علاقہ بھر سے لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
مورخہ 05 اکتوبر 2012ء کو تحریک منہاج القرآن حافظ آباد کے زیراہتمام عظیم الشان عظمت مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم موٹر سائیکل ریلی کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں علاقے بھر سے منہاج القرآن یوتھ لیگ، مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ کے عہدیداران اور کارکنان سمیت اہلیان علاقہ کی ایک بڑی تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ حافظ آباد کے زیراہتمام 25 مارچ 2012ء کو 5 ویں سالانہ محفل میلاد مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کے معزز مہمانوں میں ووکیشنل انسٹی ٹیوٹ کی صدر محترمہ ڈاکٹر علیہ عثمان طرار، محترمہ صائمہ عثمان کھرل ایڈوکیٹ، محترمہ فردوس، محترمہ علیشبہ اور محترمہ زارا شامل تھیں۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.