سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل لمرک آئرلینڈ کے زیراہتمام مورخہ 11 اگست 2010ء کو المصطفی اسلامک سنٹر لمرک میں بعد نماز عشاء ہفتہ وار محفل درود پاک کا انعقاد کیا گیا جس میں عاشقان مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کی سعادت اسد قدیر نے حاصل کی
مورخہ 2 جون 2010 بروز جمعرات کو المصطفیٰ اسلامک سنٹر لمرک آئرلینڈ میں قلب و روح کو جلا بخشنے کے لئے اور قربت رسالت اور نسبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو مستحکم کرنے کے لئے ہفتہ وار گوشہ درود و ذکر کی محفل کا انعقاد کیا گیا۔ محفل کا آغاز اسد غفار نے تلاوت کلام مجید سے کیا جس کا ترجمہ عرفان القرآن سے پیش کیا گیا۔ بعد از تلاوت آقا صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں درود پاک درود پاک کا نذرانہ پیش کیا گیا، تمام احباب نے حلقہ بنا کر سرکار دو عالم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے حضور جھوم جھوم کر درود پاک کا ورد کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل آئرلینڈ میں عرصہ دراز سے ایک اسلامک سنٹرکی کمی محسوس کی جارہی تھی جو الحمدللہ مقامی مسلمان کمیونٹی کے تعاون سے پوری ہو گئی ہے۔ اس سلسلے میں لیمرک میں عظیم الشان سنٹر ’’المصطفیٰ اسلامک سنٹر‘‘ کا افتتاح کر دیا گیا ہے۔ اسلامک سنٹر کے افتتاح کے مبارک موقع پر ایک عظیم الشان محفل میلاد کا انعقاد کیا گیا۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.