سوشل میڈیا کے ذریعے ہم سے رابطہ میں رہنے کے لئے حسب ذیل لنکس ملاحظہ کر یں۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے زیرِاہتمام 20 فروری 2016 کو ڈھوک منور، یونین کونسل گھرمالہ میں 13 ویں سالانہ محفلِ میلاد النبی صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم منعقد کی گئی۔ محفل کی صدارت آستانہ عالیہ شکریلہ شریف کے سجادہ نشین پیر سید محبوب حسین شاہ نے کی۔ محفل میں تحریک منہاج القرآن ضلع جہلم کے ناظم محمد اکرم بھٹی سمیت تحریک منہاج القرآن کے کارکنان اور عشاقانِ رسول صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم کی بڑی تعداد شریک تھی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم نے 19 فروری 2016 کو قائد ڈے کی تقریب کا اہتمام کیا، جس میں شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہرالقادری کی تجدیدی و انقلابی اور قیام امن کیلئے عظیم خدمات پر خراج تحسین پیش کیا گیا۔ تقریب کا آغاز تلاوتِ قرآن پاک سے ہوا جس کی سعادت سمیعہ ظفر نے حاصل کی۔ مریم نذیر نے بارگاہِ رسالتمآب صلیٰ اللہ علیہ وآلہ وسلم میں نعت رسول مقبول کا نذرانہ پیش کیا، جبکہ صفیہ رفعت نے نقابت کے فرائض انجام دیے۔ تقریب میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی عہدیداران سمیت کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی سیکرٹری دعوت انعام مصطفوی نے ضلع جہلم کا تنظیمی دورہ کیا، جہاں انہوں نے منہاج القرآن یوتھ لیگ کے منعقدہ اجلاس کی صدارت کی۔ اجلاس میں منہاج القرآن یوتھ لیگ تحصیل جہلم اور تحصیل پنڈدادنخان کی تنظیمِ نو کی گئی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے انعام مصطفوی نے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا کہ اس بات پر ہمارا کامل ایمان ہے کہ مصطفوی انقلاب ہر صورت آکر رہے گا۔
منہاج القرآن یوتھ لیگ جہلم کے زیرِانتظام 24 جنوری 2016 کو ضربِ اَمن ٹریننگ ورکشاپ منعقد کی گئی، جس کے مہمانِ خصوصی منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی صدر مظہر محمود علوی تھے۔ ورکشاپ میں منہاج القرآن یوتھ لیگ کے مرکزی نائب صدر ایڈووکیٹ محمد عمر قریشی، مرکزی سوشل میڈیا ٹیم کے سینئر ممبر فرخ شہزاد، ضلع جہلم کی تمام تحصیلات اور چکوال سے منہاج القرآن یوتھ لیگ اور منہاج ویمن لیگ کے کارکنان شریک تھے۔
مصطفوی سٹوڈنٹس موومنٹ سسٹرز جہلم نے 18ستمبر2015 کو منہاج ماڈل سکول جادہ میں تقریری مقابلہ کا انعقاد کیا۔ یوم دفاع کی مناسبت سے منعقدہ اس مقابلے کا عنوان ’یہ وطن ہمارا ہے، ہم ہیں پاسبان اس کے‘ تھا۔ تقریری مقابلے میں 7 سکولوں کے طلبہ و طالبات نے شرکت کی جن میں العصر سائنس ہائی سکول، ہیپی کڈز سکول، دار ارقم سکول، ائیر فاؤنڈیشن سکول، منہاج ماڈل سکول کالا گوجراں اور منہاج ماڈل سکول جادہ شامل ہیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی عہدیداران پاکستان بھر میں تنظیمی دورہ جات کر رہی ہیں، جن کا مقصد منہاج القرآن ویمن لیگ کی تنظیم نو، تنظیمات کی بحالی، کارکنان کو نئی پالیسیز پر اعتماد میں لینا اور منہاج القرآن کے پیغام کو پھیلانا ہے۔ اس سلسلہ میں منہاج القرآن ویمن لیگ کی مرکزی ناظمہ تربیت عائشہ مبشر، نائب ناظمہ تربیت اُم کلثوم ملک اور سکولز کوآرڈینیٹر حافظہ ایمن یوسف نے جہلم اور دینہ کا ایک روزہ وزٹ کیا۔
تحریک منہاج القرآن جہلم کی ضلعی اور تحصیلی تنظیمات کی تنظیم نو کے لیے 24 اگست 2015ء کی شام اجلاس منعقد ہوا، جس کی صدارت شمالی پنجاب کی تنظیمات کے مرکزی نائب ناظمِ اعلیٰ رانا محمد اِدریس کر رہے تھے۔ اجلاس میں ضلع بھر سے تمام فورمز کے تحصیلی اور یوسی تنظیمات کے عہدیداران و کارکنان شریک تھے۔ رانا اِدریس قادری نے اپنے صدارتی خطبہ دیتے ہوئے کہا کہ انقلابی جدوجہد میں کارکنان کی قربانیوں کو سلام پیش کرتے ہیں۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کا تنظیمی اجلاس منعقد ہوا، جس میں مرکزی ناظمہ تربیت عائشہ مبشر، نائب ناظمہ تربیت اُم کلثوم اور ایم ایس ایم جنرل سیکرٹری حافظہ ایمن یوسف نے خصوصی شرکت کی۔ اجلاس کا مقصد مقامی سطح پر تنظیم سازی کرنا اور دعوتی اور تربیتی پروگرامز کا تعارف کروانا تھا۔ 3 ماہ کے لیے عبوری تنظیم کے لیے صدر صفیہ رفعت، ناظمہ تربیت سمیعہ ظفر، ناظمہ دعوت راحیلہ زین، ناظمہ مالیات حلیمہ سعدیہ اور ایم ایس ایم کوارڈینیٹر رابعہ مقصود کو منتخب کیا گیا۔
