سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اباراکی جاپان کے زیراہتمام سال 2020ء کے اختتام پر 31 دسمبر 2020ء کی شب محفل ذکر و درود اور شب توبہ کا انعقاد کیا گیا، اس موقع پر محفل میں منہاج القرآن جاپان سینٹر کے خطیب اور ڈاکٹر طاہرالقادری کے شاگرد عبدالمصطفی القادری نے خطاب کیا۔
منہاج القرآن انٹر نیشنل جاپان کے زیر انتظام سالانہ محفل میلاد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم 7 نومبر 2020ء کو مرکز منہاج القرآن اباراکی کین میں منعقد ہوئی۔ محفل میں جاپان بھر سے تحریکی و تنظیمی احباب اور کمیونٹی نے بھر پو شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 68 ویں سالگرہ کے حوالے سے قائد ڈے تقریب 23 فروری 2019ء کو منعقد ہوئی، جس میں جاپان کے مختلف علاقوں سے آئے ہوئے تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے کارکنوں نے شرکت کی۔
جاپان سائتاماکین یاشیو مسجد میں سالانہ محفل میلاد 24 نومبر 2018 بروز ہفتہ منعقد ہوئی، جس کی صدارت مفتی محمد رضوان یوسفی نے کی، محفل میں علامہ غلام ربانی تیمور نے میلاد کی شرعی حیثیت کے موضوع پر ایمان افروز خطاب کیا۔ محفل کا اختتام تاجدار کائنات ﷺ کی بارگاہ میں درود و سلام پر ہوا۔
پاکستان تحریک انصاف جاپان کے صدر معروف کاروباری شخصیت احمد سعید بھٹی نے اپنے گھر میں پاکستان سے تشریف لائے ہوئے شاگرد رشید شیخ الاسلام، علامہ غلام ربانی تیمور کے اعزاز میں عشائیہ دیا جس میں محمد سلیم خان اور سید اکمل شاہ نے شرکت کی۔ اس موقع پر سائیں سلیم شیرو بھی موجود تھے۔
یکم دسمبر 2018 بروز ہفتہ گماکین جاپان کی تاریخی جامع مسجد محمدیہ معصومیہ ایسا ساکی میں فقید المثال میلاد کانفرنس کا انعقاد کیا گیا، علامہ حافظ محمد احمد قمر نے کانفرنس کی صدارت کی، علامہ غلام ربانی تیمور کانفرنس میں خطاب کیا، ثاقب الرحمن اصغر علی بھنڈر اور محمد حفیظ نے گلہائے عقیدت کی سعادت حاصل کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل گماکین کے زیرانتظام حاجی وارث کے گھر محفل جشن رسول ﷺ کا انعقاد کیا گیا جس میں سلیم خان، اصغر بھنڈر اور حافظ ایوب نے خصوصی شرکت کی۔ محفل کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا جس کے بعد تاجدار کائنات ﷺ کی بارگاہ میں معاذ اعجاز، اعجاز احمد اور محمد حفیظ نے عقیدت کے پھول نچھاور کیے۔
چودھری عابد گجر مرحوم کے سالانہ ختم ایصال ثواب کے موقع پر قرآن خوانی و محفل میلاد پاک کا انعقاد کیا گیا جس میں جاپان بھر سے پاکستانی کمیونٹی نے بھر پور شرکت کی۔ محفل کا آغاز تلاوت کلام مجید سے ہوا، نعت رسول مقبول ﷺ کی سعادت سرفراز نے حاصل کی جبکہ نقابت کے فرائض سابق صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان اعجاز احمد بھٹی نے ادا کئے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیرانتظام سالانہ عظیم الشان ضیافت و استقبال میلادالنبی ﷺ کانفرنس مورخہ 3 نومبر بروز ہفتہ بعد نماز عشاء مرکز منہاج القرآن سکائ ماچی ھوئ میں منعقد ہوئی، جس میں پاکستانی کمیونٹی کے علاوہ جاپان کی سیاسی و سماجی شخصیات اور جملہ مکاتب فکر کے افراد شریک ہوئے۔
