سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
مرکزی نظامت تربیت کے زیرِاہتمام ایک روزہ تنظیمی تربیتی کیمپ پنن وال منہاج ماڈل سکول پنڈ دادان خان میں منعقد ہوا۔ کیمپ میں مرکز سے نائب ناظم اعلیٰ شمالی پنجاب علامہ محمد ادریس رانا، نائب ناظم اعلیٰ تربیت پروفیسر محمد سلیم احمد چوہدری، ناظم تربیت علامہ غلام مرتضیٰ علوی، صدر پاکستان عوامی تحریک ذوالفقار چشتی اور جنرل سیکرٹری PAT ضلع جہلم قاضی نصیر نے بھی شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کے زیراہتمام 40 روزہ عرفان القرآن کورس کی اختتامی تقریب منعقد ہوئی، جس میں مرکزی و مقامی قائدین، سول سوسائٹی سے تعلق رکھنے والی مؤثر شخصیات نے بھی شرکت کی۔ مرکزی قائدین میں نظامت تربیت کے حافظ سعید رضا بغدادی (ڈائریکٹر کورسز)، علامہ محمود مسعود قادری ( کوآرڈینیٹر کورسز)، علامہ فدا المصطفیٰ (کوآرڈینیٹرعرفان الحدیث کورس) مہمان خصوصی تھے۔
تحریک منہاج القرآن جہلم کے ضلعی سیکرٹریٹ کی افتتاحی تقریب 28 جولائی 2019ء کو منعقد ہوئی، اس موقع پر افتتاح کیلئے مرکزی قائدین علامہ محمد ادریس رانا (مرکزی نائب ناظم اعلیٰ تنظیمات شمالی پنجاب)، محمد انعام مصطفوی (ڈپٹی سیکرٹری جنرل منہاج یوتھ لیگ) اور اِرشاد اقبال (زونل ناظمہ منہاج القرآن ویمن لیگ شمالی پنجاب) نے افتتاحی تقریب میں خصوصی شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن پنڈ دادنخان جہلم کے زیراہتمام شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی معرکۃ آراء تالیف قرآنی اِنسائیکلوپیڈیا کی تقریبِ رونمائی 28 فروری 2019ء کو مقامی ہال میں منعقد ہوئی، جس میں صدر منہاج القران انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے خصوصی خطاب کیا۔ نائب ناظم اعلی تحریک منہاج القران رانا محمد ادریس، سہیل رضا، مرکزی ناظم تربیت پروفیسر محمد سلیم قادری، مقامی علمائے کرام، سیاسی و سماجی شخصیات، وکلاء برادری، منہاج القرآن ویمن لیگ کی خواتین اور اہل علاقہ کی بڑی تعداد نے بھی تقریب رونمائی میں شرکت کی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل جہلم کے زیرِاہتمام ماہانہ درسِ عرفان القرآن منعقد ہوا، جس میں علامہ فیاض بشیر قادری (مرکزی نائب ناظم اعلیٰ نظامت دعوت) نے خطاب کیا۔ اس موقع پر درسِ قرآن دیتے ہوئے علامہ فیاض بشیر نے تنظیمی نظم پر درس دیا۔ آخر میں منہاج یوتھ اور ویمن لیگ نے شیخ الاسلام کی سالگرہ کے سلسلہ میں کیک کاٹا۔
صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل ڈاکٹر حسین محی الدین قادری نے ’’قرآنی انسائیکلوپیڈیا‘‘ کی تقریب رونمائی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ علم عمل کے بغیر کوئی فائدہ نہیں دیتا، قرآن ہدایت اور نجات کا راستہ ہے، فرقہ واریت کی آلودگی نے دین اسلام کے علم، امن اور محبت والے پیغام کو سخت نقصان پہنچایا، منہاج القرآن اصلاح احوال اور احیائے دین کے علم و محبت پر مبنی آفاقی پیغام کو لے کر قریہ قریہ جارہی ہے۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی صدر محترمہ صفیہ رفعت اور ناظمہ دعوت و تربیت محترمہ مسز زین العابدین نے 13 نومبر 2018ء کو شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری سے ملاقات کی۔ اس موقع پر انہوں نے منہاج ویمن لیگ جہلم کی اپنی تمام ٹیم ممبرز کی جانب سے شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی خیریت دریافت کی اور اپنی تنظیم کی نیک تمنائیں پیش کیں۔
