سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے نائب ناظم اعلیٰ دعوت و تربیت 19 فروری 2010ء کو دورہ جاپان کے لیے ٹوکیو پہنچ گئے۔ ٹوکیو کے ناریتا ایئر پورٹ پہنچنے پر منہاج القرآن کوریا کے مرکزی قائدین محمد انعام الحق، ماہا خان، میاں شاہد احمد، سید بغداد شاہ، محمد شاہد اور دیگر نے علامہ رانا محمد ادریس قادری کا استقبال کیا۔
مورخہ 19 فروری 2010ء کو منہاج القرآن ناگویا کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 59ویں سالگرہ کو نہایت جوش و خروش سے منایا گیا، ناگویا میں ایک نہایت خوبصورت اور پر وقار تقریب کا انتظام کیا گیا جس میں منہاج القرآن کے رفقاء کے علاوہ زندگی کے مختلف شعبہ ہائے زندگی سے تعلق رکھنے والے احباب کو بھی مدعو کیا گیا تھا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان باندو سٹی ابراکی کین میں 19 فروری 2010ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری کی 59ویں سالگرہ انتہائی عقیدت واحترام اور جوش و خروش سے منائی گئی۔ مرکزی نائب ناظم اعلیٰ دعوت و تربیت علامہ رانا محمد ادریس قادری قائد ڈے تقریب کے مہمان خصوصی تھے۔
یکم جنوری بروز جمعۃ المبارک دن 2 بجے منہاج القرآن ناگویا جاپان کی تنظیم نے ناگویا کے صدر علی عمران کی قیادت میں مرکزی سیکرٹریٹ کا وزٹ کیا۔ وفد میں راجہ رضوان ( سینئر نائب صدر)، اعجاز کیانی (سیکرٹری جنرل)، راجہ ظہور (جوائنٹ سیکرٹری فنانس)، ملک ممتاز (صدر تویاما)، سعد نصیر (لائف ممبر ملائیشیا) اور احسان الحق (لائف ممبر بحرین) شامل تھے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیر اہتمام 29 اکتوبر 2009ء کو بعد از نماز عشاء عظیم الشان ماہانہ گیارہویں شریف کی محفل کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں جاپان بھر سے لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔ محفل کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ تلاوت قرآن پاک کی سعادت حافظ مہر محمد شمس نے حاصل کی
مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان باندو سٹی اباراکی کین میں مورخہ 10 اکتوبر 2009ء کو جاپان کی تاریخ میں پہلی امام اعظم کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، جس میں ٹوکیو، چیبا، سائتاما، توچیگی، اباراکی، گماگین اور دور دراز کی مسافت طے کرکے آنے والے عشاقان مصطفیٰ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی ایک کثیر تعداد نے شرکت کی۔
وطن عزیز پاکستان کے معروف آرٹسٹ اور منہاج القرآن کلچرل ونگ کے رکن فردوس جمال نے گذشتہ دنوں منہاج القرآن باندوسٹی اباراکی کین جاپان کا وزٹ کیا۔ اس موقع پر ایک پروگرام کا انعقاد کیا گیا جس کا آغاز تلاوت قرآن پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے ہوا۔ اس موقع پر فردوس جمال نے وطن عزیز پاکستان کے دن بدن معاشی اور امن و امان کی بگڑتی ہوئی صورت حال پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان میں امن اور معاشی ترقی صرف اور صرف مصطفوی مشن کے حصول میں ہی ہ
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے ناظمMinhaj Peace & Integration Council محمد انعام الحق اور محمد صالح افغانی سمیت دیگر مرکزی عہدیداروں نے پاکستان پیپلز پارٹی جاپان کی جانب سے منعقدہ عید ملن پارٹی میں خصوصی طورپرشرکت کی۔
جاپان میں وطن عزیز اسلامی جمہوریہ پاکستان کے سفیر جناب نور محمد جادمانی کی جانب سے سفارت خانہ پاکستان ٹوکیو میں مورخہ 20 ستمبر بروز اتوار کو پاکستان کمیونٹی کے لئے ’’عید ملن پارٹی‘‘ کا اہتمام کیا گیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان باندوسٹی میں عید الفطر کا عظیم الشان اجتماع مورخہ 20 ستمبر 2009ء بروز اتوار کو ہوا۔ جاپان میں چھٹی کا دن ہونے کی وجہ سے لوگوں کی ایک کثیر تعداد نے اس عید الفطر کے اجتماع میں شرکت کی۔ عید الفطر کی نماز صبح نو بجے ادا کی گئی
منہاج القرآن انٹرنیشنل برمنگھم کے سکالر علامہ اظہر سعید جاپان کے کامیاب تنظیمی و دعوتی دورے کے بعد واپس انگلینڈ روانہ ہوگئے۔ علامہ اظہر سعید کی انگلینڈ واپسی سے قبل ان کے اعزاز میں ایک شاندار الوداعی تقریب کا اہتمام کیا گیا۔
رمضان المبارک کی آمد کے ساتھ ہی جاپان بھر کی مساجد میں بھی رونق میں اضافہ ہوگیا ہے۔ یکم رمضان المبارک کو جاپان بھر کے میڈیا کے سینئر اراکین اور صحافیوں نے منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کا دورہ کیا۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے عہدیداران اور کارکنان نے علامہ اظہر سعید کا ایئر پورٹ پر شاندار استقبال کیا۔ اس دورے کے دوران علامہ اظہر سعید المصطفیٰ مسجد باندوکی میں نماز تراویح کی امامت کی سعادت بھی حاصل کریں گے۔ سابقہ سالوں میں مرکزی نائب امیر علامہ نذیر احمد خان قادری بھی نماز تراویح پڑھانے کیلئے جاپان کے دورہ جات کر چکے ہیں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ناگویا۔ جاپان کے زیراہتمام معراج النبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کانفرنس کا انعقادگیا گیا۔ جس میں کثیر تعداد میں منہاج القرآن کے رفقاء کے علاوہ مختلف مکتبہ ء فکر کے لوگوں نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ اس کانفرنس کی صدارت منہاج القرآن انٹرنیشنل کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس نے کی
جامع مسجد المصطفے مرکز منہاج القرآن انٹرنیشنل اباراکی، جاپان میں معراج النبی (صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم) کا سالانہ اجتماع ہوا جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ علامہ رانا محمد ادریس نے خصوصی طورپر شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.