علامہ شکیل احمد ثانی نے میلادالنبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کانفرنس کے کامیاب انعقاد پر منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے عہدیداران اور کارکنان کو مبارکباد پیش کی۔ ان کا کہنا تھا کہ شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری نے ہماری تربیت اس نہج پر کی ہے کہ ہمیشہ حق بات کہنا اور اللہ رب العزت کی ربوبیت کے ساتھ محمد مصطفی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی عظمت و رفعت کا بیان کرنا۔ منہاج القرآن انٹرنیشنل کا پیغام محبت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کا فروغ ہے۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل جاپان کے زیرِاہتمام ناگویا شہر میں عظیم الشان محفل میلاد مصطفیٰ (ص) کا انعقاد کیا گیا۔ 12 دسمبر 2015 کو ناگویا کے بڑے ہال میں منعقدہ اس محفل میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے کارکنان سمیت جاپان بھر سے عشاقانِ رسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم نے شرکت کی۔ محفل سے خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد شکیل ثانی نے کہا منہاج القرآن انٹرنیشنل نے استقبالِ میلاد کی محفل سجا کر جاپان میں محافلِ میلاد النبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی محافل کا آغاز کردیا ہے۔
محفل میں خصوصی خطاب کرتے ہوئے علامہ محمد شکیل ثانی (ڈائریکٹر منہاج القرآن انٹر نیشنل جاپان) نے کہا کہ سیدنا علی المرتضی رضی اللہ عنہ شیر خدا امام المتقین اور فاتح خیبر ہیں، حضرت علی رضی اللہ عنہ کی ولادت کا جشن محبت اہل بیت رضی اللہ عنہ پر دلالت کرتا ہے۔ انہوں نے حدیث کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا کہ جس نے علی رضی اللہ عنہ سے محبت کی اس نے مجھ سے محبت کی اور جس نے علی سے بغض رکھا اس نے مجھ سے بغض رکھا
کانفرنس سے علامہ محمد شکیل ثانی نے تحفظ ناموس رسالت صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کے موضوع پر مدلل خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی خلقت عالم نور میں ہوئی جبکہ ولادت حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بشریت کی معراج ہے۔ لہذا حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی دونوں شانوں کا اعلان عظمت رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم ہے۔ انہوں نے کہا کہ حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ میں گستاخی اللہ تعالی کو گوارہ نہیں۔ جب اللہ تعالی نے اپنے حبیب صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بارگاہ کے آداب خود سکھائے ہوں تو پھر اُن کی شان کیا ہوگی۔
ڈائریکٹر منہاج القرآن اسلامک سنٹر ٹوکیو اباراکی کین باندوشی حضرت علامہ شکیل ثانی پاکستان کا کامیاب اور طویل دورہ کرنے کے بعد واپس جاپان پہنچ گئے۔ ناریتا ائیر پورٹ ٹوکیو پر ان کا پرتپاک استقبال کیا گیا۔ سیکرٹری جنرل جاپان محمد رفیع اور ناظم نشرواشاعت اباراکی کین ثاقب الرحمن کے ہمراہ مرکز پہنچے تو احمد سعید بھٹی، حافظ محمد ایوب، محمد فیصل ملک، حافظ محمد یعقوب مغل، طلال احمد، محمد ندیم، جنید اقبال اوراعجاز احمد نے بھر پور استقبال کیا۔
منہاج القرآن ناگویا اور جاپانی کمیونٹی کے لوگوں نے مورخہ یکم مارچ 2015 بروز اتوار کو ملکر علاقہ بھر کی صفائی کی اور اظہار یکجہتی کی مثال قائم کی۔ انہوں نے لوگوں کو بتایا کہ اسلام دین امن ہے اور امن کا ہی پیغام دیتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ صفائی ایمان کا حصہ اور نصف ایمان ہے۔ صفائی کی اس مہم میں جاپانی بلدیہ کے اعلیٰ عہدوں کے حامل پولیس افسران بھی شامل تھے، جبکہ منہاج القرآن ناگویا جاپان کی جانب سے علامہ عبدالمصطفیٰ، حاجی محمد صفدر، خالد علی، محمد جاوید سجن، سید نواز اور احسان اللہ شامل تھے۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2024 Minhaj-ul-Quran International.