سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خصوصی ہدایت پر منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن اور تحریک منہاج القرآن کے دیگر فورمز ملک بھر میں مستحق گھرانوں تک راشن پیکج، ماسک اور سینیٹائزر پہنچا رہے ہیں۔ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن شورکوٹ (جھنگ) کی طرف سے سیکڑوں مستحق خاندانوں میں راشن بیگز تقسیم کیےگئے۔ لوگوں کی عزت نفس کا خیال رکھتے ہوئے راشن گھروں کی دہلیز تک پہنچایا گیا اور تصاویر سے بھی اجتناب کیا گیا۔
منہاج انسٹیٹیوٹ آف قرآت اینڈ تحفیظ القرآن برائے طلباُ و طالبات دارالعلوم فریدیہ قادریہ بستی صالح شاہ جھنگ صدر میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69ویں سالگرہ پر قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ تقریب میں شیخ الاسلام کے بھانجے صاحبزادہ محمد طاہر قادری مہمان خصوصی تھے۔
تحریک منہاج القرآن جھنگ کے زیراہتمام شہرقائد میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 69ویں سالگرہ کی تقریب مؤرخہ 27 فروری 2020ء کو جگر مارکی میں منعقد ہوئی۔ جس میں پاکستان عوامی تحریک کے مرکزی رہنما راجہ زاہد محمود، نائب ناظم اعلیٰ انجینئر محمد رفیق نجم، صدر منہاج القرآن یوتھ لیگ مظہر محمود علوی، پاکستان عوامی تحریک پنجاب کے صدر بشارت عزیز جسپال، میاں عبدالقادر، سجادہ نشین آستانہ عالیہ ماہنی شریف صاحبزادہ خواجہ سلیمان قمر قادری، صاحبزادہ محمد طاہر قادری، علامہ عبدالقدیر قادری اور ضلع جھنگ کے مشائخ و علماء کرام کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی آبائی رہائش گاہ دارالفرید القادریہ جھنگ میں 19 فروری 2020ء کو قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس کی صدارت صاحبزادہ الحاج محمد صبغت اللہ قادری نے کی۔ صاحبزادہ محمد طاہر قادری، علامہ عبدالقدیر قادری، تحریک منہاج القرآن جھنگ کے مقامی قائدین، کارکنان اور اہل علاقہ کے معززین بھی بڑی تعداد میں سالگرہ کی تقریب میں شریک ہوئے۔ اس موقع پر شیخ الاسلام کی سالگرہ کا کیک کاٹا گیا اور ان کی صحت و سلامتی کے لیے خصوصی دعا بھی کی گئی۔
تحریک منہاج القرآن ضلع جھنگ کے دیرینہ رفیق محمد رمضان کے چھوٹے بھائی محمد حفیظ اللہ انتقال کر گئے، انا للہ وانا الیہ راجعون۔ مرحوم کی نماز جنازہ مرکز میں ادا کی گئی اور چیرمین سپریم کونسل ڈاکٹر حسن محی الدین قادری نے جنازہ کی امامت کرائی۔ نماز جنازہ میں تحریک منہاج القرآن کے مرکزی قائدین، کارکنان اور لوگوں کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
تحریک منہاج القرآن جھنگ کے زیراہتمام منہاج القرآن کے مرکزی ڈائریکٹر فنانس عدنان جاوید مرحوم کے لیے دعائیہ تقریب القادریہ جھنگ المعروف فریدیہ ٹرسٹ محلّہ پرانی عید گاہ جھنگ صدر میں الحاج محمد صبغت اللّہ قادری کی زیرِ سرپرستی منعقد ہوئی۔ پروگرام میں قرآن خوانی کا اہتمام بعد نمازِ عصر تا مغرب کیا گیا۔
قائد تحریک منہاج القرآن شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کے والد گرامی ڈاکٹر فرید الدین قادری رحمۃ اللہ علیہ کا 46واں سالانہ عرس مبارک بستی لوہلے شاہ جھنگ میں منعقد ہوا۔ عرس تقریب سے خطاب کرتے ہوئے منہاج القرآن علماء کونسل کے سینئر رہنما علامہ سید ہدایت رسول شاہ نے کہا کہ اولیاء اللہ انسانیت سے محبت کی وجہ سے سر بلند ہیں۔ نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن انجینئیر رفیق نجم نے کہا کہ ڈاکٹر فرید الدین قادری اپنے وقت کے جید عالم، صاحب تقویٰ، انسانیت سے محبت رکھنے والے ایک صوفی منش بندہ خدا تھے اور اعلیٰ صلاحیت کے طبیب تھے۔
