سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
آئرلینڈ میں مقیم پاکستانی کمیونٹی کی سیاسی، سماجی اور مذہبی تنظیمات کے راہنماؤں اور کاروباری شخصیات کے وفد نے 27 فروری 2017 کو آئرش پارلیمان کا دورہ کیا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے صدر وسیم بٹ نے منہاج القرآن انٹرنیشنل کی نمائندگی کی۔ وسیم بٹ نے ڈیوو بائیرین کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کی فورغِ امن اور انسدادِ دہشتگردی کی کاوشوں سے آگاہ کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے صدر اور مینجنگ ڈائریکٹر سید علی عباس بخاری 18 فروری 2017ء کو آئرلینڈ کے شہر ڈبلن پہنچ گئے ہیں۔ ڈبلن ائیرپورٹ پر حافظ محمد سعید، مرزا رضوان بیگ، سید ذیشان شاہ، آصف رضا، وسیم بٹ اور محمد ذوہیب بٹ نے سید علی عباس بخاری کا استقبال کرتے ہوئے انہیں گلدستے پیش کیے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل برطانیہ کے صدر سید علی عباس بخاری 19 فروری 2017ء کو دورہ آئرلینڈ کے دوران ڈبلن میں قائد ڈے تقریبات میں شرکت کریں گے۔ اس موقع پر وہ ڈاکٹر طاہرالقادری کی 66 ویں سالگرہ کی تقریبات میں خطاب بھی کریں گے۔ قائد ڈے تقریبات میں ڈبلن میں سفیر امن سیمینار ہو گا،
منہاج القرآن انٹرنیشنل آئر لینڈ کے زیراہتمام گیارہویں شریف کے سلسلہ میں سالانہ غوث الوری کانفرنس علامہ محمد شہزاد عاشق قادری کی رہائش گاہ (Mountrath)مونٹراٹ میں منعقد ہوئی۔ جس میں تحریک منہا ج القرآن آئر لینڈ کے رفقاء عہدیداران اور کارکنان کے علاوہ دیگر افراد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیراہتمام گیارہویں شریف کے سلسلہ میں سالانہ غوث الوریٰ رضی اللہ عنہ کانفرنس کا انعقاد علامہ محمد شہزاد عاشق قادری کی رہائش گاہ مونٹراٹ (Mountrath) میں ہوا۔ کانفرنس میں منہا ج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے عہدیداران، رفقاء اور کارکنان نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ المرگ کے زیراہتمام مدثر آغاز کی رہائش گاہ پر محفل میلاد 14 جنوری 2017ء کو ہوئی، جس میں علامہ محمد عدیل نے مہمان خصوصی تھے۔ محفل میں منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے فنانس سیکرٹری حافظ محمد سعید، میاں عبدالوحید، میاں عبدالقدیر، عبدالغنی، ناصر عباس، محمد یونس، کاشف اور مقامی مسلم کمیونٹی نے بھرپور شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈبلن آئرلینڈ کے زیراہتمام استقبال ربیع الاول محفل میلاد علامہ عدیل کی رہائش گاہ پر منعقد ہوئی، جس میں کارکنان و عشاقان مصطفیٰ نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ منہاج القرآن یوتھ ونگ کے سابق صدر سعید رحمن نے پروگرام کی صدارت کی جبکہ منہاج القرآن آئرلینڈ کے رہنماء ڈاکٹر مدثر ثاقب اور ڈاکٹر محمد گلزار مہمان خصوصی تھے۔محفل کا باقاعدہ آغاز قاری تنویر حسین نے تلاوت قرآن مجید سے کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ 10 دسمبر 2016 کو الرحمٰن اسلامک سنٹر پورٹ لیش (Portlaoise) میں سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے عنوان سے عظیم الشان کانفرنس کا انعقاد کیا گیا۔کانفرنس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے عہدیداران اور رفقاء سمیت مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے افراد اور پاکستانی کمیونٹی کے افراد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیراہتمام ڈبلن میں استقبال ربیع الاول محفل میلاد منعقد ہوئی، جس کی صدارت یوتھ ونگ پاکستان کے سابق صدر سعید رحمن نے کی جبکہ ڈاکٹر مدثر ثاقب اور ڈاکٹر محمد گلزار مہمان خصوصی تھے۔ محفل میں منہاج القرآن آئرلینڈ کے کارکنان سمیت عشاقان مصطفیٰ نے بھرپور شرکت کی۔ محفل کا آغاز قاری تنویر حسین نے تلاوت قرآن مجید سے کیا۔ چوہدری عارف، ڈاکٹر محمد گلزار، فرقان اسلم اور حافظ تنویر نے نعت خوانی کی۔ پروگرام کی نقابت کے فرائض وسیم بٹ نے انجام دیئے۔
