سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
میلاد کانفرنس میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی شرکت و خطاب کیا، جبکہ اٹلی میں کینیا کی سفیر حلیمہ حسن، میلان، اٹلی میں قونصلیٹ جنرل آف پاکستان سے وائس قونصل احمد ولید، ڈی ایچ ایم قازقستان یربول کلیموف قازک سمیت اعلیٰ شخصیات کی شرکت۔
منہاج القران انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے نارتھ اٹلی کے ورکرز کنونشن میں خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔ ورکرز کنونشن میں نارتھ اٹلی سے تحریک منہاج القرآن کے جملہ فورمز منہاج یوتھ لیگ، منہاجینز سکالرز اور منہاج ویمن لیگ کے ذمہ داران نے بھرپور شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے اٹلی کے شہر کارپی میں میلاد مصطفیٰ ﷺ کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اُمت محمدیہ کا ہر فرد حضور تاجدارِ کائنات ﷺ کا نمائندہ ہے آپ لوگ اپنے اخلاق، کردار، اعمال، لین دین، امانت دیانت، زبان، الفاظ، نگاہوں اور افعال و کردار میں آقا علیہ السلام کا نمائندہ ہونے کا حق ادا کریں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ساؤتھ اٹلی زون2 کے زیراہتمام اریزو میں منعقدہ آمد مصطفیٰ ﷺ کانفرنس سے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کا خطاب
شہدائے ماڈل ٹاؤن کی 9ویں برسی کے موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل بریشیا کے زیراہتمام دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا
پاکستان کلچرل ایسوسی ایشن منہاج ویلفیئر اینڈ انٹیگریشن کے سربراہ اعجاز اعوان نے نوارا پولیس اسٹیشن کا دورہ کیا اور اہلکاروں سے ملاقات کی۔ انہوں نے نوارا پولیس اسٹیشن کی سربراہ کے ساتھ ملاقات میں پاکستانی کمیونٹی معاملات اور دیگر موضوعات بات کی۔ انہوں اہلکاروں کو اعزازی شیلڈز اور شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی کتب کا تحفہ بھی پیش کیا۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری دورہ اٹلی میں ناپولی پہنچ گئے، جہاں منہاج القرآن انٹرنیشنل ناپولی کے صدر ڈاکٹر محمد سجاد، محمد وقاص، ادریس بٹ، راجہ انعام و دیگر ذمہ داران اور رفقاء و وابستگان نے آپ کا پرتپاک استقبال کیا۔ اس موقع پر سید غلام مصطفیٰ مشہدی اور شاہد حمید اعوان بھی موجود تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی اٹلی کے زیراہتمام چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے ساتھ ایک نشست کا اہتمام کیا گیا، جس میں آپ نے تربیتی گفتگو کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کارپی کے عہدیداروں نے شرکت کی۔
چئیرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے اٹلی بریشیاء میں ’’رَحْمَۃً لِّلْعَالَمِیْنَ کانفرنس‘‘ میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور ﷺ کی ذات گرامی کائنات کے لیے سراپا رحمت و شفقت ہے۔ حضور نبی اکرم ﷺ کی ذاتِ اخلاق عالیہ کا وہ پیکرِاتم تھی، جس کی نظیر پورے عالم میں نہیں ملتی۔ سفر ہو یا حضر آپ ﷺ کے تمام معمولات زندگی میں ایک اعتدال کا حسن تھا۔ کسی جگہ بھی آپ ﷺ کی طبعیت میں انتہاء پسندی نہ تھی۔ عبادات، معاملات، لوگوں کے ساتھ آداب میں اعتدال اور اخلاق حسنہ کی ایک کامل و جامع تصویر ہوتے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اٹلی میں اپنے 4 روزہ تنظیمی دورہ کے دروان کارپی پہنچ گئے، جہاں پر منہاج القرآن انٹرنیشنل کے ذمہ داران اور رفقاء و وابستگان نے آپ کا استقبال کیا۔ چیئرمین سپریم کونسل کارپی میں سیرت النبی ﷺ کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کارپی میں ’’رحمۃ للعالمین کانفرنس‘‘ سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کائناتِ انسانی کے وہ عظیم رہبر ہیں، جنہوں نے انسانی حقوق کے حوالے سے ایک جامع چارٹرڈ پیش کیا۔ آقا علیہ السلام کا میثاق مدینہ کائناتِ انسانی کا پہلا امن معاہدہ تھا جو حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے کفار کے ساتھ کیا۔ یہ معاہدہ عالمی قیام امن کی عظیم مثال ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سیریاتے بیرگامو کی طرف سے چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری کے اعزاز میں عشائیہ کا اہتمام کیا گیا، جس میں پاکستانی کمیونٹی کی سماجی، کاروباری شخصیات اور منہاج القران کے رفقاء و وابستگان نے شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سیریاتے بیرگامو، اٹلی کے زیراہتمام منعقدہ ورکرز کنونشن سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے کہا کہ اچھا اخلاق اچھے مسلمان کی پہچان ہے، تربیت کے بغیر حاصل کیا گیا علم نفع بخش نہیں، خود میں حسن اخلاق پیدا کریں، اخلاق سے مراد یہ ہے کہ دوسروں کی برائیوں پر نظر رکھنے کی بجائے اپنی ذات کا محاسبہ کیا جائے، اچھے اخلاق والا وسیع النظر، وسیع القلب، وسیع الظرف ہوتا ہے، ادب انسان کو اخلاق کی بلندیوں تک لے جاتا ہے، انہوں نے کہا کہ ادب، عمل اور کردار کے بغیر علم بے فائدہ ہے افسوس آج تعلیمی اداروں میں تعلیمی نصاب تو پڑھایا جاتا ہے مگر اخلاق اور تربیت کی کمی ہے۔
چیئرمین سپریم کونسل منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری اٹلی کے 4روزہ تنظیمی دورہ کے دوران بریشیاء پہنچ گئے، جہاں مقامی تنظیم کے قائدین و کارکنان نے آپ کا پرتپاک استقبال کیا اور گلدستے پیش کیے۔ بریشیاء میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری منعقدہ سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس سے خطاب کریں گے۔ بریشیاء میں ڈاکٹر حسن محی الدین قادری سیرت النبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس سے خطاب کریں گے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کی سپریم کونسل کے چیئرمین ڈاکٹر حسن محی الدین قادری 4 روزہ تنظیمی دورہ پر اٹلی پہنچ گئے۔ میلانو، مالپینسا ائرپورٹ پر منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے ذمہ داران اعجاز یوسف اعوان، سید غلام مصطفیٰ مشہدی، صوفی محمد اشرف، صوفی محمد عمر حیات، سیف الرحمان تارڑ، سرمد جاوید، میاں محمد شبیر و دیگر قائدین و کارکنان نے آپ کا استقبال کیا اور گلدستے پیش کیے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.