تحریک منہاج القرآن جھنگ کے زیراہتمام شب برآت کی محفل 20 اپریل 2019ء کی شب دارالعلوم فریدیہ قادری بستی لوہلے شاہ جھنگ صدر میں منعقد ہوئی، جس کی صدارت صاحبزادہ صبغت اللہ قادری نے کی۔ پروگرام میں صاحبزادہ محمد طاہر، علامہ عبدالقدیر قادری، حافظ شکیل قادری اور دیگر مہمانوں نے شرکت کی۔
منہاج القرآن جھنگ کے زیراہتمام دارالعلوم فریدیہ قادریہ کے سال 2019 کے نتائج و تقریب تقسیم انعامات کی تقریب 30 مارچ 2019ء کو منعقد ہوئی، جس میں نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلباء و طالبات کو انعامات دیئے گئے۔ تقریب میں صاحبزادہ صبغت اللہ قادری، دارالعلوم کے اساتذہ کرام اور طلبہ نے شرکت کی۔
یونیورسٹی آف ویٹرنری اینڈ اینیمل سائنسز میں دو روزہ "کتب میلہ" 6 اور 7 مارچ 2019ء کو منعقد ہوا، جس میں تحریک منہاج القرآن تحصیل جھنگ نے منہاج القرآن پبلیکیشنز کی نمائندگی کرتے ہوئے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تمام کتب اور بالخصوص قرآنی انسائکلوپیڈیا کا سٹال لگایا گیا۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی 68ویں سالگرہ کے سلسلہ میں قائد ڈے تقریب مؤرخہ 23 فروری 2019ء کو دارالعلوم فریدیہ قادریہ جھنگ میں منعقد ہوئی، جس میں صاحبزادہ الحاج محمد صبغت اللہ قادری مہمان خصوصی تھے۔ علامہ عبدالقدیر قادری، صاحبزادہ الحاج محمد طاہر قادری، تحریک منہاج القرآن جھنگ کے مقامی قائدین، کارکنان اور اہل علاقہ کے علاوہ طلباء دارالعلوم فریدیہ قادریہ بھی سالگرہ کی تقریب میں شریک ہوئے۔
شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی آبائی رہائش گاہ دارالفرید القادریہ جھنگ میں 19 فروری 2019ء کو قائد ڈے کی تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں صاحبزادہ الحاج محمد صبغت اللہ قادری مہمان خصوصی تھے۔ صاحبزادہ الحاج محمد طاہر قادری، علامہ عبدالقدیر قادری، تحریک منہاج القرآن جھنگ کے مقامی قائدین، کارکنان اور اہل علاقہ کے معززین بھی بڑی تعداد میں سالگرہ کی تقریب میں شریک ہوئے۔
تحریک منہاج القرآن کے زیراہتمام جھنگ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی معرکۃ الاراء تصنیف و قرآنی علوم کا ذخیرہ ’’قرآنی انسائیکلوپیڈیا‘‘ کی تقریب رونمائی 13 فروری 2019ء کو منعقد ہوئی، جس کی صدارت تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے کی۔
تحریک منہاج القرآن کے صدر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے 13 فروری 2019ء کو جھنگ کا دورہ کیا، دورے میں انہوں نے قائد ڈے کی تقریب قرآنی انسائیکلوپیڈیا تقریب رونمائی میں شرکت کی، جس کے بعد انہوں نے فرید ملت حضرت ڈاکٹر فریدالدین قادری کے مزار پر حاضری دی اور فاتحہ پڑھی۔ اس موقع پر سجادہ نشین آستانہ عالیہ فریدیہ صاحبزادہ صبغت اللہ قادری بھی آپ کے ساتھ تھے۔
تحریک منہاج القرآن جھنگ کے زیراہتمام دارالعلوم فریدیہ جھنگ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی صحت و سلامتی کے لیے خصوصی محفل و دعائیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا۔ اس موقع پر صاحبزادہ الحاج محمد صبغت اللہ قادری، صاحبزادہ محمد طاہر قادری تحریک منہاج القرآن جھنگ کے قائدین نے محفل میں خصوصی شرکت کی۔ محفل میں دارالعلوم فریدیہ قادریہ جھنگ کے طلباء بھی شریک ہوئے۔ مقررین کے اظہار خیال کے بعد شیخ الاسلام کی صحت کاملہ و تندرستی اور سلامتی کے لیے دعائیں کی گئی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.