آئرلینڈ کی سیاسی جماعت ری پبلکن پارٹی کے یوتھ ونگ Ógra Fianna Fáil نے نیشنل یوتھ کانفرنس کا اہتمام کیا، جس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے صدر فرخ وسیم بٹ نے خصوصی شرکت کی۔ ساوتھ کورٹ کے مقامی ہوٹل میں منعقدہ کانفرنس میں Ógra Fianna Fáil کے رہنماء مائیکل مارٹن سمیت آئرش پارلیمنٹ کے دیگر ممبران اور یوتھ ایگزیکٹیو بھی موجود تھے۔ دو روزہ کانفرنس میں فرخ وسیم بٹ نے منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کی نمائندگی کی۔
آئرش پارلیمان کی دوسری بڑی سیاسی جماعت Ogra Fianna Fail کی نیشنل یوتھ کانفرنس کا انعقاد 03 نومبر 2016 کو ساؤتھ کورٹ ہوٹل لمرک میں منعقد ہوئی جس میں جماعت کی مرکزی قیادت سمیت ملک کے مخلتف حصوں سے عہدیداران نے شرکت کی۔ کانفرنس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے صدر وسیم بٹ نے شرکت کی۔ وسیم بٹ نے پارٹی کی مرکزی صدر مائیکل مارٹن سے ملاقات کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیراہتمام 31 ویں ماہانہ مجلس ختم الصلوۃ علی النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم 30 اکتوبر 2016ء کو ڈبلن میں ہوئی۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل لندن کے ڈائریکٹر علامہ ذیشان قادری مہمان خصوصی تھے۔ منہاج القرآن آئرلینڈ کے امیر علامہ محمد عدیل، حافظ محمد سعید، رضوان طور، آصف رضا، سید توصیف شاہ، ڈاکٹر سلیم خان، حافظ تنویر، حافظ جنید بغدادی، سید ذیشان شاہ، مرزا رضوان بیگ، مدثر بھٹی، محمد شہزاد، ملک حیات، مدثر علی، سید سجاد شاہ، علامہ حافظ محمد صدیق تنقشبندی اور دیگر مہمانان گرامی بھی پروگرام میں شریک ہوئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے سینئر رہنما اور معروف کاروباری و سماجی شخصیت محمد خالد نے 25 اگست 2016 کو منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے صدر وسیم بٹ کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا جس میں سید عثمان شاہ، محمد خالد، محمد شاہد رضوی، چودھری ہارون علی، سید عامر ندیم شاہ، محمد ذیشان، وحید رشید اور نوید رشید شریک تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے زیراہتمام مجلسِ ختم الصلوٰۃ علیٰ النبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کا انعقاد ڈبلن میں علامہ محمد عدیل کی رہائش گاہ پر ہوا جس میں علامہ شہزاد عاشق قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ مجلس میں تحریک انصاف آئرلینڈ کے چیئرمین عتیق باجوہ، صدر بیرسٹر عمران خورشید، میڈیا کوآرڈینیٹر محمد عارف، ماہنامہ قدامت آئرلینڈ کے ایڈیٹر انچیف محمد عمار علی اور برے اسلامک سینٹر کے آرگنائزر وارث علی سمیت منہاج القرآن انٹرنیشنل کے عہدیداران، کارکنان اور سماجی شخصیات شریک تھیں۔
پاکستان تحریک انصاف کے صدر بیرسٹر چوہدری عمران خورشید 8 اگست 2016 کو منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے راہنماء وسیم بٹ سے ان کی رہائش گاہ پر ملاقات کی جہاں انہوں نے موجودہ ملکی صورتحال اور مستقبل کی جدوجہد کا جائزہ لیا۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ کے راہنماء پیر سید تصور حسین شاہ، سرفراز احمد، عامر ملک، سفیان علی، عثمان غنی، علی بٹ، ذہیب بٹ اور یاسر چیمہ شامل تھے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.