سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 67 ویں سالگرہ کے موقع پر پاکستان عوامی تحریک حیدرآباد کی جانب سے 67 پاؤنڈ کا کیک کاٹا گیا۔ قائد ڈے کی اس تقریب کی صدارت جناب یونس القادری نے کی جبکہ یوتھ کی جانب سے سیّد مبشّر شاہ، وقار یونس، زوہیب چنّہ، زوہیب حسین، دلنواز بلوچ، آصف بلوچ اور دیگر کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر شیخ الاسلام کی تصانیف کا اسٹال بھی لگایا گیا۔
تحریک منہاج القرآن حیدرآباد کے زیراہتمام جشن عید میلاد النبی کے جلوس کے لیے استقبالیہ کیمپ لگایا گیا، جسمیں عوامی تحریک لوئر سندھ کے جنرل سیکریٹری سید کامران پرویز، تحریک منہاج القرآن لطیف آباد کے صدر عبدالرحیم قادری، پاکستان عوامی تحریک سندھ کے سیکرٹری اطلاعات سید مبشر زیدی، عبدالوحید قادری، خوشی محمد قاسمی اور وصی احمد شامل تھے۔
حیدرآباد میں مربی گوشہ درود سید مشرف علی شاہ کی رہائش گاہ پر 30 نومبر 2017ء کو جشن عید میلاد النبی ﷺ اور منہاج القرآن یوتھ لیگ کے 29 ویں یوم تاسیس کا کیک کاٹا گیا۔ سید برادرز سید اسد علیم، سید مبشر علی، سید حسن علی، سید حسین علی، سید گوہر علی، سید مصطفیٰ، سید مجتبیٰ، سید مدثر، سید معروف اور سید سسٹرز بھی کیک کاٹنے کی تقریب میں شامل تھیں۔
پی ایس پی کے چیئرمین مصطفٰی کمال اور صدر انیس قائمخانی و دیگر رفقاء نے امیرِ تحریک منہاج القرآن حیدرآباد یونس القادری سے انکی ہمشیرہ کے انتقال پر تعزیت کی ہے۔ تعزیت کے لیے پی ایس پی کا وفد یونس القادری کی رہائش گاہ پر آیا اور اس موقع پر مرحومہ کے لیے فاتحہ خوانی بھی کی گئی۔
منہاج القرآن حیدرآباد کے عہدیداروں کا مشاورتی اجلاس ہوا، جس میں تحریک کے رہنماوں نے شرکت کی۔ اجلاس میں شرکاء نے اس بات پر اتفاق کیا کہ سانحہ ماڈل ٹاون کیس اور ملکی صورتحال کے تناظر میں تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک اپنی مشترکہ انقلابی جدوجہد جاری رکھیں گے۔
منہاج القرآن حیدرآباد کے وفد نے منہاج علماء کونسل حیدرآباد کی سرپرستی کے حوالے سےحضرت پیر علامہ عرفان چشتی سے ملاقات کی۔ ملاقات میں ماہانہ درسِ عرفانُ القرآن کے ذریعے سے مشن کے فروغ کا عمل زیرِغور لایا گیا۔ وفد کی قیادت امیرِ تحریک یونس القادری، ناظم علامہ جان محمد بروہی اور پاکستان عوامی تحریک کے صدر خالد راجپوت نے کی۔
تحریک منہاج القرآنحیدرآباد سندھ کے امیر یونس القادری, ناظم جان محمد بروھی اور پاکستان عوامی تحریک یوتھ ونگ کے صدر مبشر شاہ نے اپنے مشترکہ بیان میں کہا ہے کہ باقر نجفی کمیشن رپورٹ کو پبلک کرنے کے احکامات انصاف اور قانون کی فتح ہے۔ دونوں رہنماوں نے کہا کہ ماڈل ٹاون کے 14 بے گناہ شہدا کا خون ایک دن رنگ لائے گا اور قاتل وزیر اعلی شہباز شریف اور انکے حواری جلد از جلد قانون کے کٹہرے میں ہوں گے۔
منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن حیدرآباد کی جانب سے روہنگیا مسلمانوں کے لئے امدادی کیمپ کے ذریعے اکٹھی ہونے والی رقم برما بھجوا دی گئی۔ منہاج ویلیفئر فاونڈیشن حیدرآباد نے شہر میں تین روزہ امدادی کیمپ لگایا تھا، جس کا پہلا مرحلہ انتہائی کامیابی سے اختتام پزیر ہوا۔ برما کے مظلوم مسلمانوں کی امداد جیسے عظیم کارِ خیر کا اہتمام علامہ جان محمد بروہی اور یونس قادری کے زیرِ نگرانی کیا گیا۔