منہاج یوتھ لیگ جہلم کی ’’ڈسٹرکٹ یوتھ اسمبلی ‘‘ کا اجلاس 4 نومبر 2018ء کو اسلامک سنٹر جادہ میں ہوا۔ جس میں یوتھ لیگ کے مرکزی قائدین نے خصوصی شرکت کی جبکہ ضلع جہلم سے یوتھ لیگ کی تمام تحصیلوں سے تحصیلی اور یونین کونسل سطح تک کے عہدیداروں نے بھر پور شرکت کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام تحریک منہاج القرآن کے 38 ویں یوم تاسیس کی تقریب منائی گئی۔ 17 اکتوبر 2018ء کو منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی قائدین نے کیک کٹنگ تقریب منعقد کی۔ اس موقع پر کیک کاٹا گیا اور تحریک اور قائد تحریک کی صحت و سلامتی کے لئے دعا کی گئی۔
تحریک منہاج القرآن تحصیل جہلم کے زیراہتمام ماہانہ درس عرفان القرآن جادہ، جہلم میں انعقاد پذیر ہوا، جس میں تحریک منہاج القرآن تحصیل جہلم کے تمام ضلعی اور تحصیلی عہدیداران سمیت کثیر تعداد میں مرد و خواتین نے شرکت کی۔ اس موقع پر مرکزی ناظم دعوت اور عظیم اسکالر فیاض بشیر نے ''ذبح اسماعیل علیہ السلام سے ذبح عظیم تک'' کے عنوان پر خصوصی خطاب کیا۔ درس عرفان القرآن کے اختتام پر تحریک منہاج القرآن کے تاحیات رفاقت لینے والے خواتین و حضرات میں اسناد تقسیم کی گئیں۔
تحریک منہاج القرآن اور منہاج القرآن ویمن لیگ کے زیراہتمام جہلم میں اپنی نوعیت کے پہلے پروگرام ’عرفان القرآن کورس برائے معلمین و معلمات‘ 5 اگست تا 14 اگست 2018ء منعقد ہوا۔ کورس میں 120 مرد و خواتین اساتذہ کو بنیادی عربی قواعد کے ساتھ تجوید و قرات کے اصول سکھائے گئے۔ ان ’قرآن سکالرز‘ کے ذریعے سو سے زائد مقامات ’عرفان القرآن اکیڈمیز‘ کے قیام کا منصوبہ تجویز کیا گیا ہے۔
تحریک منہاج القرآن و منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام 10 روزہ عرفان القران کورس برائے معلمین و معلمات کی افتتاحی کلاس کی دوسری نشست منعقد ہوئی، جس میں حافظ محمد سعید رضا بغدادی نے علم التجوید اور عربی گرامر کی کلاس میں لیکچرز دیئے۔
تحریک منہاج القران اور منہاج القران ویمن لیگ تحصیل جہلم کے زیراہتمام 10 روزہ عرفان القران کورس 5 اگست 2018ء کو شروع گیا۔ کورس میں تجوید و قرآت مع عملی مشق، لفظی و بامحاورہ ترجمہ، تفسیر و اصول تفسیر، حدیث و اصول حدیث، عربی گرائمر، فنِ خطابت اور مسنون دعائیں سکھائی جائیں گی۔
منہاج یوتھ لیگ جہلم کے زیراہتمام نااہل نواز شریف کے بھارت نواز ملکی سالمیت کے خلاف بیان پر احتجاجی مظاہرہ کیا گیا، جس میں واجد ضمیر صدر MYL تحصیل جہلم کے ساتھ اُن کی پوری تحصیلی ٹیم کے علاوہ سید ابرار حسین شاہ (صدرو اُمیدوار PAT حلقہ NA-67 جہلم)، پروفیسر سلیم احمد چوہدری (نائب ناظم اعلیٰ نظامت تربیت TMQ) کے ساتھ ساتھ تمام تحصیلوں سے قائدین و کارکنان TMQ جہلم نے بھرپور شرکت کر اپنا قومی فریضہ سر انجام دیا۔
تحریک منہاج القرآن جہلم کے ضلعی دفتر جادہ میں تحریک منہاج القرآن اور اس کے جملہ فورمز کے عہدیداران کا اجلاس منعقد ہوا جس میں منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کی صدر اور ناظمہ نے شرکت کی۔ اجلاس میں ویمن لیگ کی عہدیداران نے تنظیمی کارکردگی کی رپورٹ پیش کی اور آئندہ کے لائحہ عمل سے آگاہ کیا۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.