سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
تحریک منہاج القرآن ضلع جہلم کے زیراہتمام ٹوبہ تحصیل پنڈدادنخان میں مراکزِ علم کے معلمین کے لیے ٹریننگ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔ ورکشاپ میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن انجینئر محمد رفیق نجم، مرکزی صدر منہاج یوتھ لیگ رانا وحید شہزاد سمیت معلمین اور ذمہ داران نے شرکت کی۔
مورخہ 25 جون 2023 کو ضلع جہلم کے جملہ منہاجینز کا اجلاس دینہ اسلامک سنٹر میں منعقد ہوا۔ اجلاس کی صدارت ڈاکٹر نعیم انور نعمانی (مرکزی صدر منہاجینز ) نے کی جبکہ محمد عباس نقشبندی (نائب صدر منہاجینز) اور سپین سے تشریف لائے راجہ منصور اقبال کیانی نے خصوصی شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر اور آغوش آرفن کئیر کے چیئرمین پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے جہلم میں آغوش آرفن کیئر ہوم کا افتتاح کیا۔
تحریک منہاج القرآن جہلم کے زیراہتمام 05 اپریل 2023 کو دروسِ عرفان القرآن کی تیسری نشست منعقد ہوئی۔ جس میں علامہ جمیل زاہد (ناظم مرکزی نظامت دعوت و تربیت) نے خصوصی شرکت کی اور خطاب کیا۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ کوآرڈینیشن انجینئر محمد رفیق نجم کی صدرات میں تحریک منہاج القرآن تحصیل دینہ کی جنرل کونسل کا اجلاس 13 دسمبر 2022 کو منعقد ہوا۔ اجلاس میں پروفیسر شاہد بشیر، چوہدری مبشر حسن، عبدالوحید کیانی، فاروق الحسن، قاری محمد بلال، محمد عرفان اور تحریک منہاج القرآن تحصیل دینہ و ذیلی فورمز کے عہدیداران اور کارکنان نے شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل جہلم کا اجلاس منعقد ہوا، جس میں انجینئر رفیق نجم نے شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن جہلم کے عہدیداروں نے بھی اجلاس میں شرکت کی۔ انہوں نے اجلاس میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ تحریک منہاج القرآن دعوتی و تنظیمی مہم کو بھرپور انداز میں شروع کر رہی ہے۔
تحریک منہاج القرآن جہلم کا تمام فورمز کا مشترکہ اجلاس منعقد ہوا، جس میں تمام فورمز کے عہدیداروں اور ذمہ داران نے شرکت کی۔ اجلاس میں نائب ناظم اعلیٰ کوارڈینیشن شمالی پنجاب انجینئر ڈاکٹر رفیق نجم نے خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر اجلاس میں منہاج القرآن تحصیل جہلم کی تنظیمات کی کارکردگی رپورٹ پیش کی گئی، جسے انہوں نے سراہا اور مبارکباد دی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل سپین کے رہنماء علامہ منصور اقبال قادری منہاجین سیشن 1994کے بڑے بھائی راجہ خالد زمان کیانی کے چہلم میں مرکزی وفد نے شرکت کی۔ 28 جنوری 2021ء کو ان کے آبائی گاوں پنچور تحصیل دینہ ضلع جہلم میں مرحوم کے ایصال ثواب کی محفل منعقد ہوئی، جس میں نظامت امور خارجہ سے علامہ محمد وسیم افضل قادری (انچارج ایشئن ڈیسک) کی سربراہی میں مرکزی وفد علامہ غلام ربانی تیمور (نظامت امور خارجہ)، علامہ حافظ عابد بشیر قادری (ناظم منہاجین) اور محمود احمد شریک ہوئے۔
تحریک منہاج القرآن پنڈ دادنخان شرقی ضلع جہلم کا ورکرز کنونشن منعقد ہوا، جس میں نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات (شمالی زون) علامہ رانا محمد ادریس قادری نے شرکت کی۔ اس موقع پر رانا محمد ادریس قادری نے اظہار خیال بھی کیا۔
تحریک منہاج القرآن سوہاہ ضلع جہلم کا ورکرز کنونشن منعقد ہوا، جس میں علامہ رانا محمد ادریس قادری نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات (شمالی زون) مہمان خصوصی تھے۔ ورکرز کنونشن میں منہاج القرآن سوہاہ جہلم کے عہدیداروں اور کارکنان کی بڑی تعداد شریک ہوئی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل جہلم غربی کا ورکرز کنونشن منعقد ہوا، جس میں مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات علامہ رانا محمد ادریس قادری نے شرکت کی۔ اس موقع پر منہاج القرآن تحصیل جہلم کے کارکنان اور عہدیداروں نے کنونشن میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن کے مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات شمالی زون اور آزاد کشمیر رانا محمد ادریس قادری نے ضلع جہلم میں ورکرز کنونشن میں شرکت کی۔ منہاج القرآن جہلم کے زیراہتمام ورکرز کنونشن میں عہدیداروں اور کارکنان نے بھرپور شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل اٹلی کے سینئر رہنما حاجی یونس کی اہلیہ، حاجی خالد کی بھابھی اور علامہ وقاص یونس (منہاجین) کی والدہ محترمہ انتقال کر گئیں۔ مرحومہ کی نماز جنازہ جہلم کے نواحی علاقہ کالا گوجراں میں ادا کی گئی۔ مرکز سے علامہ غلام ربانی تیمور، قاری اللہ بخش نقشبندی، قاضی مدثر، قاری فرحان بخش اور صدیق اشرف صدیقی نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل ناروے کے سنیئر رہنماء فیض عالم قادری کے والد گرامی کی نماز جنازہ دینہ کے نواحی گاؤں بوڑیاں میں ادا کی گئی۔ نماز جنازہ میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کا تعزیتی پیغام سنایا گیا، جس میں انہوں نے مرحوم کے بلندی درجات کے لئے خصوصی دعا بھی کی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل جہلم کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن جامع مسجد المنہاج جادہ میں منعقد ہوا جس میں علامہ فیاض بشیر قادری نے خصوصی خطاب کیا، جہلم کی مختلف یونین کونسلز سے منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی ممبرز نے بھرپور شرکت کی۔
3.8M
فیس بک
1.9M
ٹوٹر
© 1994 - 2025 Minhaj-ul-Quran International.