برما میں روہنگیا مسلمانوں کی امداد کے حوالے سے منہاج القرآن ویلفئیر فاونڈیشن حیدرآباد نے 3 روزہ امدادی کیمپ کا اہتمام کیا ہے۔ کیمپ حیدرآباد میں تلک چاڑی کے مقام پر منعقد ہے۔ کیمپ میں لوگوں کی بڑی تعداد دل چسپی کا اظہار کرتے ہوئے روہنگیا مسلمانوں کے لیے اپنے عطیات جمع کرا رہی ہے۔ کیمپ میں یونس القادری، جان محمد بروہی، دلنواز بلوچ، ذوہیب حسین، ادریس میمن، آصف قریشی، نایاب انصاری اور ثناء اللہ بروہی نے اپنے عطیات جمع کروا کر کیمپ کی ڈونیشن مہم کا آغاز کیا۔
منہاج القرآن حیدرآباد نے برما میں روہنگیا مسلمانوں کی امداد کے لیے لائحہ عمل تشکیل دینے کے حوالے سے ایک اجلاس منعقد کیا۔ اجلاس میں برمی مسلمانوں کی امداد کے حوالے سے کیمپ لگانے کی حکمت عملی پر تبادلہ خیال ہوا۔ غیر رسمی اجلاس میں یونس القادری، جان محمد بروہی، دلنواز بلوچ اور ذوہیب حسین نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن اور پاکستان عوامی تحریک کا مشترکہ اجلاس 15 ستمبر 2017ء کو ہوا، جسکی صدارت جان محمد بروہی اور نگران صدر محمد یونس القادری نے کی۔ اس موقع پر اجلاس میں شاہجہان خان مندوخیل، خالد راجپوت، دلنواز بلوچ، ذوہیب حسن، آفتاب راجپوت اور ادریس میمن نے شرکت کی۔
پاکستان عوامی تحریک حیدرآباد، منہاج القرآن حیدرآباد، مصطفوی اسٹوڈنٹ موومنٹ اور منہاج یوتھ لیگ کے زیراہتمام برما کے روہنگیا مسلمانوں کے حق میں پرامن احتجاجی مظاہرہ اور ریلی تلک چاڑی تا حیدر آباد پریس کلب نکالی گئی۔ ریلی کی قیادت پاکستان عوامی تحریک کے صدر امیر منہاج القرآن لوئر سندھ ندیم احمد نقشبندی، سید کامران پرویز، یونس القادری، خالد راجپوت، جان محمد بروہی، سید مبشر علی شاہ، دلنواز بلوچ اور شیراز قریشی انوار خان نے کی۔ ریلی کے شرکاء نے برما کے مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کے لیے پلے کارڈ اٹھائے ہوئے تھے اور عالمی برادری سے برما کے روہنگیا مسلمانوں پر مظالم بند کرانے کے لیے مطالبہ کررہے تھے۔
تحریک منہاج القرآن حیدرآباد کا ہنگامی اجلاس 6 ستمبر 2017ء کو ہوا، اجلاس کی صدارت یونس القادری اور علامہ جان محمد بروہی نے کی۔ اجلاس میں برما کے مسلمانوں پر ظلم و ستم کے خلاف 8 ستمبر 2017ء کو عوامی تحریک کے ملک گیر احتجاج میں بھرپور شرکت کرنے کی حکمت عملی بنائی گئی۔ جمعۃ المبارک کے بعد حیدرآباد میں ریلی تلک چاڑی تا پریس کلب ہو گی۔ حیدرآباد شہر میں 8 ستمبر کو بھرپور احتجاج کر کے برما میں مسلمانوں کے ساتھ اظہار یکجہتی کیا جائے گا۔
تحریک منہاج القرآن حیدرآباد کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن کا انعقاد کیاگیا جس میں علامہ رانا نفیس نے خطاب کیا۔ پروگرام میں مہمان خصوصی امیر سندھ جماعت اہلسنت پیر قاری حافظ زاکر تھے۔ جبکہ دیگر مہمانوں علامہ جان محمد بروہی، تحریک منہاج القرآن حیدرآباد کے امیر محترم یونس القادری، خالد راجپوت، لوئر سندھ کے امیر ندیم احمد نقشبندی شامل تھے۔
تحریک منہاج القرآن ضلع نوشہرو فیروز کے زیراہتمام مورو سٹی میں قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس میں کارکنان کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ تقریب کے مہمان خصوصی ناظم اعلی تحریک منہاج القرآن شیخ زاہد فیاض، راجہ ندیم تھے، علاوہ ازیں سعید میمن صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل مورو، ناظم شاہ صدر تحریک منہاج القرآن تحصیل نوشہرو فیروز، علی رضا بگھیو صدر پاکستان عوامی تحریک بھان سعید آباد، منہاج القرآن ویمن لیگ کی عہدیداران اور تحصیل دریا خان کے کارکنان بھی شریک تھے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.