مقررین نے اپنے اپنے خطاب میں یومِ بدر کی فضیلت اور اہمیت پر سیر حاصل گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ یومِ بدر ہمیں پیغام دیتا ہے کہ ہم حق و باطل کے معرکہ میں ڈٹ کر حق کا ساتھ دیں، چاہے ہم تعداد میں تھوڑے ہی کیوں نہ ہوں۔ ان شاءاللہ فتح وکامرانی ہمارا مقدر ضرور بنے گی۔ پروگرام کے آخر میں ڈاکٹر حفیظ الرحمٰن نے عالمِ اسلام اور خصوصاً ملکِ پاکستان کے حالات کی بہتری، آپریشن ضربِ عضب اور شہداء ماڈل ٹاؤن کیلئے دُعا کی۔
شہدائے ماڈل ٹاؤن نے اپنی جانوں کا نذرانہ دے کر جس انقلاب کی بنیاد رکھی ہے ہم اسے پائے تکمیل تک پہنچا کر دم لیں گے۔ شہداء کے ورثا نے حکومتی دولت کے بدلے اپنے خون کا سودا نہ کر کے غیرت، جرآت اور حب الوطنی کا ثبوت دیا۔ ہم شہداء کی قربانیوں کو رائیگاں نہیں جانے دیں گے۔ قاتلوں سے دیت نہیں عدل و انصاف کے تقاضوں کے مطابق قصاص لیں گے۔
اس موقع پر صدر مجلس احمد نواز انجم مرکزی نائب ناظم اعلیٰ نے جہلم کے عظیم کارکنان کی17 جون 2014ء سے لے کر دھرنے کے اختتام تک کی عظیم خدمات اور قربانیوں کو سراہا اور خراج عقیدت پیش کیا۔ اس کے ساتھ آئندہ کے لائحہ سے بھی کارکنان کو آگاہ کیا گیا۔ اس موقع پر تمام کارکنان کو صدر مجلس اور دیگر عہدیداران کے ہاتھوں سے اسناد تقسیم کی گئی۔ علاوہ ازیں منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کی صدر صفیہ رفعت نے ویمن لیگ کی کارکردگی رپورٹ صدر مجلس کو پیش کی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ تحصیل جہلم کی صدر صفیہ رفعت نے ویمن لیگ کی کارکردگی رپورٹ مرکزی نائب ناظمِ اعلیٰ احمد نواز انجم کو پیش کی جسے انہوں نے سراہا۔ اس موقع پر جدوجہدِ انقلاب اور انقلاب مارچ میں بہترین کاکردگی پر خواتین کارکنان میں اسناد اور شیلڈز تقسیم کی گئیں، اور آئندہ لائحہ عمل سے کارکنان کو آگاہ کیا گیا۔ صفیہ رفعت نے منہاج القرآن ویمن لیگ کی معاونت کرنے پر تمام فورمز کا شکریہ ادا کیا۔
پاکستان عوامی تحریک جہلم (خواتین ونگ) کی مجلس وحدت المسلمین کے رہنماؤں کے ساتھ میٹنگ کا انعقاد کیا گیا جس میں مردوخواتین نے بھرپور شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے پاکستان عوامی تحریک کے انقلاب کی فائنل کال میں شرکت کی بھرپور یقین دہانی کروائی۔ انقلاب کی فائنل کال کے موقع پر مجلس وحدت المسلمین خواتین ونگ پاکستان عوامی تحریک خواتین ونگ کے شانہ بشانہ کام کرے گی۔
منہاج القرآن ویمن لیگ جہلم کے زیراہتمام اہم تنظیمی اجلاس کا انعقاد کیا گیا جس میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ اجلاس کا باقاعدہ آغاز تلاوت کلام پاک اور نعت رسول مقبول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم سے کیا گیا۔ اس موقع پر مرکزی ناظمہ تنظیمات عائشہ شبیر اور ناظمہ دعوت سیدہ نازیہ مظہر نے خصوصی شرکت کی اور انقلاب کی تیاریوں کے حوالے سے جائزہ لیا۔
منہاج القرآن ویمن لیگ ضلع جہلم کے زیراہتمام سانحہ ماڈل ٹاؤن لاہور کے شہداء کے لیے یونین کونسل جادہ، کوٹلہ فقیر، محمدی چوک اور بوکن میں قرآن خوانی اور فاتحہ خوانی کی محافل کا انعقاد کیا گیا، جن میں خواتین کی کثیر تعداد نے شرکت کی۔ ان محافل میں پر شہداء کی بلندئ درجات اور زخمیوں کی جلد صحت یابی کے لیے خصوصی دعا کی گئی۔
4M
فیس بک
2M
ٹوٹر
© 1994 - 2026 Minhaj-ul-Quran International.